ایمان

اگر غیر مسلم کسی مسلمان پر احسان کرےتو اسے کیا بدلہ دیا جائے گا؟

فتوی نمبر :
20550
| تاریخ :
عقائد / ایمان و کفر / ایمان

اگر غیر مسلم کسی مسلمان پر احسان کرےتو اسے کیا بدلہ دیا جائے گا؟

مجھے ایک ضروری بات معلوم کرنی ہے، میں سرلنکا میں رہتا ہوں،لیکن امیگریشن کے مطابق نیشنلٹی ملنے تک میں کام نہیں کرسکتا، یہاں ایک عیسائی خاتون ہے ، انکی عمر تقریباً 70 سال ہے، وہ میرا پورا خیال رکھتی ہے، کھانے پینے سے لیکر گھر کا رینٹ تک، یہ جانتے ہوئے کہ میں ایک مسلمان ہوں، میں انکو اپنی ماں کی طرح سمجھتا ہوں، اور وہ بھی مجھے اپنے بیٹے کی طرح پیار کرتی ہے، بہت شریف پردہ کرنے والی اور اپنے عیسائی عقیدے کے مطابق عبادت کرنے والی خاتون ہے، ہمارے پیارے نبی پاک ﷺ تو محسن انسانیت ہیں، میرا سوال یہ ہے کہ کیا اس خاتون کی رحم دلی ، شفقت اور مصیبت میں ایک مسلمان کے کام آنا ، کیا آخرت میں انکی بخشش ہوجائے گی؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

کفر سے بڑھ کر کوئی برائی نہیں، اور اس کے ہوتے ہوئے آخرت میں کوئی نیکی کار آمد نہیں، اور نہ ہی اس حالت میں دنیا سے جانے کی صورت میں بخشش ہوتی ہے، اس لئے سائل کو چاہیئے کہ اسکی نیکی کاصلہ دیتے ہوئے اس کو ایمان کی دعوت دے، تاکہ وہ محسن انسانیت کی نبوت سے مستفید ہونے کی اہل ہو۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی شرح فقہ الاکبر: لایقال ان قولہ تعالٰی: "فمن یعمل مثقال ذرۃ خیرا یرہ" یفید ان من عمل صالحا واتی خیرا ثم مات کافرا یری جزائ ذلک الخیر، وھو باطل بالاجماع۔ لانا نقول: ان معناہ یرہ فی الدنیا لیرد الاخرۃ ولا خیر لہ، (الی قولہ) وقال ابن عباس رضی اللہ عنہ : لیس مؤمن ولا کافر عمل خیرا او شرا، الا اراہ اللہ ایاہ ، فاما المؤمن فیغفرلہ سیئاتہ ویثیبہ بحسناتہ، و اما الکافر فترد حسناتہ ویعذب بسیئاتہ الخ (صـ157 )۔
واللہ اعلم بالصواب

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 20550کی تصدیق کریں
0     201
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • دانتوں پر سونے یا چاندی کا خول چڑہانا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   ایمان 1
  • خودکشی میں ناکامی کے بعد تجدیدایمان یاتجدیدنکاح لازم ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   ایمان 1
  • کیا غیر عربی میں اقرار ایمان معتبر ہے ؟

    یونیکوڈ   اسکین   ایمان 2
  • عقیدہ کے متعلق برے خیالات کا آنا

    یونیکوڈ   اسکین   ایمان 1
  • ایمان کی تعریف اور ایمان میں کمی زیادتی کا مطلب

    یونیکوڈ   اسکین   ایمان 2
  • غصہ میں قرآنِ کریم زمین پر پٹخنے کا حکم، اور حالت حیض زبردستی پیچھے کے راستہ صحبت کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   ایمان 6
  • کیا اللہ تعالیٰ عرش پر ہیں یا ہر جگہ موجود ہیں؟

    یونیکوڈ   ایمان 0
  • ’’میں شریعت کو نہیں مانتا‘‘ کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   ایمان 3
  • نبی کریم ؐ اور صحابہ کرامؓ کی شان میں گستاخی کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   ایمان 2
  • امام ابو حنیفہ کے نظریے کہ" ایمان تصدیقِ قلبی کا نام ہے"کی وجہ سے ان پر فرقہ مرجئہ میں سے ہونے کا الزام

    یونیکوڈ   ایمان 1
  • ’’خاتم کا معنیٰ آخری نبی نہیں ہے‘‘ کہنے والے کا حکم

    یونیکوڈ   ایمان 1
  • کفریہ گانوں کے گنگنانے سے آدمی کافر ہوجاتا ہے

    یونیکوڈ   ایمان 1
  • اللہ تعالیٰ کی صفات کے تعدد سے تعددِذات کا لازم نہ ہونا

    یونیکوڈ   ایمان 0
  • ملازمت کے حصول کیلئے اپنے آپ کو قادیانی ظاہر کرنا

    یونیکوڈ   ایمان 1
  • ’’گانا سننے میں کوئی گناہ تونہیں‘‘ کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   ایمان 1
  • کیا نبی کریم ﷺ نے اللہ رب العزت کو دیکھا ہے؟

    یونیکوڈ   ایمان 1
  • دعا میں ’’اب تو آجا‘‘ کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   ایمان 1
  • غیر مسلموں کی عبادت گاہیں تعمیر کروانا

    یونیکوڈ   ایمان 1
  • ’’تیرا دین چودوں‘‘جیسے کلمات کا حکم

    یونیکوڈ   ایمان 1
  • کیا اللہ تعالیٰ ساتواں آسمان پر ہیں، اگر نہیں تو کہاں ہیں؟

    یونیکوڈ   ایمان 1
  • اگر کسی شخص تک نبی آخر الزمان کی خبر نہ پہنچی ہو تو کیا وہ گناہ گار ہوگا؟اور جس کی قسمت میں ہدایت نہ ہو وہ کیوں گناہ گار ہوگا؟

    یونیکوڈ   ایمان 1
  • اللہ تعالیٰ ہربندہ مؤمن کے دل میں موجود ہیں کا مطلب اور اچھی یا بری سوچ اللہ کی طرف سے ہونے کا مطلب

    یونیکوڈ   ایمان 1
  • داڑھی کو برا سمجھنا ,اس کی توہین و تحقیر کرنا اورنجومیوں کو ہاتھ دکھانا

    یونیکوڈ   ایمان 2
  • عقیدہ حیاۃ الانبیاء

    یونیکوڈ   ایمان 0
  • اللہ تعالیٰ کے ہر جگہ موجود ہونے کی وضاحت

    یونیکوڈ   ایمان 1
Related Topics متعلقه موضوعات