آپ سے گزارش ہے کہ پاکستان میں ملنے والے سارے حلال و حرام پرندوں کی فہرست جاری کر دیں کیونکہ کافی لوگ حرام پرندوں کو بھی حلال سمجھ کر کھا رہے ہیں ؟
تمام حلال و حرام پرندوں کی فہرست جاری کرنا تو مشکل ہے البتہ پرندوں میں سے حلال و حرام کو پہچاننے کے لئے شرعی اصول یہ ہے کہ جو پرندہ پنجوں سے شکار کرتا ہے وہ حرام ہے، جیسے باز، چیل وغیرہ، اور جو پرندہ پنجوں سے شکار یا چیر پھاڑ نہیں کرتا، بلکہ صرف چونچ سے کھاتا ہے تو وہ حلال ہے جیسے مینا ، فاختہ وغیرہ۔
كما في مشكاة المصابيح: وعن ابن عباس قال نهى رسول الله صلى الله عليه وسلم عن كل ذي ناب من السباع وكل ذي مخلب من الطير. رواه مسلم اھ (2/ 1199)
و في الفتاوى الهندية: وما لا مخلب له من الطير والمستأنس منه كالدجاج والبط والمتوحش كالحمام والفاختة والعصافير والقبج والكركي والغراب الذي يأكل الحب والزرع ونحوها حلال بالإجماع كذا في البدائع ولا بأس بالقمري والسوداني والزرزور كذا في فتاوى قاضي خان اھ (5/ 289)
وفيها ايضاً : والطير وهو كل ذي ناب من السباع وكل ذي مخلب من الطير (إلی قوله) وذو المخلب من الطير كالبازي والباشق والصقر والشاهين والحدأة والبغاث والنسر والعقاب وما أشبه ذلك اھ (5/ 289) واللہ اعلم بالصواب
مشینی جھٹکے سے ذبح شدہ جانور اور مشکوک و نامعلوم کھانوں کا حکم
یونیکوڈ کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 0فیکٹری مالک کو بتائے بغیر ، اس کی فیکٹری سے پانی و بجلی استعمال کرنا
یونیکوڈ کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 0بلی اگر آٹا جھوٹا کرلے تو اس کو استعمال کیا جا سکتا ہے-کن کن جانوروں کا جھوٹا پاک ہے؟
یونیکوڈ کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 0