شادی شدہ عورت اپنے میکے جائے ۱۰؍ ۱۵ دن یا اس سے زیادہ کے قیام کا ارادہ ہو تو وہاں قصر کرے گی یا نہیں؟ اور اسی طرح آدمی اپنے سسرال جائے تو وہاں قصر کرے گا یا نہیں؟
عورت اپنے میکے یا مرد اپنے سسرال اگر پندرہ دن سے کم ٹھہرنے کی نیت سے جائے اور ان کی رہائش گاہوں کےدرمیان اڑتالیس میل (۷۸) کلو میٹر کا فاصلہ ہو تو ایسی صورت میں عورت پر اپنے میکے میں اور مرد پر اپنے سسرال میں قصر نماز ادا کرنا لازم ہوگا، البتہ اگر مرد یا عورت اپنے سسرال یا میکے میں پندرہ دن سے زیادہ ٹھہرنے کی نیت کرے تو ایسی صورت میں پوری نماز پڑھنی لازم ہوگی، جبکہ ٹرین کے ڈرائیور و ملازم یا جہاز کے پائیلیٹ اور اسی طرح سمندری جہاز کے عملے پر دورانِ سفر قصر کرنا لازم ہوگا۔
کما فی الہدایۃ: ومن کان لہ وطن فانتقل عنہ واستوطن غیرہ ثم سافر فدخل وطنہ الأول قصر ’’لأنہ لم یبق وطنا لہ ألا تری أنہ علیہ الصلاۃ والسلام بعد الہجرۃ عد نفسہ بمکۃ من المسافرین وہذا لأن الأصل أن الوطن الأصلی یبطل بمثلہ دون السفر ووطن الإقامۃ یبطل بمثلہ وبالسفر وبالأصلی ۔ الخ (ج۱، ص۱۶۷)۔
وفی الکبیری: ثم المعتبر فی السفر والاقامۃ نیۃ الاصل دون التبع کالخلیفۃ والامیر مع الجند والزوج مع زوجتہ۔ اھـ (ص۴۹۸) واللہ سبحانہ وتعالیٰ اعلم!
جاۓ ملازمت و تدریس میں پندرہ یوم سےکم ٹھہرنے کی مستقل ترتیب کی صورت میں قصرو اتمام کا مسئلہ
یونیکوڈ نماز قصر 0سفرِ شرعی کی نیت سے ، گاؤں سے نکلتے وقت ، احکامِ سفر شروع ہونے کی ابتداء اور واپسی پر انتہاء کی حدود
یونیکوڈ نماز قصر 0تربیت کے لۓ فوجی دستے کا جنگل یا صحرا میں پندرہ یوم سے زائد ٹھہرنے کی صورت میں ، قصر و اتمام کے احکامات
یونیکوڈ نماز قصر 4