میں یو کے میں رہتا ہوں، اور یہاں پر ایک پیزا شاپ خریدنے کی سوچ رہا ہو، اصل میں یہ ایک فرنچائز ہے، جہاں پر سارا سامان کمپنی سے آتا ہے ، میرا سوال یہ ہے کہ یہاں ہر قسم کا گوشت بیچا جاتا ہے، جس میں بیکن ، دنبہ اور گائے کا گوشت ہوتا ہے، اور یقینی طور پر گوشت اور دنبے حلال نہیں ہو سکتے، کیا ایسی دوکان کا خریدنا میرے لئے جائز ہے؟ اور ایسا حرام فوڈ بیچنا جس میں بیکن بھی شامل ہے ۔
ایسی فرنچائز جن میں بیکن اور مردار جانوروں کا گوشت ڈالا جاتا ہو، اور خریداری کے بعد اسی حرام گوشت کا بیچنا لازمی ہو لینا نا جائز ہے، جس سے احتراز چاہئیے۔
قال الله تعالى : {إِنَّمَا حَرَّمَ عَلَيْكُمُ الْمَيْتَةَ وَالدَّمَ وَلَحْمَ الْخِنْزِيرِ } [البقرة: 173]۔
وقال تعالى : {حُرِّمَتْ عَلَيْكُمُ الْمَيْتَةُ وَالدَّمُ وَلَحْمُ الْخِنْزِيرِ } [المائدة: 3]۔
وقال تعالى ({قُلْ لَا أَجِدُ فِي مَا أُوحِيَ إِلَيَّ مُحَرَّمًا عَلَى طَاعِمٍ يَطْعَمُهُ إِلَّا أَنْ يَكُونَ مَيْتَةً أَوْ دَمًا مَسْفُوحًا أَوْ لَحْمَ خِنْزِيرٍ } [الأنعام: 145] ۔
و في أحكام القرآن للجصاص: وقال تعالى [قُلْ لا أَجِدُ فِي ما أُوحِيَ إِلَيَّ مُحَرَّماً عَلى طاعِمٍ يَطْعَمُهُ إِلَّا أَنْ يَكُونَ مَيْتَةً أَوْ دَماً مَسْفُوحاً أَوْ لَحْمَ خِنزِيرٍ] فنص في هذه الآيات على تحريم لحم الخنزير (1/ 153)۔
و في الهداية شرح البداية: وإذا كان أحد العوضين أو كلاهما محرما فالبيع فاسد كالبيع بالميتة والدم والخمر والخنزير اھ (3/ 42) ۔
و في الدر المختار: (وشرط كون الذابح مسلما حلالا خارج الحرم إن كان صيدا) (إلی قوله) (أو كتابيا ذميا أو حربيا) إلا إذا سمع منه عند الذبح ذكر المسيح (فتحل ذبيحتهما، ولو) (6/ 296)-
مشینی جھٹکے سے ذبح شدہ جانور اور مشکوک و نامعلوم کھانوں کا حکم
یونیکوڈ کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 0فیکٹری مالک کو بتائے بغیر ، اس کی فیکٹری سے پانی و بجلی استعمال کرنا
یونیکوڈ کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 0بلی اگر آٹا جھوٹا کرلے تو اس کو استعمال کیا جا سکتا ہے-کن کن جانوروں کا جھوٹا پاک ہے؟
یونیکوڈ کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 0