براہِ کرم آپ بتائیں کہ ’’ض‘‘ کا صحیح مخرج کیا ہے؟’’ زواد‘‘ اور ’’دواد‘‘ میں فرق کیا ہے؟ ’’زواد‘‘ صحیح ہے یا غلط؟
واضح ہو کہ اصل حرف ’’ضاد‘‘ ہے نہ کہ ’’دواد‘‘ اور ضاد کا اصل مخرج یہ ہے کہ ، حافہ لسان اور اس کے متصل داڑھیں اور آواز ظاء کے مشابہ ہے نہ کہ دال کے، البتہ ضاد اور دال باہم مشابہ الصوت ہیں، اس لیے اگر کوئی شخص باوجود کوشش کے ان دونوں کی ادائیگی میں فرق نہ کر سکے ، تو اس کی نماز بلاشبہ ادا ہو جائیگی، حالانکہ درست ادائیگی سیکھنے کی کوشش بھی اس کے ذمہ لازم ہے، مگر ضاد پڑھنے پر قدرت کے باوجود داود پڑھنے والے کی نماز ادا نہ ہوگی، اس لیے اس طرح سے پڑھنے سے احتراز لازم ہے۔ واللہ أعلم بالصواب!
فسنیسرہ للیسریٰ کے بجائے فسنیسرہ للعسریٰ اور فسنیسرہ للعسریٰ کے بجائےفسنیسرہ للیسریٰ پڑھ لینا
یونیکوڈ تلاوت و قراءت 0سورۃِ فاتحہ میں ’’ولا الدالین‘‘ کی جگہ ’’ولا الضالین‘‘پڑھنے والے کو کافر کہنا
یونیکوڈ تلاوت و قراءت 1شافعی امام کی امامت حنفی نماز پڑھے تو شافعی مسلک کے مطابق آیتِ سجدہ میں حنفی کے لئے حکم
یونیکوڈ تلاوت و قراءت 0’’فسنیسرہ للیسری‘‘ کے بجائے ’’فسنیسرہ للعسری‘‘ پڑھنے کی صورت میں نماز اور امامت کا حکم
یونیکوڈ تلاوت و قراءت 0۱۔ آیت ’’الَّا من تولی وَکفَرَ ‘‘ پر وقف کرنے کی صورت میں نماز کا حکم- ۲۔ دورانِ قرأت فحش غلطی کو درست کر دینے سے نماز کا حکم
یونیکوڈ تلاوت و قراءت 0