السلام علیکم! مجھے یہ معلوم کرنا تھا کہ میں کراچی کا رہائشی ہوں ، مگر میری جاب سندھ کے ایک شہر کندھ کوٹ میں ہے ، جو کہ کراچی سے ۴۰۰ یا ۵۰۰ کلو میٹر دور ہے اور گھر کا خرچہ اس جاب کی سیلری سے چلتا ہے ، یہاں کندھ کوٹ میں ہماری کمپنی نے ہمیں رہنے کے لۓ کمرے دیے ہوئے ہیں ، جس میں ضروریاتِ زندگی کی تمام چیزیں شامل ہیں ، مثلاً اے سی ، بیڈ ، واش روم ، الماری ، ٹی وی ، فریج وغیرہ ، زیادہ تر ہم یہاں ۲۱ دن یا ۲۸ دن قیام کرتے ہیں ، لیکن کبھی کبھار ۱۴ دن بھی رُکتے ہیں ، تو برائے مہربانی یہ بتادیں کے ہم نماز کونسی ادا کریں ، قصر یا پوری نماز ادا کریں ؟ ۲۱ ، ۲۸، ۱۴، دن کے دوران؟
سائل جب جائے ملازمت (کندھ کوٹ) میں کئی مرتبہ پندرہ دن سے زیادہ ٹھہر چکا ہے اور ابھی تک سائل کی اشیاء سامان وغیرہ بھی وہاں موجود ہے تو کندھ کوٹ سائل کے لۓ وطنِ اقامت بن چکا ہے،اب اگر کبھی پندرہ دن سے کم بھی ٹھہرے ، تب بھی اُسے کندھ کوٹ میں پوری نماز ادا کرنا لازم ہو گا ، البتہ کندھ کوٹ آتے جاتے وقت دورانِ سفر قصر کرنا ہوگا۔
في بدائع الصنائع : و أما بيان ما يصير المسافر به مقيما : فالمسافر يصير مقيما بوجود الإقامة ، و الإقامة تثبت بأربعة أشياء : أحدها : صريح نية الإقامة و هو أن ينوي الإقامة خمسة عشر يوما في مكان واحد صالح للإقامة فلا بد من أربعة أشياء : نية الإقامة و نية مدة الإقامة ، و اتحاد المكان ، و صلاحيته للإقامة اھ (1/ 97)۔
و في البحر الرائق : و في المحيط ، و لو كان له أهل بالكوفة ، و أهل بالبصرة فمات أهله بالبصرة و بقي له دور و عقار بالبصرة قيل البصرة لا تبقى وطنا له ؛ لأنها إنما كانت وطنا بالأهل لا بالعقار ، ألا ترى أنه لو تأهل ببلدة لم يكن له فيها عقار صارت وطنا له ، و قيل تبقى وطنا له ؛ لأنها كانت وطنا له بالأهل و الدار جميعا فبزوال أحدهما لا يرتفع الوطن كوطن الإقامة يبقى ببقاء الثقل و إن أقام بموضع آخر اهـ. (2/ 147)۔
جاۓ ملازمت و تدریس میں پندرہ یوم سےکم ٹھہرنے کی مستقل ترتیب کی صورت میں قصرو اتمام کا مسئلہ
یونیکوڈ نماز قصر 0سفرِ شرعی کی نیت سے ، گاؤں سے نکلتے وقت ، احکامِ سفر شروع ہونے کی ابتداء اور واپسی پر انتہاء کی حدود
یونیکوڈ نماز قصر 0تربیت کے لۓ فوجی دستے کا جنگل یا صحرا میں پندرہ یوم سے زائد ٹھہرنے کی صورت میں ، قصر و اتمام کے احکامات
یونیکوڈ نماز قصر 4