تلاوت و قراءت

قرات میں غلطی سے نماز کا حکم

فتوی نمبر :
51238
| تاریخ :
2022-07-26
عبادات / نماز / تلاوت و قراءت

قرات میں غلطی سے نماز کا حکم

اگر کوئی قاری فجر کی نماز میں سورۃ رحمٰن میں ونحاس فلا تنتصران کی بجائے فلا یسجدان پڑھےتو نماز کا کیا حکم ہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ قرآن کی تلاوت میں ایسی کوئی غلطی یا ایک لفظ کی جگہ دوسر الفظ لانا کہ اس کی وجہ سے معنیٰ میں ایسا تغیر اور تبدیلی واقع ہوجائے کہ جس کا اعتقاد کفر ہو، اور درست اور غلط الفاظ کے درمیان وقف تام بھی نہ کرے تو اس سے نماز فاسد ہوجاتی ہے ورنہ نہیں، لہذا صورتِ مسئولہ میں " فلا تنتصران" ( پھر تم اپنا بچاؤ نہیں کرسکوگے) کی جگہ "فلا یسجدان" پڑھنے سے چونکہ معنی میں اتنی فحش تبدیلی نہیں آتی، اس لیے اس کی وجہ سے نماز فاسد نہیں ہوئی اور نہ ہی مذکور نماز کا اعادہ لازم ہے، تاہم احتیاطاً اگر نماز دوبارہ لوٹائی جائے تو زیادہ بہتر ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

ففی الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار): (قوله ولو زاد كلمة) اعلم أن الكلمة الزائدة إما أن تكون في القرآن أو لا، وعلى كل إما أن تغير أو لا، فإن غيرت أفسدت مطلقا نحو - {وعمل صالحا} [البقرة: 62]- وكفر - {فلهم أجرهم} [البقرة: 62]- ونحو - {وأما ثمود فهديناهم} [فصلت: 17]- وعصيناهم وإن لم تغير، فإن كان في القرآن نحو - {وبالوالدين إحسانا} [الإسراء: 23]- وبرا لم تفسد في قولهم وإلا نحو - فاكهة ونخل - وتفاح - ورمان - وكمثال الشارح الآتي لا تفسد. وعند أبي يوسف تفسد لأنها ليست في القرآن كذا في الفتح وغيره (قوله أو نقص كلمة) كذا في بعض النسخ ولم يمثل له الشارح. قال في شرح المنية: وإن ترك كلمة - من آية - فإن لم تغير المعنى مثل - وجزاء سيئة - مثلها - بترك سيئة الثانية لا تفسد وإن غيرت، مثل - فما لهم يؤمنون - بترك لا، فإنه يفسد. عند العامة؛ وقيل لا والصحيح الأول۔(1/ 632)
وفی الفتاوى الهندية: (ومنها) زيادة كلمة لا على وجه البدل الكلمة الزائدة إن غيرت المعنى ووجدت في القرآن نحو أن يقرأ والذين آمنوا وكفروا بالله ورسله أولئك هم الصديقون، أو لم يوجد نحو أن يقرأ {إنما نملي لهم ليزدادوا إثما} [آل عمران: 178] وإجمالا تفسد صلاته بلا خلاف وإن لم تغير المعنى فإن كانت في القرآن نحو أن يقرأ إن الله كان بعباده خبيرا بصيرا لا تفسد بالإجماع وإن لم تكن في القرآن نحو أن يقرأ فيها فاكهة ونخل وتفاح ورمان لا تفسد صلاته عند عامة المشايخ. هكذا في المحيط،(1/ 80)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 51238کی تصدیق کریں
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • مسبوق کا بقیہ نماز میں سورہ فاتحہ کے ساتھ سورۃ ملانا

    یونیکوڈ   اسکین   تلاوت و قراءت 0
  • نماز میں سجدہ والی آیت پر سجدہ نہ کرنےکاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   تلاوت و قراءت 1
  • قرات میں غلطی سے نماز کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   تلاوت و قراءت 0
  • فسنیسرہ للیسریٰ کے بجائے فسنیسرہ للعسریٰ اور فسنیسرہ للعسریٰ کے بجائےفسنیسرہ للیسریٰ پڑھ لینا

