کئی سٹوروں میں میں نے دیکھا ہے کہ کھانے کی خشک پیکٹس مثلاً چکن سوپ وغیرہ کراچی میں فروخت کیے جا رہے ہیں، لیکن اُن پر کوئی حلال کی نشانی نہیں ہے، ایسا کھانا یورپین ممالک سے امپورٹ کیا جاتا ہے، حلال گوشت کے بارے میں انکوائری کے وقت اسٹور کی انتظامیہ نے بھی خاص توجہ نہیں دی اور یہ کہا کہ حلال ہے، مہربانی کر کے بتائے کہ ایسے کھانے کی پیکٹوں کو فروخت کیا جا سکتا ہے یا استعمال کیا جا سکتا ہے؟
ایسے گوشت کے بارے میں جب تک یہ اطمینان نہ ہو جائے کہ اس کو اسلامی طریقے سے ذبح کیا گیا ہے اور ذبح کے بعد بھی حرام گوشت کے ساتھ اس کی آمیزش نہیں کی گئی تو اس وقت تک اس کے استعمال سے احتراز کیا جائے۔
كمافي الفتاوى الهندية: ولا يقبل قول الكافر في الديانات إلا إذا كان قبول قول الكافر في المعاملات يتضمن قوله في الديانات فحينئذ تدخل الديانات في ضمن المعاملات فيقبل قوله فيها ضرورة هكذا في التبيين اھ (5/ 308) والله العلم بالصواب
مشینی جھٹکے سے ذبح شدہ جانور اور مشکوک و نامعلوم کھانوں کا حکم
یونیکوڈ کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 0فیکٹری مالک کو بتائے بغیر ، اس کی فیکٹری سے پانی و بجلی استعمال کرنا
یونیکوڈ کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 0بلی اگر آٹا جھوٹا کرلے تو اس کو استعمال کیا جا سکتا ہے-کن کن جانوروں کا جھوٹا پاک ہے؟
یونیکوڈ کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 0