میرا سوال یہ ہے کہ میری بیوی کے والدین کی کمائی حرام ذریعہ سے ہے انہوں نے کچھ گھریلو چیزیں جیسے کپڑے وغیرہ اپنی بیٹی کی شادی کے وقت اپنی بیٹی کو دی تھیں میری بیوی یہ معلوم کرنا چاہتی ہے کہ اسلام ان کپڑوں وغیر کے بارے میں کیا کہتا ہے، یہ چیزیں اس کے لیے حلال ہیں یا حرام؟
سائل نےبیوی کے والدین کی کمائی کے حرام ہونے کی وجہ بیان نہیں کی ہے تاکہ اس کے مطابق حکم شرعی بیان کیا جاتا ، تاہم اگر واقعۃً سائل کے سسرال والوں کی آمدنی حرام ذرائع سے حاصل ہوئی ہو، اور اس میں کسی قسم کا حلال مال مخلوط نہ ہو تو سائل کی بیوی اور سائل کو ان سے ھدیۃً تحفہ وغیرہ لینا جائز نہیں، آئندہ اس سے احتیاط کرے، البتہ اب تک جو لیا ہے اگر کوئی دوسرا ذریعہ نہیں تھا، تو اس کو لینے کی گنجائش تھی اگر چہ اس کا والد گناہ گار ہوا ہے۔
کما فی الدرالمختار: وفي الأشباه الحرمة تنتقل مع العلم إلا للوارث إلا إذا علم ربه.الخ (6/385)۔
وفی ردالمحتار: تحت (قوله وفي الأشباه إلخ) قال الشيخ عبد الوهاب الشعراني في كتاب المنن: وما نقل عن بعض الحنفية من أن الحرام لا يتعدى إلى ذمتين سألت عنه الشهاب ابن الشلبي فقال: هو محمول على ما إذا لم يعلم بذلك، الخ (6/385)۔
مقروض و محتاج آدمی کا کسی سرکاری ذمہ دار کےواسطہ سے ، سرکاری خزانے سے رقم لیکر قرض ادا کرنا
یونیکوڈ عام استعمال کی حلال و حرام اشیاء 0ذاتی دکانوں پر بنانے ہوئے مصلے کا ملبہ اپنے استعمال میں لانا
یونیکوڈ عام استعمال کی حلال و حرام اشیاء 0مرد کے لئے پلاٹینیم کی انگوٹھی پہننے اور معتدہ بیوی اور بچوں کے نان نفقہ کا حکم
یونیکوڈ عام استعمال کی حلال و حرام اشیاء 0خاوند کا اپنی بیوی کو یکہنا کہ: یہ زیور تم پر حرام ہے،پھر اسے دوبارہ دیدینا
یونیکوڈ عام استعمال کی حلال و حرام اشیاء 0