    یونیکوڈ   تلاوت و قراءت 0
  • ’’خَیرُ الْبَرِیہ ‘‘کی جگہ ’’ شَرُّ الْبَرِیہ ‘‘پڑھنے کا حکم

    یونیکوڈ   تلاوت و قراءت 2
  • سورۃِ فاتحہ میں ’’ولا الدالین‘‘ کی جگہ ’’ولا الضالین‘‘پڑھنے والے کو کافر کہنا

    یونیکوڈ   تلاوت و قراءت 1
  • جہری نمازوں میں جہر ،یعنی آواز سے قراءت اور "سری" میں آہستہ پڑھنے کی حکمت

    یونیکوڈ   تلاوت و قراءت 0
  • نماز میں ’’و تواصوا بالصبر و تواصوا بالحق‘‘ یعنی تقدیم و تاخیر کرکے پڑھنا

    یونیکوڈ   تلاوت و قراءت 0
  • وترکی نماز میں کونسی سورتیں پڑھنا مستحب ہے؟

    یونیکوڈ   تلاوت و قراءت 2
  • شافعی امام کی امامت حنفی نماز پڑھے تو شافعی مسلک کے مطابق آیتِ سجدہ میں حنفی کے لئے حکم

    یونیکوڈ   تلاوت و قراءت 0
  • آیتِ سجدہ کے بعد رکوع کر لینے سے سجدۂ تلاوت کا ادا ہو جانا

    یونیکوڈ   تلاوت و قراءت 3
  • ٹیب ریکارڈ کے ذریعہ آیت سجدہ سننے کی صورت میں سجدہ تلاوت کا حکم

    یونیکوڈ   تلاوت و قراءت 0
  • قرآن میں فحش غلطیاں کرنے والے کی نماز کا حکم

    یونیکوڈ   تلاوت و قراءت 0
  • ’’فسنیسرہ للیسری‘‘ کے بجائے ’’فسنیسرہ للعسری‘‘ پڑھنے کی صورت میں نماز اور امامت کا حکم

    یونیکوڈ   تلاوت و قراءت 0
  • نمازوں میں طوال، قصار اور اوساطِ مفصل پڑھنے کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   تلاوت و قراءت 0
  • فرض قراءت کی مقدار پڑھنے کے بعد غلطی ہوجانے سے نماز کا حکم

    یونیکوڈ   تلاوت و قراءت 1
  • ’’نحن مصلحون‘‘کی جگہ ’’نحن مستہزؤن‘‘ پڑھنے کی صورت میں نماز کا حکم

    یونیکوڈ   تلاوت و قراءت 0
  • سری اور جہری نمازوں کی حکمت

    یونیکوڈ   تلاوت و قراءت 0
  • جہری نماز میں ،ایک آیت آہستہ پڑھنے کے بعد ، جہر شروع کرنا

    یونیکوڈ   تلاوت و قراءت 1
  • دورانِ قرأت لفظ ’’ض‘‘ کو ’’دال‘‘ پڑھنا

    یونیکوڈ   تلاوت و قراءت 0
  • وتر کی نماز میں قنوت نازلہ پڑھنے کا حکم

    یونیکوڈ   تلاوت و قراءت 2
  • مقتدی کے لۓ سورۃِ فاتحہ پڑھنے کا حکم

    یونیکوڈ   تلاوت و قراءت 0
  • دورانِ نماز غلطی سے آیتِ سجدہ پڑھے بغیر سجدۂ تلاوت کرنا

    یونیکوڈ   تلاوت و قراءت 0
  • ۱۔ آیت ’’الَّا من تولی وَکفَرَ ‘‘ پر وقف کرنے کی صورت میں نماز کا حکم- ۲۔ دورانِ قرأت فحش غلطی کو درست کر دینے سے نماز کا حکم

    یونیکوڈ   تلاوت و قراءت 0
  • نماز میں وتواصوابالصبر کی جگہ وتواصوا بالحق پڑھنے کا حکم

    یونیکوڈ   تلاوت و قراءت 2
Related Topics متعلقه موضوعات