عام استعمال کی حلال و حرام اشیاء

الکحل ملا پرفیوم لگا کر نماز پڑھنے کا حکم

فتوی نمبر :
33436
| تاریخ :
2018-03-12
حظر و اباحت / حلال و حرام / عام استعمال کی حلال و حرام اشیاء

الکحل ملا پرفیوم لگا کر نماز پڑھنے کا حکم

کیا پرفیوم لگاکر نماز پڑھ سکتے ہیں؟ کچھ لوگ کہتے ہیں کہ اس میں الکحل ہوتا ہے اور وہ ناپاک ہے اس لئے نماز نہیں پڑھ سکتے، لیکن کچھ دوسرے لوگ کہتے ہیں کہ پرفیوم میں ملایا جانے والا الکحل یہ ایک کیمیکل ہے اور اس میں نشہ نہیں ہوتا، لہٰذا نماز جائز ہے اس بارے میں صحیح فتویٰ کیا ہے؟ جزاکم اللہ

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

آج کل پرفیوم میں جو الکحل ملائی جارہی ہے وہ عموماً انگور اور کھجور کے علاوہ دیگر اشیاء مثلاً گندم، جَو اور دیگر سبزیوں سے کشیدہ ہوتی ہے اور ایسی الکحل کا استعمال مختلف فیہ ہے اس لئے اس قسم کی فریوم کا استعمال مطلقاً ناجائز و حرام نہیں بلکہ استعمال کی گنجائش ہے اور ایسا پرفیوم لگاکر نماز ادا کرنا بھی جائز اور درست ہے البتہ ایسے پرفیوم کے استعمال سے احتراز بہتر ہے تاہم اگر تحقیق سے یہ معلوم ہوجائے کہ پرفیوم میں ملائی جانے والی الکحل انگور اور کھجور سے بنائی گئی ہے اور کسی کیمیاوی عمل سے اس کی ماہیت کو تبدیل بھی نہ کیا گیا ہو تو ایسی پرفیوم بلاشبہ ناپاک ہے اس کا داخلی اور خارجی استعمال شرعاً جائز نہیں جس سے احتراز لازم ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

فی تكمله فتح الملهم: وإن معظم الكحول التی تستعمل الیوم فی الأدویة والعطور وغیرها لا تتخذ من العنب أو التمر، إنما تتخذ من الحبوب أو القشور أو البترول وغیره، (الی قوله) وحینئذ هناك نسخة فی الأخذ بقول أبی حنفیة عند عموم البلوی. الخ (ج۳، ص۶۰۸)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
نعمان احمد دینپوری عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 33436کی تصدیق کریں
0     959
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • الکحل ملی اشیاء استعمال کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   عام استعمال کی حلال و حرام اشیاء 0
  • الکحل ملی دواؤں اور خوشبو کے استعمال کا حکم

    یونیکوڈ   عام استعمال کی حلال و حرام اشیاء 0
  • سیلز مین کے پاس میڈیکل اسٹاف کو دینے والے تحائف کا حکم

    یونیکوڈ   عام استعمال کی حلال و حرام اشیاء 0
  • مقروض و محتاج آدمی کا کسی سرکاری ذمہ دار کےواسطہ سے ، سرکاری خزانے سے رقم لیکر قرض ادا کرنا

    یونیکوڈ   عام استعمال کی حلال و حرام اشیاء 0
  • غیر قانونی طور پر بغیر میٹر کےگیس استعمال کرنا

    یونیکوڈ   عام استعمال کی حلال و حرام اشیاء 0
  • تبت کریم لگا کر نماز پڑھنا

    یونیکوڈ   عام استعمال کی حلال و حرام اشیاء 0
  • الکحل ملا پر فیوم استعمال کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   عام استعمال کی حلال و حرام اشیاء 0
  • الکحل ملا پرفیوم لگا کر نماز پڑھنے کا حکم

    یونیکوڈ   عام استعمال کی حلال و حرام اشیاء 0
  • سونے کا پانی چڑھی ہوئی اشیاء کا حکم

    یونیکوڈ   عام استعمال کی حلال و حرام اشیاء 0
  • الکوحل ملا ماؤتھ واش استعمال کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   عام استعمال کی حلال و حرام اشیاء 0
  • مرد کے لئے پلاٹینیم کی انگوٹھی پہننے اور معتدہ بیوی اور بچوں کے نان نفقہ کا حکم

    یونیکوڈ   عام استعمال کی حلال و حرام اشیاء 0
  • خاوند کا اپنی بیوی کو یکہنا کہ: یہ زیور تم پر حرام ہے،پھر اسے دوبارہ دیدینا

    یونیکوڈ   عام استعمال کی حلال و حرام اشیاء 0
  • بھنگ (Cannabis) (چرس - گردہ) حرام ہے کیا؟

    یونیکوڈ   عام استعمال کی حلال و حرام اشیاء 0
  • آلو کی فصل ختم ہونے تک اس کی ذخیرہ اندوزی کرنا

    یونیکوڈ   عام استعمال کی حلال و حرام اشیاء 0
  • الکوحل ملے پرفیوم کے استعمال کا حکم

    یونیکوڈ   عام استعمال کی حلال و حرام اشیاء 0
  • مری بیوری کمپنی کے پروڈکٹ استعمال کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   عام استعمال کی حلال و حرام اشیاء 0
  • حرام خور سے کوئی چیز گفٹ وغیرہ لینا

    یونیکوڈ   عام استعمال کی حلال و حرام اشیاء 0
  • بجلی میٹر کی رفتار کم کروانا

    یونیکوڈ   عام استعمال کی حلال و حرام اشیاء 0
  • ذاتی دکانوں پر بنانے ہوئے مصلے کا ملبہ اپنے استعمال میں لانا

    یونیکوڈ   عام استعمال کی حلال و حرام اشیاء 0
  • جن اشیاء میں سور کی چربی شامل ہو ان کے استعمال کرنے کا حکم- ویڈیو گیمزکا کاروبار کرنے کاحکم

    یونیکوڈ   انگلش   عام استعمال کی حلال و حرام اشیاء 0
Related Topics متعلقه موضوعات