کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء

پاکستان اور دیگر ممالک سےدرآمد گوشت کی خرید و فروخت اور اس کے استعمال کا حکم

فتوی نمبر :
47761
| تاریخ :
حظر و اباحت / حلال و حرام / کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء

پاکستان اور دیگر ممالک سےدرآمد گوشت کی خرید و فروخت اور اس کے استعمال کا حکم

السلام علیکم!
ہمارے یہاں عمان میں چکن اور مٹن برازیل ، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، انڈیا اور پاکستان سے آتا ہے ؟ ان پر حلال لکھا ہوتا ہے اور حکومت بھی یہ دعویٰ کرتی ہے کہ وہ فیکٹری کا دورہ کرتے ہیں تاکہ معلوم کریں کہ یہ حلال ہے یا نہیں؟ عام طور پر کمپنی کسی تیسرے فریق سے سر ٹیکیٹ بھی لیتی ہے کہ یہ حلال ہے۔ ہمارے پاس اس بات کی تصدیق کرنے کا کوئی طریقہ نہیں ہے کہ یہ حلال ہے یا نہیں ؟ مقامی چکن بھی دستیاب ہے لیکن ریستوران عام طور پر درآمد شدہ کو استعمال کرتے ہیں کیونکہ یہ سستا ہے ؟ کیا اس صورت میں ہمارے لئے ان ریستورانوں میں کھانا کھانا جائز ہوگا؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

مذکورہ ممالک میں سے پاکستان چونکہ ایک اسلامی ملک ہے ، لہذا پاکستان سے درآمد شدہ گوشت کی خرید و فروخت اور اس کا استعمال شرعاً درست ہے ، البتہ پاکستان کے علاوہ دیگر ممالک کے گوشت سے متعلق تفصیل یہ ہے کہ ان ممالک میں چونکہ عام طور پر شرعی ذبیحہ کا اہتمام نہیں کیا جاتا، اور گوشت میں اصل حرمت ہے ، اس لئے جب تک ان ممالک کے گوشت کے حلال ہونے کا یقین یا غالب گمان نہ ہو جائے ، اس کا استعمال اور خرید و فروخت شرعاً جائز نہیں، تاہم اگر کوئی معتبر و مستند حلال سرٹیفکیشن باڈی یا ذمہ دار اور دیانت دار افراد اس کے حلال ہونے کی تصدیق کر دیں، تو ایسی صورت میں ان کی اس تصدیق کا اعتبار کرتے ہوئے ایسے گوشت کو استعمال کیا جاسکتا ہے ، بصورتِ دیگر مقامی حلال ذبیحہ کو ہی ترجیح دی جائے۔

مأخَذُ الفَتوی

كما في بحوث في قضايا فقهية معاصرة: حكم ذبائح أهل الكتاب: الذي أعتقده وأدين الله تعالى عليه أن مجرد كون الذابح من أهل الكتاب لا يجعل الذبيحة حلالا، حتى يسمى الله تعالى عليه، ويفري الأوداج بطريق شرعي، كما أن مجرد كون الذابح مسلما، لايذكي الذبيحة، حتى يستوفي جميع شرائط الزكاة الشرعية، وإنما أحل الإسلام ذبائح أهل الكتاب دون من سواهم من المشركين؛ لأن أهل الكتاب كانوا ملتزمين بشروط الزكاة الإسلامية. وعلى هذا الأساس، لا تحل ذبائح أهل الكتاب إلا بهذه الشروط، وبما أن معظم النصارى قد تركوا اليوم الالتزام بشروط الزكاة التي هي واجبة في أصل دينهم فإن ذبائحهم لا تحل للمسلمين إلا إذا تحقق أنهم قد استوفوا هذه الشروط. (ص: 345)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
جنید الرحمن سکھروی عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 47761کی تصدیق کریں
0     477
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • مذبوحہ جانور کے گوشت سے نکلنے والا خون اگر کھانا پکاتے ہوئے نظر آجائے؟

    یونیکوڈ   اسکین   کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 0
  • غیر مسلم کے ہوٹل میں کھانا کھانے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 0
  • اجنبی مرد و عورت کے لئے ایک دوسرے کا جھوٹا استعمال کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 0
  • سٹرابری حرام ہے یا حلال

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 1
  • بوفے سسٹم کا حکم - Buffet System in Islam

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 0
  • کوّے کا جھوٹاپاک ہے یا ناپاک؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 0
  • زِنگر برگر میں استعمال ہونے والی وائٹ کیٹ مچھلی حلال ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 0
  • جھینگاکی کھانے کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   اسکین   کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 0
  • نومسلم کو شراب چھوڑنے کیلئے ایک ماہ کی مہلت دینا

    یونیکوڈ   اسکین   کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 0
  • کیاشیشہ پیناجائز ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 0
  • مشینی ذبیحہ کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 0
  • کتا، بلی اورپالتوپرندوں کے جھوٹےکا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 0
  • ٹرائی ڈینٹ چیونگم میں الکحل کا شرعی حکم

    یونیکوڈ   کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 1
  • سمندر ی مخلوق میں سے کونسی حلال ہیں اور کونسی حرام ؟

    یونیکوڈ   کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 1
  • مشینی جھٹکے سے ذبح شدہ جانور اور مشکوک و نامعلوم کھانوں کا حکم

    یونیکوڈ   کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 0
  • شیزان کی مصنوعات کیوں نہیں خریدیں

    یونیکوڈ   کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 0
  • جن چیزوں میں جیلاٹن شامل ہو وہ حلال ہیں یا حرام؟

    یونیکوڈ   کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 2
  • کیاسانپ کھاناحرام ہے؟

    یونیکوڈ   کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 0
  • میکڈونلڈ اور کے ایف سی کے کھانوں کا حکم

    یونیکوڈ   کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 0
  • آفسران بالا کا ملازمین سے مفت اشیاء منگوانا

    یونیکوڈ   کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 0
  • نسوار،پان اور گٹکے کے استعمال کا حکم

    یونیکوڈ   کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 0
  • مکڑی دودھ یا پانی میں مرجائے تو کیا وہ پیا جاسکتا ہے ؟

    یونیکوڈ   کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 2
  • فیکٹری مالک کو بتائے بغیر ، اس کی فیکٹری سے پانی و بجلی استعمال کرنا

    یونیکوڈ   کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 0
  • بلی اگر آٹا جھوٹا کرلے تو اس کو استعمال کیا جا سکتا ہے-کن کن جانوروں کا جھوٹا پاک ہے؟

    یونیکوڈ   کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 0
  • اونٹنی کا پیشاب پینے کاحکم

    یونیکوڈ   کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 1
Related Topics متعلقه موضوعات