میں ضلع جھنگ میں رہتا ہوں اور ضلع بھکر میں کام کرتا ہوں ، میرے گھر اور آفس کے درمیان تقریباً ۱۲۰ کلو میٹر کا فاصلہ ہے، میں اپنے آفس چار یا پانچ دن کے لۓ جاتا ہوں اور اس سے زیادہ کبھی نہیں رہتا ، بھکر میں میری مستقل جائیداد یا رہائش گاہ نہیں ہے ، میرا سوال یہ ہے کہ بھکر میں رہتے ہوئے میں قصر نماز پڑھوں گا یا پوری نماز ؟ نیز سنت نمازیں پڑھنی ہوں گی یا نہیں؟
جب تک ضلع بھکر میں پندرہ دن کی نیت سے قیام نہ ہو ، اس وقت تک سائل جھنگ شہر سے نکلنے اور بھکر میں قیام کے دوران ، اپنی انفرادی نمازوں میں قصر کرے گا اور اگر ایک بار بھی بھکر میں پندرہ دن ٹھہرنے کی نیت سے رہے گا ، اس کے بعد وہاں محض رہائش کا سامان بھی ہو ، تو وہ بھکر میں بھی پوری نماز پڑھتا رہے گا ، جبکہ بھکر میں رہائش کے دوران سائل سنتیں بھی پڑھے گا۔
و فی البحر الرائق : (تحت قوله : و یبطل الوطن الاصلی بمثله لا السفر الخ) . الا لو تأهل ببلدة لم یكن له فیها عقار صارت وطنًا له ، و قیل تبقی وطنا له ؛ لانها كانت وطنا له بالاهل و الدار جمیعًا فبزوال أحدهما لا یرتفع الوطن كوطن الإقامة یبقی ببقاء الثقل و إن أقام بموضع آخر ، اهـ (ج۲، ص۱۴۷)۔
و فی الفتاویٰ الهندیة : و لا قصر فی السنن ، كذا فی المحیط السرخسی ، و بعضهم جوزوا للمسافر ترك السنن و المختار أنه لا یأتی بها فی حال الخوف و یأتی بها فی حال القرار و إلامن ، هكذا فی الوجیز الكردی . (ج۱، ص۱۳۰)۔
جاۓ ملازمت و تدریس میں پندرہ یوم سےکم ٹھہرنے کی مستقل ترتیب کی صورت میں قصرو اتمام کا مسئلہ
یونیکوڈ نماز قصر 0سفرِ شرعی کی نیت سے ، گاؤں سے نکلتے وقت ، احکامِ سفر شروع ہونے کی ابتداء اور واپسی پر انتہاء کی حدود
یونیکوڈ نماز قصر 0تربیت کے لۓ فوجی دستے کا جنگل یا صحرا میں پندرہ یوم سے زائد ٹھہرنے کی صورت میں ، قصر و اتمام کے احکامات
یونیکوڈ نماز قصر 4