میرے چچا زاد بھائی نے پیدائش پر اپنی بہن کا بچہ گود لے لیا تھا،اب بڑا ہوگیا ہے،پتہ چلا کہ یہ فیملی معاملات میں درست نہیں ہے،محبت کی وجہ سے واپسی بھی ناممکن ہے،بچے کی ماں یا ممانی کی بھی اولاد ہورہی ہے،تو کیا چمچہ وغیرہ سے دودھ پلانے سے محرم کا رشتہ قائم ہوسکتا ہے؟
کسی بچہ کو لے پالک بنا لینا جائز ہے،چاہے رشتہ داروں میں ہویا غیروں میں،جبکہ مدتِ رضاعت میں دودھ پلانے سے اگرچہ چمچہ کے ذریعے ہی ہو،حرمتِ رضاعت ثابت ہوجاتی ہے۔
کمافی الدر المختار: باب الرضاع (هو) لغة بفتح وكسر: مص الثدي. وشرعا (مص من ثدي آدمية) ولو بكرا أو ميتة أو آيسة، وألحق بالمص الوجور والسعوط (في وقت مخصوص) هو (حولان ونصف عنده اھ (3/ 209)۔
جس بچے نے کسی عورت کا دودھ پیا ہے تو اس کی دیگر اولاد کے ساتھ بچے کے بہن بھائیوں کے نکاح کا حکم
یونیکوڈ رضاعت 0