میں اللہ کے فضل سے مسلمان ہوں اور ایک عیسائی ملک انگولا میں کام کرتا ہوں، میں نے ابھی دیابیطس کی تشخیص کرائی ہے، میرے یہاں رکنے کے دوران میں پھلیاں اور چاول استعمال کرتا رہا ،صرف دو چیزیں حلال دستیاب تھیں، اب میرا ڈاکٹر کہتا ہے کہ مجھے ان چیزوں کا ترک کرنا ہوگا اور اسی طرح دودھ کی مقدار بھی کم کرنی ہوگی، یہاں پر گوشت اور مرغی دستیاب ہے، لیکن ان پر حلال کا لیبل نہیں ہے ، کیا ڈاکٹر کی ہدایت پر میں مرغی کھا سکتا ہوں؟ کیا آپ میری راہ نمائی کر دیں گے کہ اسلام کیا کہتا ہے؟ مجھے ثبوت کے ساتھ جواب چاہیئے، کیونکہ میرے ساتھی کہتے ہیں کہ میں بسم اللہ پڑھنے کے بعد کھالوں ۔
کسی حرام کھانے یا گوشت پر محض بسم اللہ پڑھ کر کھانے سے وہ کھانا حلال نہیں ہو جاتا، بلکہ اس گوشت کا ذبیحہ اسلامی ہونا شرط ہے پس اگر سائل کے ہاں دستیاب گوشت واقعۃً حلال ہو تو وہ بلاشبہ کھا سکتا ہے، ورنہ اس سے اجتناب لازم ہے ، الا یہ کہ اگر اس کے لئے خود ذبح کر کے استعمال کرنا ممکن ہو تو شرعا اس کی بھی اجازت ہے، بصورت دیگر ڈاکٹر کو حلال و حرام کی وضاحت کرکے کسی دوسری حلال چیز کی اس سے رائے لے لے۔
كما في الدر المختار: (حرم) (حيوان من شأنه الذبح) خرج السمك والجراد فيحلان بلا ذكاة، ودخل المتردية والنطيحة وكل (ما لم يذك) ذكاء شرعيا اختياريا كان أو اضطراريا اھ (6/ 294)
و في شرح المجلة: تحت المادة: ۲۱: نوع هو مباح کأکل المیتة والدم (إلی قوله) فهذا الاشیاء تباح عند الاضطرار لقوله تعالیٰ الا اضطررتم الیه اھ (۱/ ۵۵) والله اعلم بالصواب
مشینی جھٹکے سے ذبح شدہ جانور اور مشکوک و نامعلوم کھانوں کا حکم
یونیکوڈ کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 0فیکٹری مالک کو بتائے بغیر ، اس کی فیکٹری سے پانی و بجلی استعمال کرنا
یونیکوڈ کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 0بلی اگر آٹا جھوٹا کرلے تو اس کو استعمال کیا جا سکتا ہے-کن کن جانوروں کا جھوٹا پاک ہے؟
یونیکوڈ کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 0