میں ایک سرکاری بینک میں نوکری کرتا ہوں اور ایک طرح کا سرکاری ملازم ہوں کیا میری تنخواہ حلال ہو گی یا حرام ؟سود کا کاروبار سب جگہ ہے میں کیا کروں؟ قرآن و سنت کی روشنی میں رہنمائی فرمائیں ۔شکریہ!
واضح ہو کہ بینک کی ملازمت کے بارے میں قدرے تفصیل ہے ، کہ بینک کی ایسی ملازمت جس کا تعلق براہ راست سودی معاملات سے ہو ، ( جیسے منیجر اور کمیشئر وغیرہ) کی ملازمت تو ایسی ملازمت بالکل حرام اور ناجائز ہے ، چنانچہ ایک حدیث میں ہے، "قال لعن رسول الله صلى الله عليه و سلم آكل الربا وموكله وكاتبه وشاهديه وقال هم سواء صحيح مسلم : (۳/ 1219) یعنی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلمم نے سود کھانے والے ، سود کھلانے والے، اور سود لکھنے والے، اور سود پر شہادت دینے والے پر لعنت فرمائی اور فرمایا کہ وہ سب لوگ گناہ میں برابر ہے، ایسی ملازمت سے حاصل ہونے والی آمدنی بھی حرام ہو گی ، لیکن بینک کی ایسی ملازمت جس کا تعلق برادر است سودی معاملات سے نہیں ، ( جیسے چوکیدار کی ملازمت ) تو ایسی ملازمت جائز اور اس سے حاصل ہونے والی آمدنی کو اپنے استعمال میں لانے کی گنجائش ہے، لہذا اگر کوئی شخص کسی سودی بینک میں ایسی ملازمت سے وابستہ ہو ، جس کا تعلق براہ راست سودی لین دین سے ہو، تو اسے چاہیے کہ اپنے لئے کوئی حلال ذریعہ آمدنی تلاش کرے اور جب تک ان کو حلال ذریعہ آمدنی میسر نہ ہو اس ملازمت کو حرام سمجھتے ہوئے کرتار ہے اور جب اسے حلال ذریعہ آمدنی میسر آجائے تو اس ملازمت کو چھوڑ نالازم ہو گا۔
اگر بینک منیجر کی تنخواہ حرام ہو تو بینک میں منیجر کی ذمہ داری کون پوری کرے؟
یونیکوڈ بینک کی ملازمت 0