نماز قصر

جاۓ ملازمت و تدریس میں پندرہ یوم سےکم ٹھہرنے کی مستقل ترتیب کی صورت میں قصرو اتمام کا مسئلہ

فتوی نمبر :
32297
| تاریخ :
2017-12-12
عبادات / نماز / نماز قصر

جاۓ ملازمت و تدریس میں پندرہ یوم سےکم ٹھہرنے کی مستقل ترتیب کی صورت میں قصرو اتمام کا مسئلہ

السلام علیکم! کیا فرماتے ہیں مفتیانِ کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ میں اسلام آباد کا علاقہ ’’بارہ کہو‘‘ کے ایک مدرسہ میں پڑھاتا ہوں ، میرا سوال یہ ہے کہ میں ۱۵ دن سے کم دن اس مدرسہ میں رہنے کی نیت ہے ، وہ اس طرح کہ میں کسی جمعرات کو پنڈی اور کسی جمعرات کو اسلام آباد کے کسی علاقے میں جاکر رات گزارتا ہوں اور میری نیت بھی یہی ہے اور میں تقریباً دو سال تک اسی مدرسہ میں پڑھانے کا ارادہ رکھتا ہوں، کیا میں مسافر کہلاؤں گا ؟ اور میں کشمیر کا رہائشی ہوں ۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائل پڑھانے کی جگہ ’’بارہ کہو‘‘میں اگر ایک بار بھی پندرہ دن یا اس سے زائد ایام کی نیت کر کے نہ ٹھہرا ہو ، تو اس صورت میں جب تک اس طرح رہے گا وہ جائے ملازمت بارہ کہو میں مسافر ہی رہے گا، اس کو اپنی انفرادی نماز میں قصر کرنا لازم ہوگا ، البتہ مقیم امام کے پیچھے نماز پڑھنے کی صورت میں پوری نماز پڑھے گا اور اگر پندرہ دن یا اس سے زائد مدت کے لۓ وہ اپنے رہائشی سامان کے ساتھ وہاں ٹھہرا ہو تو ’’ بارہ کہو‘‘ اس کے لۓ وطنِ اقامت بن چکا ہے ، لہٰذا سائل اپنی ملازمت کی جگہ ’’بارہ کہو‘‘ میں جب تک ملازمت کرتا رہےگا اور وہاں اس کی رہائش اور ضروری ساز و سامان رہے گا ، اس وقت تک وہ نماز پوری پڑھے گا ، البتہ سفر کے دوران شہر سے باہر وہ قصر نماز پڑھے گا۔

مأخَذُ الفَتوی

كما في الفتاوى الهندية : و لا يزال على حكم السفر حتى ينوي الإقامة في بلدة أو قرية خمسة عشر يوما أو أكثر ، كذا في الهداية. اھ (1/ 139)۔
و فى البحر الرائق : و قيل تبقى وطنا له ؛ لأنها كانت وطنا له بالأهل و الدار جميعا فبزوال أحدهما لا يرتفع الوطن كوطن الإقامة يبقى ببقاء الثقل و إن أقام بموضع آخر اهـ. (2/ 147)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
نعمان احمد دینپوری عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 32297کی تصدیق کریں
0     1405
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • وطن اقامت میں نماز کے حکم

    یونیکوڈ   اسکین   نماز قصر 0
  • دوران سفر قصر پڑہتے وقت سنتوں کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   نماز قصر 0
  • بحری جہاز پر ملازمت کے دوران نماز کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   نماز قصر 0
  • راستے میں نماز کیسے ادا کریں

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   نماز قصر 0
  • پاکستان ریلوے کا گارڈ مسافر ہے ؟ قصر کرے گا یا پوری نماز پڑھے گا ؟

    یونیکوڈ   اسکین   نماز قصر 0
  • مسافر کا مقیم امام کی اقتداء میں نماز

    یونیکوڈ   اسکین   نماز قصر 0
  • عورت اپنے میکے اور آدمی اپنے سسرال میں مسافر ہیں یا مقیم؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   نماز قصر 0
  • جائے ملازمت پر ہفتہ واری قیام کی صورت قصرکریں یا اتمام؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   نماز قصر 2
  • ایک شہر سے دوسرے شہر سفر کرنے والا ڈرائیورنماز قصر کریگا

    یونیکوڈ   اسکین   نماز قصر 0
  • نوے کلومیٹر دور آفس روزانہ جانا ہوتو نماز قصر نماز کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   نماز قصر 0
  • مسافت اگر زیادہ ہو تو دوران ملازمت قصر نمازادا کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   نماز قصر 0
  • ام ہانی نام کیسا ہے اور اس کے معنی کیا ہیں؟

    یونیکوڈ   نماز قصر 3
  • یمنیٰ اور فاطمہ نام کا مطلب

    یونیکوڈ   نماز قصر 0
  • جاۓ ملازمت و تدریس میں پندرہ یوم سےکم ٹھہرنے کی مستقل ترتیب کی صورت میں قصرو اتمام کا مسئلہ

    یونیکوڈ   نماز قصر 0
  • سفرِ شرعی کی نیت سے ، گاؤں سے نکلتے وقت ، احکامِ سفر شروع ہونے کی ابتداء اور واپسی پر انتہاء کی حدود

    یونیکوڈ   نماز قصر 0
  • تربیت کے لۓ فوجی دستے کا جنگل یا صحرا میں پندرہ یوم سے زائد ٹھہرنے کی صورت میں ، قصر و اتمام کے احکامات

    یونیکوڈ   نماز قصر 4
  • حالت سفر میں نماز باجماعت اور قصر کا حکم

    یونیکوڈ   نماز قصر 2
  • پرانے گھر میں نماز قصر کریں گے یا نہیں

    یونیکوڈ   نماز قصر 0
  • کیاوطنِ اقامت کےلۓ پندرہ دن کا مکمل قیام ضروری ہے؟

    یونیکوڈ   نماز قصر 0
  • کراچی سے حب چوکی جانے کی صورت میں نماز قصر پڑھنے کا حکم

    یونیکوڈ   نماز قصر 0
  • جائے ملازمت پر قصر نماز کا حکم

    یونیکوڈ   نماز قصر 0
  • کیا تبلیغی حضرات دورانِ سفر مقیم نہیں بنتے؟

    یونیکوڈ   نماز قصر 0
  • سولہ دن سے مکہ میں مقیم ہونے کی صورت میں منیٰ اور عرفات میں اتمام کا حکم

    یونیکوڈ   نماز قصر 1
  • نماز قصر کے متعلق حکم

    یونیکوڈ   نماز قصر 0
  • نمازِ قصر کی ایک صورت

    یونیکوڈ   نماز قصر 0
Related Topics متعلقه موضوعات