کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء

آڈیٹر کو ادارے کے وزٹ کے وقت کھانا کھلانے کا حکم

فتوی نمبر :
42298
| تاریخ :
حظر و اباحت / حلال و حرام / کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء

آڈیٹر کو ادارے کے وزٹ کے وقت کھانا کھلانے کا حکم

میں گورنمنٹ ڈیپارٹمنٹ میں سینئر آڈیٹر ہوں،ہم فیلڈ میں جاکر آڈٹ کرتے ہیں،وہ لوگ ہمیں کھانا کھلاتے ہیں،اب کس نیت سے کھلاتے ہیں یہ ہمیں معلوم نہیں ،کیا وہاں کھانا کھاسکتے ہیں؟ جائز ہوگا یا نہیں؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائل اور اس کی ٹیم جب آڈٹ کرنے جائے تو لوگوں سے کھانا وغیرہ میں احتیاط کرے،کیونکہ لوگ اس لئے کھلاتے ہیں کہ ان کے خلاف کوئی کام نہ ہو اور اس لئے بھی کھلاتے ہیں کہ آنے والے افسران کی گرفت سے بچاجاسکے،تاہم اگر کوئی شخص خلوصِ دل سے چائے کھانے کا انتظام کرے،اس کو آنے والے افسران سے کسی طرح کی غرض نہ ہو تو ایسی صورت میں ان کا کھانا کھانے میں حرج نہیں۔

مأخَذُ الفَتوی

کمافی الھدایۃ: ولایحضر دعوۃ إلا أن تکون عامۃ لأن الخاصۃ لأجل القضاء فیتہم بالاجابۃ بخلاف العامۃ اھ(3/136 )۔
وفی التاتارخانیۃ: وأما فی دعوۃ القاضی، قال محمد فی الاصل لابأس للقاضی أن یجیب الدعوۃ العامۃ، ولایجب الدعوۃ الخاصۃ اھ(11/74 )۔
وفی رد المحتار تحت (قوله: ويرد هدية) الأصل في ذلك وما في البخاري، عن أبي حميد الساعدي «قال استعمل النبي - صلى الله عليه وسلم - رجلا من الأزد يقال له ابن اللتبية على الصدقة فلما قدم قال: هذا لكم، وهذا لي قال - عليه الصلاة والسلام - هلا جلس في بيت أبيه أو بيت أمه فينظر أيهدى له أم لا» قال عمر بن عبد العزيز: كانت الهدية على عهد رسول الله - صلى الله عليه وسلم - هدية واليوم رشوة. ذكره البخاري (5/ 372)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 42298کی تصدیق کریں
0     451
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • مذبوحہ جانور کے گوشت سے نکلنے والا خون اگر کھانا پکاتے ہوئے نظر آجائے؟

    یونیکوڈ   اسکین   کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 0
  • غیر مسلم کے ہوٹل میں کھانا کھانے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 0
  • اجنبی مرد و عورت کے لئے ایک دوسرے کا جھوٹا استعمال کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 0
  • سٹرابری حرام ہے یا حلال

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 1
  • بوفے سسٹم کا حکم - Buffet System in Islam

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 0
  • کوّے کا جھوٹاپاک ہے یا ناپاک؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 0
  • زِنگر برگر میں استعمال ہونے والی وائٹ کیٹ مچھلی حلال ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 0
  • جھینگاکی کھانے کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   اسکین   کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 0
  • نومسلم کو شراب چھوڑنے کیلئے ایک ماہ کی مہلت دینا

    یونیکوڈ   اسکین   کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 0
  • کیاشیشہ پیناجائز ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 0
  • مشینی ذبیحہ کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 0
  • کتا، بلی اورپالتوپرندوں کے جھوٹےکا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 0
  • ٹرائی ڈینٹ چیونگم میں الکحل کا شرعی حکم

    یونیکوڈ   کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 1
  • سمندر ی مخلوق میں سے کونسی حلال ہیں اور کونسی حرام ؟

    یونیکوڈ   کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 1
  • مشینی جھٹکے سے ذبح شدہ جانور اور مشکوک و نامعلوم کھانوں کا حکم

    یونیکوڈ   کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 0
  • شیزان کی مصنوعات کیوں نہیں خریدیں

    یونیکوڈ   کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 0
  • جن چیزوں میں جیلاٹن شامل ہو وہ حلال ہیں یا حرام؟

    یونیکوڈ   کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 2
  • کیاسانپ کھاناحرام ہے؟

    یونیکوڈ   کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 0
  • میکڈونلڈ اور کے ایف سی کے کھانوں کا حکم

    یونیکوڈ   کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 0
  • آفسران بالا کا ملازمین سے مفت اشیاء منگوانا

    یونیکوڈ   کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 0
  • نسوار،پان اور گٹکے کے استعمال کا حکم

    یونیکوڈ   کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 0
  • مکڑی دودھ یا پانی میں مرجائے تو کیا وہ پیا جاسکتا ہے ؟

    یونیکوڈ   کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 2
  • فیکٹری مالک کو بتائے بغیر ، اس کی فیکٹری سے پانی و بجلی استعمال کرنا

    یونیکوڈ   کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 0
  • بلی اگر آٹا جھوٹا کرلے تو اس کو استعمال کیا جا سکتا ہے-کن کن جانوروں کا جھوٹا پاک ہے؟

    یونیکوڈ   کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 0
  • اونٹنی کا پیشاب پینے کاحکم

    یونیکوڈ   کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 1
Related Topics متعلقه موضوعات