السلام علیکم!
میں حنفی دیوبند مسلک سے تعلق رکھتا ہوں اور پوچھنا یہ چاہتا ہوں کہ جب ہم امام کے پیچھے باجماعت ظہر ، یا عصر یا عشاء کی نماز پرھ رہے ہوتے ہیں تو ظہر، عصر میں ہم نے پہلی، دوسری رکعت میں قرأت کرنی ہے کہ نہیں؟ ایسے ہی عشاء میں تیسری اور چوتھی رکعت میں قرأت کرنی ہے کہ نہیں؟ جب امام بآواز بلند قرأت نہیں کر رہے ہوتے؟
احادیث صحیحہ کی روشنی میں امام کے پیچھے قرأت کرنا ممنوع ہے خواہ نماز جہری ہو یا سری، مقتدی کو امام کے پیچھے خاموش رہنے کا حکم ہے اور حدیث مین ہے کہ امام کی قرأت مقتدی کی قرأت شمار ہوتی ہے۔
ففی مشكاة المصابيح: وعن أبي هريرة رضي الله عنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: «إنما جعل الإمام ليؤتم به فإذا كبر فكبروا وإذا قرأ فأنصتوا» . رواه أبو داود والنسائي وابن ماجه اھ (1/ 271)
وفی الدر المختار: (والمؤتم لا يقرأ مطلقا) ولا الفاتحة في السرية اتفاقا، (إلی قوله) (بل يستمع) إذا جهر (وينصت) إذا أسر «لقول أبي هريرة - رضي الله عنه - كنا نقرأ خلف الإمام فنزل - ﴿وإذا قرئ القرآن فاستمعوا له وأنصتوا﴾ اھ (1/ 545) واللہ اعلم
فسنیسرہ للیسریٰ کے بجائے فسنیسرہ للعسریٰ اور فسنیسرہ للعسریٰ کے بجائےفسنیسرہ للیسریٰ پڑھ لینا
یونیکوڈ تلاوت و قراءت 0سورۃِ فاتحہ میں ’’ولا الدالین‘‘ کی جگہ ’’ولا الضالین‘‘پڑھنے والے کو کافر کہنا
یونیکوڈ تلاوت و قراءت 1شافعی امام کی امامت حنفی نماز پڑھے تو شافعی مسلک کے مطابق آیتِ سجدہ میں حنفی کے لئے حکم
یونیکوڈ تلاوت و قراءت 0’’فسنیسرہ للیسری‘‘ کے بجائے ’’فسنیسرہ للعسری‘‘ پڑھنے کی صورت میں نماز اور امامت کا حکم
یونیکوڈ تلاوت و قراءت 0۱۔ آیت ’’الَّا من تولی وَکفَرَ ‘‘ پر وقف کرنے کی صورت میں نماز کا حکم- ۲۔ دورانِ قرأت فحش غلطی کو درست کر دینے سے نماز کا حکم
یونیکوڈ تلاوت و قراءت 0