بریلوی اور دیوبندی میں کیا فرق ہے؟
دیوبندی اور بریلوی دونوں گروہ امام ابو حنیفہؒ کے پختہ مقلد ہیں، عقائد میں دونوں فریق امام ابو الحسن اشعریؒ اور امام ابو منصور ما تریدیؒ کو امام و مقتدا مانتے ہیں، تصوف و سلوک میں دونوں گروہ اولیاء اللہ کے چاروں سلسلوں (قادری، چشتی، سہروردی، نقشبندی) میں بیعت کرتے کراتے ہیں۔
الغرض یہ دونوں فریق اہلِ سنت والجماعت کے تمام اصول و فروع میں متفق ہیں، صحابہؓ و تابعینؒ اور ائمہ مجتہدینؒ کی عظمت کے قائل ہیں، حضرت امام ابوحنیفہؒ کے مقلد اور مجلد الف ثانیؒ اور شاہ عبد العزیز محدث دہلویؒ تک سب اکابر کے عقیدت مند ہیں اور اکابر اولیاء اللہ کی کفش برداری کو سعادتِ دارین جانتے ہیں، اس لیے ان دونوں کے درمیان فرق و اختلاف کی کوئی صحیح بنیاد نظر نہیں آتی، تاہم اس کے باوجود دونوں میں فرق یہ ہے کہ بریلوی بدعات و رسومات کے مرتکب اور اس قسم کے امور کے داعی اور مؤید نظر آتے ہیں، جبکہ علماءِ دیوبند اتباعِ سنت کی ترغیب دینے والے اور بدعات اور رسومات کے تارک ومانع ہیں۔ واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب!
علماءِ دیوبند کی طرف ،اللہ تعالی سے متعلق عقیدۂ کذب کی نسبت کی وضاحت اور حقیقت
یونیکوڈ دینی جماعتیں 0تبلیغی جماعت کا صرف ایک معروف طریقے پر کام کرنا ۲۔مصنوعی دانت لگانے سے وضو کا حکم ۳۔خودکش حملہ کا حکم
یونیکوڈ دینی جماعتیں 0مروجہ تبلیغی جماعت کا حکم ۲۔بغیر وضو کے قرآنِ کریم چھونا ۳۔عصر کے بعد سجدۂ تلاوت کا حکم
یونیکوڈ دینی جماعتیں 0