نماز قصر

مستقل ملازمت کی جگہ، جہاں سے عموماً ہفتہ میں ایک بار گھر آنا ہوتا ہے ،وہاں نمازِ قصر کاحکم

فتوی نمبر :
23157
| تاریخ :
2014-07-18
عبادات / نماز / نماز قصر

مستقل ملازمت کی جگہ، جہاں سے عموماً ہفتہ میں ایک بار گھر آنا ہوتا ہے ،وہاں نمازِ قصر کاحکم

میرا گھر کوٹری، جامشورو میں ہے، میں کراچی میں سرکاری ملازم ہوں، میں اتوار شام کراچی آجاتا ہوں اور پھر جمعہ کے دن واپس جاتا ہوں، یہاں کراچی میں پانچ دن قیام کرتا ہوں، کراچی میں ہم چار لڑکے ایک کرائے کے مکان میں رہتے ہیں، اب سوال یہ ہے کہ کراچی رہتے ہوئے ، میں قصر نماز پڑھوں یا پوری نماز ؟ اور اگر کسی ہفتے پندرہ دن سے زیادہ قیام کا ارادہ ہو تو پھر کیا حکم ہے؟ کوئی کہتا ہے مجھے کراچی میں بھی پوری نماز پڑھنی ہوگی ، کیونکہ یہاں میری اقامت گاہ ہے اور کوئی کہتا ہے قصر پڑھنی ہوگی، راہ نمائی فرما ئیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائل نے اگر ایک مرتبہ بھی کراچی میں پندرہ دن یا اس سے زیادہ قیام کر لیا ہو ، جبکہ اس کا باقاعدہ رہائش کا ضروری سامان بھی وہاں رہائش گاہ پر موجود رہتا ہو ، تو شرعاً مقیم شمار ہو گا اور اس کے بعد جب بھی کراچی آئے گا اگرچہ پندرہ دن سے کم کا ارادہ کیوں نہ ہو ، پوری نماز پڑھے گا،اور اگر ایک مرتبہ بھی کراچی میں اس مقام پر پندرہ دن یا اس سے زیادہ کا قیام نہ ہوا ہو ،تو وہ بدستور مسافر ہی رہے گا اور اپنی تنہا نماز میں قصر کرے گا ۔

مأخَذُ الفَتوی

في الفتاویٰ الهندية : و لا يزال على حكم السفر حتى ينوي الإقامة في بلدة أو قرية خمسة عشر يوماً أو اكثر اھ (۱/ ۱۳۹)۔
و في الفقه على المذاهب الأربعة : وطن أصلي، و هو الذي ولد فيه الإنسان ، أو له فيه زوج في عصمته ، أو قصد أن يرتزق فيه ، و إن لم يولد به ، و لم يكن له به زوج ؛ و وطن إقامة ، و هو المكان الصالح للإقامة فيه مدة خمسة عشر يوماً ، فأكثر إذا نوى الإقامة اھ (1/ 435)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
راجہ مطیع اللہ عباسی عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 23157کی تصدیق کریں
1     1623
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • وطن اقامت میں نماز کے حکم

    یونیکوڈ   اسکین   نماز قصر 0
  • دوران سفر قصر پڑہتے وقت سنتوں کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   نماز قصر 0
  • بحری جہاز پر ملازمت کے دوران نماز کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   نماز قصر 0
  • راستے میں نماز کیسے ادا کریں

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   نماز قصر 0
  • پاکستان ریلوے کا گارڈ مسافر ہے ؟ قصر کرے گا یا پوری نماز پڑھے گا ؟

    یونیکوڈ   اسکین   نماز قصر 0
  • مسافر کا مقیم امام کی اقتداء میں نماز

    یونیکوڈ   اسکین   نماز قصر 0
  • عورت اپنے میکے اور آدمی اپنے سسرال میں مسافر ہیں یا مقیم؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   نماز قصر 0
  • جائے ملازمت پر ہفتہ واری قیام کی صورت قصرکریں یا اتمام؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   نماز قصر 2
  • ایک شہر سے دوسرے شہر سفر کرنے والا ڈرائیورنماز قصر کریگا

    یونیکوڈ   اسکین   نماز قصر 0
  • نوے کلومیٹر دور آفس روزانہ جانا ہوتو نماز قصر نماز کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   نماز قصر 0
  • مسافت اگر زیادہ ہو تو دوران ملازمت قصر نمازادا کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   نماز قصر 0
  • ام ہانی نام کیسا ہے اور اس کے معنی کیا ہیں؟

    یونیکوڈ   نماز قصر 3
  • یمنیٰ اور فاطمہ نام کا مطلب

    یونیکوڈ   نماز قصر 0
  • جاۓ ملازمت و تدریس میں پندرہ یوم سےکم ٹھہرنے کی مستقل ترتیب کی صورت میں قصرو اتمام کا مسئلہ

    یونیکوڈ   نماز قصر 0
  • سفرِ شرعی کی نیت سے ، گاؤں سے نکلتے وقت ، احکامِ سفر شروع ہونے کی ابتداء اور واپسی پر انتہاء کی حدود

    یونیکوڈ   نماز قصر 0
  • تربیت کے لۓ فوجی دستے کا جنگل یا صحرا میں پندرہ یوم سے زائد ٹھہرنے کی صورت میں ، قصر و اتمام کے احکامات

    یونیکوڈ   نماز قصر 4
  • حالت سفر میں نماز باجماعت اور قصر کا حکم

    یونیکوڈ   نماز قصر 2
  • کیاوطنِ اقامت کےلۓ پندرہ دن کا مکمل قیام ضروری ہے؟

    یونیکوڈ   نماز قصر 0
  • پرانے گھر میں نماز قصر کریں گے یا نہیں

    یونیکوڈ   نماز قصر 0
  • کراچی سے حب چوکی جانے کی صورت میں نماز قصر پڑھنے کا حکم

    یونیکوڈ   نماز قصر 0
  • جائے ملازمت پر قصر نماز کا حکم

    یونیکوڈ   نماز قصر 0
  • کیا تبلیغی حضرات دورانِ سفر مقیم نہیں بنتے؟

    یونیکوڈ   نماز قصر 0
  • سولہ دن سے مکہ میں مقیم ہونے کی صورت میں منیٰ اور عرفات میں اتمام کا حکم

    یونیکوڈ   نماز قصر 1
  • نماز قصر کے متعلق حکم

    یونیکوڈ   نماز قصر 0
  • نمازِ قصر کی ایک صورت

    یونیکوڈ   نماز قصر 0
Related Topics متعلقه موضوعات