تلاوت و قراءت

سورت کے درمیان سےتلاوت شروع کرتے وقت "بسم اللّٰہ "پڑھنا جائز ہے ؟

فتوی نمبر :
38222
| تاریخ :
عبادات / نماز / تلاوت و قراءت

سورت کے درمیان سےتلاوت شروع کرتے وقت "بسم اللّٰہ "پڑھنا جائز ہے ؟

قرآن میں جو یہ آیت ہے”إذَا قَرَأْتَ الْقُرْآنَ فَاسْتَعِذْ بِاللهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِیْمِ“ اس میں تلاوت سے پہلے”تعوذ“ پڑھنے کی تلقین ہے، میرا سوال یہ ہے کہ جب ہم قرآن کی کسی سورت کے بیچ میں سے تلاوت شروع کرتے ہیں تو پہلے”تعوذ“ پڑھتے ہیں، پھر ”بسم اللہ الرحمن الرحیم“ پڑھتے ہیں، تو کیا قرآن کی سورت کے بیچ میں”بسم اللہ“ پڑھنا غلط ہے؟ کیا اس میں کوئی گناہ یا بدعت کا پہلو تو نہیں؟ میں نے عرب کے قاریوں کو ایسا کرتے دیکھا ہے، یعنی جب وہ سورت کے بیچ سے تلاوت کرتے ہیں تو صرف،”تعوذ“پڑھتے ہیں،” بسم اللہ“ نہیں پڑھتے، وہ صرف سورت کے شروع میں ہی”بسم اللہ “ پڑھتے ہیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سوال میں مذکور آیت کا تعلق ابتداءِ تلاوت کے ساتھ ہے، چاہے سورت کی ابتداء سے شروع کرے یا درمیان سے ، جبکہ ”بسم اللہ “ پڑھنے کا بھی یہی حکم ہے کہ اس کا پڑھنا مسنون ہے، البتہ تلاوت کرتے کرتے اگر درمیان میں انقطاع آجائے، اور دوبارہ سے شروع کر کے آگے بڑھنا ہو، توصرف ”أعوذ باللہ“ کافی ہے، اور اگر ”بسم اللہ “ بھی پڑھ لی جائے تو اس کی بھی گنجائش ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

كما في القراءات روايتا ورش وحفص: البسملة واجبة فی أول كل سورة، سوى سورة براءة (التوبة)، وللقارئ الخيار فی وسط السورة، إن شاء بسمل وإن شاء ترك البسملة، والأفضل أن يبسمل تبركا بها. قال رسول الله صلى الله عليه وسلم (كل كلام أو أمر ذي بال لا يفتح بذكر الله عز وجل فهو أبتر أو قال أقطع)۔اهـ (166/1)
وفي شرح طيبة النشر لابن الجزري: قوله: (ووسطا) أي وسط السورة: يعنى ألفاظها وأجزاءها، هذا الموضع الثالث وهو أوساط السورة؛ فالقارئ فیه مخير بين الإتيان بالبسملة فیه بعد الاستعاذة، وذلك سوى براءة فإنه يحتمل التخيير فیها كغيرها، ويحتمل المنع من البسملة فیها. وقد اختلف رأي أصحابنا فی ذلك كما بينه فی النشر قوله: (خير) أي بين البسملة وعدمها۔ اھ (ص:48)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 38222کی تصدیق کریں
0     1786
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • مسبوق کا بقیہ نماز میں سورہ فاتحہ کے ساتھ سورۃ ملانا

    یونیکوڈ   اسکین   تلاوت و قراءت 0
  • نماز میں سجدہ والی آیت پر سجدہ نہ کرنےکاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   تلاوت و قراءت 1
  • قرات میں غلطی سے نماز کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   تلاوت و قراءت 0
  • فسنیسرہ للیسریٰ کے بجائے فسنیسرہ للعسریٰ اور فسنیسرہ للعسریٰ کے بجائےفسنیسرہ للیسریٰ پڑھ لینا

