مسائل قربانی

پرائز بانڈ والے شخص کے ساتھ قربانی کرنے کا حکم

فتوی نمبر :
46469
| تاریخ :
عبادات / قربانی و ذبیحہ / مسائل قربانی

پرائز بانڈ والے شخص کے ساتھ قربانی کرنے کا حکم

کیا ہم ایسے جانور میں حصے ڈال سکتے ہیں، جس میں ان لوگوں کا بھی حصہ ہو،جنہوں نے اپنا حصہ پرائز بانڈ کی انعامی رقم سے ڈالا ہے؟ یا اگر وہ یہ بولے کہ انعامی رقم کی تو میں نے گاڑی لے لی ہے اور یہ حصہ میری حلال کمائی کا ہے تو اس بارے میں کیا حکم ہے ؟ براہِ مہربانی رہنمائی فرمائیں۔شکریہ

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

اگر یقینی ذرائع سے یہ معلوم ہوجائے کہ کسی شریک نے پرائز بانڈ کی انعامی رقم سے کسی بڑے جانور کی قربانی میں حصہ ڈالا ہے تو اس کی وجہ سے دیگر شرکاء کی قربانی بھی درست نہ ہوگی، البتہ اگر یہ بات یقینی طور پر معلوم نہ ہو،بلکہ محض شک ہو یا وہ خود اس بات کی صراحت کردے کہ اس نے اپنی حلال کمائی سے قربانی کے جانور میں حصہ ڈالا ہےتو ایسی صورت میں تمام شرکاء کی قربانی بلاشبہ درست ہوگی۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی صحیح مسلم: عن ابی ھریرة قال قال رسول اللہ۔ﷺ۔ أیھا الناس ان اللہ طیب لایقبل الا طیبا الخ(صحیح مسلم للنیسابوری۔ج3/ص85/ح:2393)۔
وفی الھندیة:وإن كان كل واحد منهم صبيا أو كان شريك السبع من يريد اللحم أو كان نصرانيا ونحو ذلك لا يجوز للآخرين أيضا كذا في السراجية ولو كان أحد الشركاء ذميا كتابيا أو غير كتابي وهو يريد اللحم أو يريد القربة في دينه لم يجزئهم عندنا؛ لأن الكافر لا يتحقق منه القربة، فكانت نيته ملحقة بالعدم، فكأن يريد اللحم والمسلم لو أراد اللحم لا يجوز عندنا اھ(5/304)۔
وفیه أیضاً: آكل الربا وكاسب الحرام أهدى إليه أو أضافه وغالب ماله حرام لا يقبل، ولا يأكل ما لم يخبره أن ذلك المال أصله حلال ورثه أو استقرضه اھ(5/343)۔
وفی تکملة فتح الملھم: ان کان لایتعدی ضررہ الیٰ غیرہ فلاحاجة للمحتسب ان یتجسس فی امرہ(الیٰ قوله)اما اذا تعدی ضررہ الیٰ احد غیرہ او الیٰ المجتمع بصفة عامة،فانه یجوز للمحتسب او لمؤظف آخر منصوب من قبل الحکومة لھذا الغرض ان یھجم علیه وعلی ذلك یحمل قول أبی یوسف۔رحمه اللہ تعالیٰ۔ ویحتمل ان یوفق بذلك فیما بین الوقائع المختلفة لسیدنا عمر۔رضی اللہ عنہ۔فالتجسس الممنوع ھو ماکان لمجرد الاطلاع علی عورات الناس وھتك سترھم لإخزاءھم،اما ماکان لغرض اجتماعی مقبول مثل ماذکرنا فلیس من التجسس المحظور اھ(5/360)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 46469کی تصدیق کریں
0     620
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • مرحوم کی ایصال ثواب کے لئے قربانی کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مسائل قربانی 0
  • قربانی کے بکرے کو تین حصوں پر تقسیم کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مسائل قربانی 1
  • تیرہ ذی الحجہ کو قربانی کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   مسائل قربانی 0
  • کیا ایک تولہ سونے پر زکوۃ ہے؟ قربانی کے دن گوشت دیر سے آنے پر کیا کرے

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مسائل قربانی 0
  • قربانی کا جانور تول کر خریدنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مسائل قربانی 0
  • جانور کی گردن پر سوجن ہو تو اس جانور کی قربانی کا کیا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مسائل قربانی 0
  • گھرکی سربراہ کی قربانی صاحب نصاب اولاد کی طرف سے کافی ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   مسائل قربانی 0
  • مالک متعین کئے بغیر قربانی کا جانور بغیر ذبح کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   مسائل قربانی 0
  • جس بکرے کے دو میں سے ایک دانت ٹؤٹا ہو تو اسکی قربانی ہوگی؟

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 1
  • حجاج کرام کے لئے عید الاضحٰی کی قربانی کا حکم

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 0
  • شیعہ کو قربانی میں شریک کرنا

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 0
  • بڑے جانورمیں زندہ اور فوت شدہ لوگوں کی طرف سے قربانی کاحصہ ڈالنا

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 2
  • قربانی کا جانور بیمار ہونےکے بعد دوسرا خریدنا

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 4
  • قربانی اپنے گھر میں کرنے میں زیادہ ثواب ہے یا کسی مدرسے میں

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 1
  • کھسرا (خنثی) جانورکی قربانی کرنا

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 0
  • قربانی کے جانور میں عقیقہ کا حصہ رکھنا

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 0
  • تکافل پالیسی میں جمع کردہ رقم پر وجوب قربانی کا حکم

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 0
  • قربانی کا جانور تبدیل کرنا

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 1
  • قربانی کا جانور گم ہونے پر دوسرا خرید لیا تو کیا دونوں کی قربانی لازم ہوگی؟

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 0
  • ڈیم کی تعمیر میں قربانی کی کھال دی جاسکتی ہے؟

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 0
  • گھر کے سربراہ پر قربانی کے وجوب کا مسئلہ

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 0
  • غیر صاحب نصاب والد کی طرف سے قربانی کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 0
  • چندافراد کا ملکرنبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف سے قربانی کرنا

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 0
  • بیرون ممالک میں مقیم افراد کا پاکستان میں قربانی کرنا

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 1
  • قربانی کے حصوں میں چار لوگ یا جفت عدد میں بھی حصہ دار ہوسکتے ہیں؟

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 0
Related Topics متعلقه موضوعات