ایمان

صحتِ ایمان کے لیے کس قدر عقیدہ رکھنا کافی ہے؟

فتوی نمبر :
14461
| تاریخ :
2020-10-26
عقائد / ایمان و کفر / ایمان

صحتِ ایمان کے لیے کس قدر عقیدہ رکھنا کافی ہے؟

میرا سوال یہ ہے کہ مجھےعجیب عجیب خیالات آتے ہیں جیسا کہ اللہ کی ذات اور صفات ہیں تو اس سے آگے کیا ہے وغیرہ ، جس کی وجہ سے میرا عقیدہ کمزور ہورہا ہے،پوچھنا یہ ہے کہ اتنا عقیدہ رکھنا کافی ہوگا کہ اللہ تعالیٰ تجھے دیکھ رہا ہے اور موجود ہے،اور یہ جو کچھ اللہ تعالیٰ کی طرف سےحضورﷺ پر نازل ہوا میں ان سب پر ایمان لایا،یعنی جو کچھ مجھے معلوم ہے اور جو کچھ معلوم نہیں لیکن برحق ہے سب پر ایمان لایا۔اگر بندہ زیادہ تفصیل میں نہ جائےلیکن سب پر ایمان رکھے تو کافرتو نہیں ہوگا؟نیز یہ کہ اگر آپ کو بیان کردہ عقیدہ میں کچھ کمی بیشی معلوم ہوتو میری اصلاح فرمائیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

مسئولہ صورت میں سائل کےلیے اتنا اجمالی عقیدہ بھی صحتِ ایمان کےلیے کافی ہے،کہ میں ایمان لایا اللہ پر،اس کے فرشتوں پر، اس کی کتابوں پر، اس کے رسولوں پر، یومِ آخرت پر، اچھی بُری تقدیر پر، کہ یہ سب اللہ ہی کی طرف سے ہے،اور مرنے کے بعد دوبارہ زندہ ہونے پر ،جسے عام طور پر ایمانِ مجمل کےنام سے تعبیر کیاجاتا ہے،اور اتنا عقیدہ رکھنے سے سائل کافر بھی شمار نہ ہوگا، تاہم اسی پر اکتفاء کرنےکے بجائے سائل اگر احکامِ شرعیہ بھی سیکھنے کا اہتمام کرے اور اسے ایمان کی تفصیل بھی مکمل طور پر معلوم ہو تو یہ بہرحال اس کے لیےمستحسن عمل ہے،جبکہ اس کے علاوہ سائل کو خود سے اللہ تعالیٰ کی ذات میں بلاوجہ غوروفکر نہیں کرنا چاہیے ، تاکہ کم علمی کی وجہ سے وہ طرح طرح کے وساوس وخیالات کا شکار نہ ہو،البتہ بغیر غوروفکر کیے غیر اختیاری طور پر اگر خود سے اسےایسا کوئی خیال آجائے جوکہ نامناسب ہوتواس پر عنداللہ مؤاخذہ نہ ہوگا ،نیز ایسےغلط خیالات آنے کی صورت میں سائل اگران کو ناپسندیدہ بھی سمجھے تو یہ بلاشبہ ایمان کی مضبوطی کی علامت ہے، لہذا سائل کوان خیالات سے پریشان نہیں ہونا چاہیے۔

مأخَذُ الفَتوی

لما فی التنزیل العزیز [الأنعام: 103]
{لَا تُدْرِكُهُ الْأَبْصَارُ وَهُوَ يُدْرِكُ الْأَبْصَارَ وَهُوَ اللَّطِيفُ الْخَبِيرُ} .
وفی صحيح مسلم (1/ 119)
212 - (134) حدثنا هارون بن معروف، ومحمد بن عباد، واللفظ لهارون، قالا: حدثنا سفيان، عن هشام، عن أبيه، عن أبي هريرة، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: " لا يزال الناس يتساءلون حتى يقال: هذا خلق الله الخلق، فمن خلق الله؟ فمن وجد من ذلك شيئا، فليقل: آمنت بالله " .
وفیہ أیضاً (1/ 119)
209 - (132) حدثني زهير بن حرب، حدثنا جرير، عن سهيل، عن أبيه، عن أبي هريرة، قال: جاء ناس من أصحاب النبي صلى الله عليه وسلم، فسألوه: إنا نجد في أنفسنا ما يتعاظم أحدنا أن يتكلم به، قال: «وقد وجدتموه؟» قالوا: نعم، قال: «ذاك صريح الإيمان».
وفی متن الطحاوية بتعليق الألباني (ص: 62)
62 - والإيمان هو الإقرار باللسان والتصديق بالجنان .
63 - وجميع ما صح عن رسول الله صلى الله عليه وسلم من الشرع والبيان كله حق .
64 - والإيمان واحد وأهله في أصله سواء والتفاضل بينهم بالخشية والتقى ومخالفة الهوى وملازمة الأولى .
65 - والمؤمنون كلهم أولياء الرحمن وأكرمهم عند الله أطوعهم وأتبعهم للقرآن .
66 - والإيمان هو الإيمان بالله وملائكته وكتبه ورسله واليوم الآخر والقدر خيره وشره وحلوه ومره من الله تعالى .
67- ونحن مؤمنون بذلك كله لا نفرق بين أحد من رسله ونصدقهم كلهم على ما جاؤوا به .

