مفتی صاحب رہنمائی فرمائیں کہ اگر کسی کی کمائی حرام ہے، اور وہ آپ کے گھر میں کوئی کھانے پینے کی چیز لائے تو کیا کرنا چاہئیے؟کیا پھینک دینا چاہئیے یا کسی نو مسلم کو دے سکتے ہیں؟میرے شوہر کا کہنا ہے کہ رزق ضائع کرنا بھی گناہ ہے۔
اگر اس شخص کی کوئی اور حلال کمائی بھی ہو، تو مخلوط ہونے کی وجہ سے اس کو قبول کرنے کی گنجائش ہے، اور اگر حرام کا غالب ہونا یقینی ہو تو اس صورت میں اس کو اولاً قبول ہی نہ کیا جائے، اور اگر کرلیا ہو تو خود کھانے کے بجائے کسی مستحق کو دیدینا چاہئیے۔
کمافی ردالمحتار: تحت (قوله إلا في حق الوارث إلخ) (الی قولہ) فإن علم عين الحرام لا يحل له ويتصدق به بنية صاحبه، وإن كان مالا مختلطا مجتمعا من الحرام ولا يعلم أربابه ولا شيئا منه بعينه حل له حكما، والأحسن ديانة التنزه عنه ففي الذخيرة: سئل الفقيه أبو جعفر عمن اكتسب ماله من أمراء السلطان ومن الغرامات المحرمات وغير ذلك هل يحل لمن عرف ذلك أن يأكل من طعامه؟ قال أحب إلي في دينه أن لا يأكل ويسعه حكما إن لم يكن ذلك الطعام غصبا أو رشوة الخ (5/99)۔
مشینی جھٹکے سے ذبح شدہ جانور اور مشکوک و نامعلوم کھانوں کا حکم
یونیکوڈ کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 0فیکٹری مالک کو بتائے بغیر ، اس کی فیکٹری سے پانی و بجلی استعمال کرنا
یونیکوڈ کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 0بلی اگر آٹا جھوٹا کرلے تو اس کو استعمال کیا جا سکتا ہے-کن کن جانوروں کا جھوٹا پاک ہے؟
یونیکوڈ کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 0