السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ۔
کالا کوا اگر سالن میں سے کچھ کھا لے تو کیا حکم ہے؟نیز یہ بھی بتا دیں کہ کوے کے کچھ کھانے کے بعد آ دمی اس میں سے کھا لے تو حکم ہے؟
واضح ہوکہ ہمارے ہاں جو کالا کوّا پایا جاتا ہے وہ چونکہ مردار اور ناپاک چیزیں بھی کھاتا ہے اس لئے اس کا جھوٹا مکروہ ہے، لہذا اگر یہ کوّا خشک سالن میں سے کھالے تو جہاں سے اس نے چونچ مار کر کھایا ہے وہاں سے کھانا مکروہ ہے البتہ اس جگہ سے سالن ہٹانے اور الگ کرنے کے بعد بقیہ سالن پاک ہے لہذا اس کا استعمال بھی درست ہے لیکن اگر سالن شوربہ والا ہوتو وہ پورا سالن مکروہ ہوجائے گا، اس لئے اس کے استعمال سے احتراز لازم ہے۔
كما فی القران الحكیم: ویحل لهم الطیبات ویحرم علیهم الخبائث اهـ (اعراف، آیت ۱۵۷).
وفی الدر المختار: وسؤر الهرة ودجاة مخلاة وابل وبقر جلالة فالاحن ترك دجاجة لیعم الابل والبقر والغنم قهستانی و سباع طیر لم یعلم ربها طهارة منقارها وسواكن بیوت طاهر للضرورة مكروه تنزیها فی الاصح اهـ (ج:۱، ص: ۲۲۴).
وفی الجوهرة النیرة: اما السؤر المكروه فهو سؤر الهرة والدجاجة المخلاة وسواكن البیوت كالفارة والحیة وسباع الطیر وهی التی لا یوكل لحمه (الی قوله) والغراب والحداة. اهـ (ج:۱، ص: ۲۱)
مشینی جھٹکے سے ذبح شدہ جانور اور مشکوک و نامعلوم کھانوں کا حکم
یونیکوڈ کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 0فیکٹری مالک کو بتائے بغیر ، اس کی فیکٹری سے پانی و بجلی استعمال کرنا
یونیکوڈ کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 0بلی اگر آٹا جھوٹا کرلے تو اس کو استعمال کیا جا سکتا ہے-کن کن جانوروں کا جھوٹا پاک ہے؟
یونیکوڈ کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 0