واللہ تعالی اعلم بالصواب
جنید الرحمن سکھروی عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 14461کی تصدیق کریں
0     1006
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • دانتوں پر سونے یا چاندی کا خول چڑہانا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   ایمان 1
  • خودکشی میں ناکامی کے بعد تجدیدایمان یاتجدیدنکاح لازم ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   ایمان 1
  • کیا غیر عربی میں اقرار ایمان معتبر ہے ؟

    یونیکوڈ   اسکین   ایمان 2
  • عقیدہ کے متعلق برے خیالات کا آنا

    یونیکوڈ   اسکین   ایمان 1
  • ایمان کی تعریف اور ایمان میں کمی زیادتی کا مطلب

    یونیکوڈ   اسکین   ایمان 2
  • غصہ میں قرآنِ کریم زمین پر پٹخنے کا حکم، اور حالت حیض زبردستی پیچھے کے راستہ صحبت کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   ایمان 6
  • کیا اللہ تعالیٰ عرش پر ہیں یا ہر جگہ موجود ہیں؟

    یونیکوڈ   ایمان 0
  • ’’میں شریعت کو نہیں مانتا‘‘ کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   ایمان 3
  • نبی کریم ؐ اور صحابہ کرامؓ کی شان میں گستاخی کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   ایمان 2
  • امام ابو حنیفہ کے نظریے کہ" ایمان تصدیقِ قلبی کا نام ہے"کی وجہ سے ان پر فرقہ مرجئہ میں سے ہونے کا الزام

    یونیکوڈ   ایمان 1
  • ’’خاتم کا معنیٰ آخری نبی نہیں ہے‘‘ کہنے والے کا حکم

    یونیکوڈ   ایمان 1
  • کفریہ گانوں کے گنگنانے سے آدمی کافر ہوجاتا ہے

    یونیکوڈ   ایمان 1
  • اللہ تعالیٰ کی صفات کے تعدد سے تعددِذات کا لازم نہ ہونا

    یونیکوڈ   ایمان 0
  • ملازمت کے حصول کیلئے اپنے آپ کو قادیانی ظاہر کرنا

    یونیکوڈ   ایمان 1
  • ’’گانا سننے میں کوئی گناہ تونہیں‘‘ کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   ایمان 1
  • کیا نبی کریم ﷺ نے اللہ رب العزت کو دیکھا ہے؟

    یونیکوڈ   ایمان 1
  • دعا میں ’’اب تو آجا‘‘ کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   ایمان 1
  • غیر مسلموں کی عبادت گاہیں تعمیر کروانا

    یونیکوڈ   ایمان 1
  • ’’تیرا دین چودوں‘‘جیسے کلمات کا حکم

    یونیکوڈ   ایمان 1
  • کیا اللہ تعالیٰ ساتواں آسمان پر ہیں، اگر نہیں تو کہاں ہیں؟

    یونیکوڈ   ایمان 1
  • اگر کسی شخص تک نبی آخر الزمان کی خبر نہ پہنچی ہو تو کیا وہ گناہ گار ہوگا؟اور جس کی قسمت میں ہدایت نہ ہو وہ کیوں گناہ گار ہوگا؟

    یونیکوڈ   ایمان 1
  • اللہ تعالیٰ ہربندہ مؤمن کے دل میں موجود ہیں کا مطلب اور اچھی یا بری سوچ اللہ کی طرف سے ہونے کا مطلب

    یونیکوڈ   ایمان 1
  • داڑھی کو برا سمجھنا ,اس کی توہین و تحقیر کرنا اورنجومیوں کو ہاتھ دکھانا

    یونیکوڈ   ایمان 2
  • عقیدہ حیاۃ الانبیاء

    یونیکوڈ   ایمان 0
  • اللہ تعالیٰ کے ہر جگہ موجود ہونے کی وضاحت

    یونیکوڈ   ایمان 1
Related Topics متعلقه موضوعات