گھر گروی لینا کیسا ہے ؟ یعنی ایک گھر 200000 لاکھ میں لیا اور 2 سال بعد پیسے واپس لے لئے اور گھر خالی کر دیا ، اس عرصہ میں نہ کوئی کرایہ ادا کیا نہ ہی مالک نے کچھ دیا ، کیا یہ سود ہے اور کیا یہ حرام ہے؟
مکان یا کوئی دوسری چیز گروی رکھنا فی نفسہ جائز ہے ، البتہ گروی رکھے ہوئے مکان میں رہائش وغیرہ کے ذریعہ نفع اٹھانا جائز نہیں، بلکہ سود کے زمرے میں آتا ہے اس لئے اس سے احتراز لازم ہے۔
ففي المبسوط للسرخسي: ثم لا خلاف إن المرتهن لا يملك الانتفاع بالرهن بدون إذن الراهن لنهي النبي صلى الله عليه وسلم عن قرض جر منفعة اھ (21/ 194)