میں بہت پریشان ہوں دین میں نفاق کے بارے میں پچھلے دوسال سے، کیوں کہ مجھے نہیں معلوم جب بھی میں سزا کے بارے میں سنتاہوں اور اللہ کا وعدہ مومن کے ساتھ اور قرآن کی تلاوت بھی تومجھے معلوم ہوتا ہے کہ کوئی میرے کان میں کہہ رہاہے کہ یہ سب دھوکہ ہے اور برے خیالات میرے ذہن میں آتے ہیں براہ مہربانی ا س کا کوئی حل بتادیں اور بدنظری کا بھی ۔
سائل کو درپیش خیالات شیطانی ہیں، ان خیالات کے وقت’’ لاحول‘‘ پڑھنا چاہیے ،جبکہ ان خیا لات سے پریشان ہونے کی ضروت نہیں، خصوصاً جب سائل اس کو دل سے برا بھی جان رہا ہو، جبکہ بد نظری کے علاج کیلیے سائل سابقہ گناہوں سے توبہ کرکے برے ماحول سے نکلنے کی کوشش کرے اور اچھے ماحول کو اختیار کرے ۔ اور کسی اللہ والے سے اپنا اصلاحی تعلق قائم کرنا زیادہ مفید اور معاون ہے۔
قال اللہ تعالیٰ: ﴿ قُلْ لِلْمُؤْمِنِينَ يَغُضُّوا مِنْ أَبْصَارِهِمْ وَيَحْفَظُوا فُرُوجَهُمْ ذَلِكَ أَزْكَى لَهُمْ﴾ [النور: 30]
و فی مشكاة المصابيح: عن أبي هريرة قال: قال رسول الله - صلى الله عليه وسلم- : ’’إن الله تعالى تجاوز عن أمتي ما وسوست به صدورها ما لم تعمل به أو تتكلم‘‘(متفق عليه) (1/ 26) و اللہ أعلم بالصواب!
غصہ میں قرآنِ کریم زمین پر پٹخنے کا حکم، اور حالت حیض زبردستی پیچھے کے راستہ صحبت کرنے کا حکم
یونیکوڈ ایمان 6امام ابو حنیفہ کے نظریے کہ" ایمان تصدیقِ قلبی کا نام ہے"کی وجہ سے ان پر فرقہ مرجئہ میں سے ہونے کا الزام
یونیکوڈ ایمان 1اگر کسی شخص تک نبی آخر الزمان کی خبر نہ پہنچی ہو تو کیا وہ گناہ گار ہوگا؟اور جس کی قسمت میں ہدایت نہ ہو وہ کیوں گناہ گار ہوگا؟
یونیکوڈ ایمان 1اللہ تعالیٰ ہربندہ مؤمن کے دل میں موجود ہیں کا مطلب اور اچھی یا بری سوچ اللہ کی طرف سے ہونے کا مطلب
یونیکوڈ ایمان 1