محترم جناب مفتی صاحب! ستمبر ۲۰۰۴ء سے میزان بینک میں ملازم ہوں، اور میری مستقل ملازمت ہے، بینک کا مشیر شرعی حضرت مولانا تقی عثمانی برکاتہم العالیہ ہیں، یہ معلوم کرنا چاہتا ہوں کہ میزان بینک میں میری ملازمت شرعاً جائز اور حلال ہے؟ میرے والد صاحب نے اوروں سے سُنا ہے کہ اس میں ملازمت حلال نہیں ، ا س لیے پوچھ رہا ہوں۔
جی ہاں! مذکور بینک میں آپ کے لیے ملازمت جائز اور درست ہے۔واللہ أعلم بالصواب!