رضاعت

دو عورتوں کی گواہی سے رضاعت کا حکم

فتوی نمبر :
30204
| تاریخ :
معاشرت زندگی / اولاد کے مسائل و احکام / رضاعت

دو عورتوں کی گواہی سے رضاعت کا حکم

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ !
محترم جناب مفتی صاحب ! میرا نام محمد عاصم ہے،رہائش پشاور میں ہے،موجودہ دور میں نکاح کی اہمیت کو دیکھتے ہوئے سائل نے نکاح کرنے کا ارادہ کیا ہےاور اس سلسلے میں اپنے تایا کی چھوٹی بیٹی کا انتخاب کیا ہے،میری امی اور میری چچی آپس میں چچا زاد بھی ہیں،طویل عرصے سے ان کے تعلقات آپس میں اچھے نہیں ہیں اور ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ کسی نہ کسی بہانے پرتعلقات کشیدہ رکھے ہیں،میں نے چار سال پہلے اپنے تایا کی بیٹی سے نکاح کا جب اظہار کیا تو معلوم ہوا کہ آپ آپس میں بہن بھائی ہیں،بقول میری امی کے آپ کی چچی نے کافی بار آپ کو دودھ پلایا ہے اور بقول میری چچی کے , کہ میں نے آپ کو ایک بار دودھ دیا ہے،اور بقول دیگر رشتہ داروں کے ان لوگوں کی آپس میں ذاتی دشمنی ہے اور اس شدید نفرت کی وجہ سے یہ کبھی ان دونوں خاندانوں کو نہ ملانے کیلئے جھوٹ بول رہے ہیں،ان دونوں کے بیانات میں بھی اس حوالے سے کافی تضاد پایا جاتا ہے،ہم دونوں بھی ایک دوسرے کو بچپن سے پسند کرتے ہیں اور آج تک ہمارے دلوں نے اس بات کو تسلیم نہیں کیا ہے کہ اس بات میں صداقت ہے اور ہمارے خاندان کے دیگر بزرگان بھی اس بات کو تسلیم نہیں کر رہے کہ واقعی اس بات میں صداقت ہے،آپ حضرات سے گزارش ہے کہ اس سلسلے میں ہماری شرعی رہنمائی فرمائیں !

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

دیگر عقود کی طرح حرمتِ رضاعت کے ثبوت کیلئے بھی شرعی شہادت ضروری ہے،چنانچہ صورتِ مسئولہ میں سائل کی تائی کے علاوہ کوئی گواہ نہ ہو تو فقط دودھ پلانے والی کی گواہی سے رضاعت ثابت نہیں ہوتی،لہذا سائل کیلئے اپنی تایا زاد بہن سے نکاح ،شادی کرنے کی گنجائش ہے،تاہم اگر تائی کی گواہی پر سائل اور دیگر خاندان کے لوگوں کو یقین ہو تو اس نکاح سے احتراز لازم ہے،ورنہ بہتر تو ضرور ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی رد المحتار: وإن كذباها وهي عدلة فالتنزه المفارقة والأفضل له إعطاء نصف المهر لو لم يدخل(الیٰ قوله) (قوله وعدلتين) أي ولو إحداهماالمرضعة، ولا يضر كون شهادتها على فعل نفسها لأنه لا تهمة في ذلك كشهادة القاسم والوزان والكيال على رب الدين حيث كان حاضرا بحر قلت: وما في شرح الوهبانية عن النتف من أنه لا تقبل شهادة المرضعة عند أبي حنيفة وأصحابه؛ فالظاهر أن المراد إذا كانت وحدها احترازا عن قول مالك اھ(3/225)۔
وفی الھندیة: وکذلک اذا شھدت امرأتان أو رجل وامرأة أو رجلان غیر عدلین أو رجل وامرأتان غیر عدل کذا فی السراج الوھاج اھ(1/347)۔
وفی الھدایة: ولایقبل فی الرضاع شھادة النساء منفردات وانما یثبت بشھادة رجلین أو رجل وامرأتین اھ (2/304)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 30204کی تصدیق کریں
0     955
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • رضاعی بھانجی سے نکاح کرنا

