میں پاکستان نیوی میں ڈیوٹی کرتا ہوں؟ ڈیوٹی والی جگہ ماہی گیرکام کرتے ہیں ؟ ان سے مانگ کر مچھلی لینا فری میں حلال ہے یا حرام ؟ اگر وہ مانگنے پر بولے کہ خوشی سے دے رہے ہیں؟ اگر پہلے لے لیا ہو اور کھایا ہو تو اس کا کیا حل ہے ؟
اگر مذکور ماہی گیر کسی غرضِ فاسد مثلاً کوئی ناجائز کام نکلوانے یا کسی ممکنہ خوف اور دفعِ مضرت کی بناء پر مچھلیاں نہ دیتے ہوں ، بلکہ مانگنےپر بخوشی ہدیہ کر دیتے ہوں تو سائل کا ان سے مچھلی لے کر کھانا جائز اور درست ہے۔
فى رسائل ابن نجيم : و في المصباح الرشوة بالكسر ما يعطيه الشخص الحاكم و غيره ليحكم له أو يحمله على ما يريد اھ (ص: ۱۹۸)-
و فیه أيضاً : و منها : إذا دفع الرشوة خوفاً على نفسه أو ماله ، و هذه الرشوة حرام على الأخذ غير حرام على الدافع و كذا اذا طمع في ماله فرشاه ببعض المال اھ (ص: ۲۰۰)-
مشینی جھٹکے سے ذبح شدہ جانور اور مشکوک و نامعلوم کھانوں کا حکم
یونیکوڈ کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 0فیکٹری مالک کو بتائے بغیر ، اس کی فیکٹری سے پانی و بجلی استعمال کرنا
یونیکوڈ کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 0بلی اگر آٹا جھوٹا کرلے تو اس کو استعمال کیا جا سکتا ہے-کن کن جانوروں کا جھوٹا پاک ہے؟
یونیکوڈ کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 0