    یونیکوڈ   تلاوت و قراءت 0
  • ’’خَیرُ الْبَرِیہ ‘‘کی جگہ ’’ شَرُّ الْبَرِیہ ‘‘پڑھنے کا حکم

    یونیکوڈ   تلاوت و قراءت 2
  • سورۃِ فاتحہ میں ’’ولا الدالین‘‘ کی جگہ ’’ولا الضالین‘‘پڑھنے والے کو کافر کہنا

    یونیکوڈ   تلاوت و قراءت 1
  • جہری نمازوں میں جہر ،یعنی آواز سے قراءت اور "سری" میں آہستہ پڑھنے کی حکمت

    یونیکوڈ   تلاوت و قراءت 0
  • نماز میں ’’و تواصوا بالصبر و تواصوا بالحق‘‘ یعنی تقدیم و تاخیر کرکے پڑھنا

    یونیکوڈ   تلاوت و قراءت 0
  • وترکی نماز میں کونسی سورتیں پڑھنا مستحب ہے؟

    یونیکوڈ   تلاوت و قراءت 2
  • شافعی امام کی امامت حنفی نماز پڑھے تو شافعی مسلک کے مطابق آیتِ سجدہ میں حنفی کے لئے حکم

    یونیکوڈ   تلاوت و قراءت 0
  • آیتِ سجدہ کے بعد رکوع کر لینے سے سجدۂ تلاوت کا ادا ہو جانا

    یونیکوڈ   تلاوت و قراءت 3
  • ٹیب ریکارڈ کے ذریعہ آیت سجدہ سننے کی صورت میں سجدہ تلاوت کا حکم

    یونیکوڈ   تلاوت و قراءت 0
  • قرآن میں فحش غلطیاں کرنے والے کی نماز کا حکم

    یونیکوڈ   تلاوت و قراءت 0
  • ’’فسنیسرہ للیسری‘‘ کے بجائے ’’فسنیسرہ للعسری‘‘ پڑھنے کی صورت میں نماز اور امامت کا حکم

    یونیکوڈ   تلاوت و قراءت 0
  • نمازوں میں طوال، قصار اور اوساطِ مفصل پڑھنے کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   تلاوت و قراءت 1
  • فرض قراءت کی مقدار پڑھنے کے بعد غلطی ہوجانے سے نماز کا حکم

    یونیکوڈ   تلاوت و قراءت 1
  • ’’نحن مصلحون‘‘کی جگہ ’’نحن مستہزؤن‘‘ پڑھنے کی صورت میں نماز کا حکم

    یونیکوڈ   تلاوت و قراءت 0
  • سری اور جہری نمازوں کی حکمت

    یونیکوڈ   تلاوت و قراءت 0
  • جہری نماز میں ،ایک آیت آہستہ پڑھنے کے بعد ، جہر شروع کرنا

    یونیکوڈ   تلاوت و قراءت 1
  • دورانِ قرأت لفظ ’’ض‘‘ کو ’’دال‘‘ پڑھنا

    یونیکوڈ   تلاوت و قراءت 0
  • وتر کی نماز میں قنوت نازلہ پڑھنے کا حکم

    یونیکوڈ   تلاوت و قراءت 2
  • مقتدی کے لۓ سورۃِ فاتحہ پڑھنے کا حکم

    یونیکوڈ   تلاوت و قراءت 0
  • دورانِ نماز غلطی سے آیتِ سجدہ پڑھے بغیر سجدۂ تلاوت کرنا

    یونیکوڈ   تلاوت و قراءت 0
  • ۱۔ آیت ’’الَّا من تولی وَکفَرَ ‘‘ پر وقف کرنے کی صورت میں نماز کا حکم- ۲۔ دورانِ قرأت فحش غلطی کو درست کر دینے سے نماز کا حکم

    یونیکوڈ   تلاوت و قراءت 0
  • نماز میں وتواصوابالصبر کی جگہ وتواصوا بالحق پڑھنے کا حکم

    یونیکوڈ   تلاوت و قراءت 2
Related Topics متعلقه موضوعات