سود

قرآن و حدیث کی روشنی میں”ربوا“ کی حقیقت کیا ہے؟

فتوی نمبر :
43608
| تاریخ :
معاملات / مالی معاوضات / سود

قرآن و حدیث کی روشنی میں”ربوا“ کی حقیقت کیا ہے؟

برائے مہربانی ہمیں "ربا" کے بارے میں قرآن و حدیث سے مطلع فرمائیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائل نے ربا کے متعلق کوئی واضح طرح کا سوال نہیں پوچھا تا کہ خاص اس کے متعلق جواب دیا جاتا، تاہم لفظ ”ربا“ لغت میں بڑھوتری کو کہتے ہیں، جبکہ اصطلاح شریعت میں” ربا“ عقود معاوضہ میں ہر اس اضافے کو کہتے ہیں جو کسی مالی عوض کے بغیر حاصل ہو، لہذا اس میں قرض پر نفع حاصل کرنا بھی شامل ہے ، اور اس میں خرید و فروخت کی وہ صورتیں بھی داخل ہو جاتی ہیں جن میں کوئی زیادتی بلا معاوضہ حاصل کی جائے، جبکہ ”ربا“ کی حرمت کو اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے قرآن و سنت میں واضح طور پر بیان فرمایا ہے ، البتہ سائل کو اگر مزید بھی تحقیق مطلوب ہو تو اس کے لیے” مسئلہ سود“ نامی رسالے کا مطالعہ مفید رہے گا، اس کے باوجود بھی اگر سائل کو ربا کے متعلق کوئی خاص شبہ یا اشکال در پیش ہو تو اس کو بھی لکھ کر دوبارہ ای میل کر دے ، اس پر غور و فکر کرنے کے بعد حکمِ شرعی سے آگاہ کیا جائے گا۔

مأخَذُ الفَتوی

قال الله تبارك وتعالى : {وَأَحَلَّ اللَّهُ الْبَيْعَ وَحَرَّمَ الرِّبَا } [البقرة: 275]
و في مشكاة المصابيح: عن جابر رضي الله عنه قال: لعن رسول الله صلى الله عليه وسلم أكل الربا وموكله وكاتبه وشاهديه وقال: «هم سواء» . رواه مسلم اھ (2/ 855)
و في الجوهرة النيرة: ( باب الربا ) الربا في اللغة هو الزيادة ، و في الشرع عبارة عن عقد فاسد بصفة سواء كان هناك زيادة ، أو لا ألا ترى أن بيع الدراهم بالدراهم نسيئة ربا وليس فيه زيادة والربا حرام بالكتاب والسنة ، أما الكتاب فقوله : تعالى { وحرم الربا } ، وأما السنة فقوله : صلى الله عليه وسلم { أكل درهم واحد من الربا أشد من ثلاث وثلاثين زنية يزنيها الرجل ومن نبت لحمه من حرام فالنار أولى به } وقال ابن مسعود { آكل الربا وموكله وكاتبه وشاهده إذا علموا به ملعونون على لسان محمد صلى الله عليه وسلم إلى يوم القيامة } كذا في النهاية . (2/ 298) والله اعلم بالصواب

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد طہ ریاض عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 43608کی تصدیق کریں
0     262
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • موبائل فون میں ایڈوانس لون بیلنس Mobile Advance Loan Balance پر سود کا مسئلہ

    یونیکوڈ   اسکین   سود 4
  • جی پی فنڈ (GP Fund) پرملنے والی اضافی رقم کا حکم

    یونیکوڈ   سود 0
  • اکاونٹ کی استعمال کی شرط لگانے سے ملنے والی فری سہولت کا استعمال کرنے کی گنجائش ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   سود 0
  • کشف فاؤنڈیشن کی کمائی کا حکم

    یونیکوڈ   سود 1
  • ہاؤس بلڈنگ فائنانس والوں سے قرضہ لینے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   سود 1
  • حرام مال کا حکم - کیا غریب کیلئے لینا جائز ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   سود 3
  • ایزی کیش کے نام سے قرض لینے کا حکم

    یونیکوڈ   سود 4
  • کیا سودی رقم میں مدرسہ میں دی جاسکتی ہے؟

    یونیکوڈ   سود 1
  • سودی بینک میں pls اکاونٹ کھلوانا

    یونیکوڈ   سود 0
  • بینک سے سود کی رقم کس مصرف میں خرچ کرسکتا ہے؟

    یونیکوڈ   سود 0
  • اگر ادارے میں سود سے بچنے کا اہتمام نہیں کیا جاتا اسمیں نوکری کا حکم

    یونیکوڈ   سود 0
  • سودی اداروں میں رقم رکھنے کا حکم

    یونیکوڈ   سود 0
  • قرآن و حدیث کی روشنی میں”ربوا“ کی حقیقت کیا ہے؟

    یونیکوڈ   سود 0
  • سود پر قرض لینے والے شخص کی اولاد کے لئے حکم

    یونیکوڈ   سود 0
  • کریڈٹ کارڈکی پراسنگ فیس کا حکم

    یونیکوڈ   سود 0
  • قرض پر صرف اس صورت میں اضافی رقم لینا کہ جب مقررہ وقت پر ادا نہ کیا جائے

    یونیکوڈ   سود 0
  • غیر مسلم ممالک سودی معاملہ کرنا

    یونیکوڈ   سود 0
  • قرضہ اتارنے کیلئے سودی قرض لینا

    یونیکوڈ   سود 0
  • پھٹے ہوئے نوٹ کو آدھی قیمت میں فروخت کرنا

    یونیکوڈ   سود 1
  • پراویڈنٹ فنڈ پر سود کے عنوان سے ملنے والی رقم کا حکم

    یونیکوڈ   سود 0
  • سونا قرض دے کر بعد میں کچھ کی ادائیگی کے لئے سونے اور بقیہ کی ادائیگی کے لئے نقد رقم کی شرط لگانا

    یونیکوڈ   سود 1
  • مالکِ مکان کا سودے سے پیچھے ہٹنےپر ،خریدار کا اس سےبیعانہ کے ساتھ اضافی رقم لینا

    یونیکوڈ   سود 0
  • ایزی پیسہ میں ملنے والے منافع کا حکم

    یونیکوڈ   سود 0
  • کیا صرف سود وصول کرنا حرام ہے؟

    یونیکوڈ   سود 0
  • کیا سود دینےسے آمدن حرام ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   سود 0
Related Topics متعلقه موضوعات