    یونیکوڈ   رضاعت 0
  • عورت نے شیرخوار بچے کے منہ میں پستان دیا پھر اس کا کہنا کہ بچے نے دودھ نہیں پیا

    یونیکوڈ   رضاعت 0
  • مدت رضاعت کے بعد دودھ پینے سے رضاعت کا حکم

    یونیکوڈ   رضاعت 0
  • بچی کا بڑی عمر کی عورت کی چھاتی منہ میں لینے سے رضاعت کا حکم

    یونیکوڈ   رضاعت 0
  • رضاعی بھائی سے کروائے گئے نکاح کا حکم

    یونیکوڈ   رضاعت 0
  • رضاعی بیٹے کی بہن سے اپنے بیٹے کا نکاح کرنا

    یونیکوڈ   رضاعت 1
  • رضاعی بہن سے نکاح کا حکم

    یونیکوڈ   انگلش   رضاعت 0
  • رضاعی بہن سے نکاح کا حکم

    یونیکوڈ   رضاعت 0
  • نیت اور قصد کے بغیر دودھ منہ میں جانے سے رضاعت کا حکم

    یونیکوڈ   رضاعت 0
  • پانچ مرتبہ دودھ پینے سے رضاعت کے ثبوت والی حدیث کا جواب

    یونیکوڈ   رضاعت 0
  • بھانجی کو دودھ پلانے کے بعد اپنے کسی بھی بیٹے سے اس کا نکاح کرانا

    یونیکوڈ   رضاعت 0
  • جس بچے نے کسی عورت کا دودھ پیا ہے تو اس کی دیگر اولاد کے ساتھ بچے کے بہن بھائیوں کے نکاح کا حکم

    یونیکوڈ   رضاعت 0
  • جس لڑکے کے بھائیوں نے کسی عورت کا دودھ پیا ہو اس کی بیٹی سے مذکور لڑکے کا نکاح کرنا

    یونیکوڈ   رضاعت 0
  • کیا چمچہ وغیرہ کے ذریعے دودھ پلانے سے حرمت رضاعت ثابت ہو جاتی ہے؟

    یونیکوڈ   رضاعت 0
  • رضاعت کے متعلق شک کا حکم

    یونیکوڈ   رضاعت 0
  • دو عورتوں کی گواہی سے رضاعت کا حکم

    یونیکوڈ   رضاعت 0
  • چودہ سال کی بچی کو دودھ پلانے سے حرمت رضاعت ثابت ہوگی؟

    یونیکوڈ   رضاعت 0
  • شک کی بناء پر حرمت رضاعت کا حکم

    یونیکوڈ   رضاعت 0
  • ایک مرتبہ دودھ پینے سے رضاعت کا حکم

    یونیکوڈ   رضاعت 0
  • کیا ممانی کا دودھ پینے کے بعد اس کی بیٹی سے نکاح کرنا جائز ہے؟

    یونیکوڈ   رضاعت 0
  • لے پالک بیٹے کو محرم بنانے کیلئے اپنی بھانجی کا دودھ پلانا

    یونیکوڈ   رضاعت 0
  • نکاح کے متعلق مسائل- مدتِ رضاعت کے بعد بچے کو دودھ پلانا

    یونیکوڈ   رضاعت 0
  • لےپالک بچی کو بھتیجی سے دودھ پلواکر محرم بنانے کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   رضاعت 0
  • دادی کا دودھ پینے کے بعد پھوپھو کی بیٹی سے نکاح کا حکم

    یونیکوڈ   رضاعت 0
  • عورت کا چھاتیوں میں دودھ نہ ہو نے کے دعوی کے بعد بچوں کا آپس میں رشتہ کرنا

    یونیکوڈ   رضاعت 0
Related Topics متعلقه موضوعات