تلاوت و قراءت

تکبیرِ تحریمہ کہتے وقت ہاتھوں کو اُٹھانے کا مسنون طریقہ-سری نمازوں میں امام کے پیچھے قراءت کرنے کا حکم

فتوی نمبر :
1167
| تاریخ :
2005-08-13
عبادات / نماز / تلاوت و قراءت

تکبیرِ تحریمہ کہتے وقت ہاتھوں کو اُٹھانے کا مسنون طریقہ-سری نمازوں میں امام کے پیچھے قراءت کرنے کا حکم

محترم جناب مفتی صاحب! السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
۱۔ تکبیرِ تحریمہ میں رفع یدین کرتے ہوئے ہاتھوں کی کہاں تک اُٹھانا ہے، کانوں تک یا کندھوں تک؟
۲۔ ایک حنفی المسلک کے لیے صرف ظہر اور عصر کی نمازوں میں قرأت خلف الامام (فاتحہ اور ضم سورت) کی اجازت ہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

۱۔ احادیث اور آثار کی روشنی میں تکبیر تحریمہ کے وقت مرد کے لیے کانوں(کی لو) تک اور عورت کے لیے کندھوں تک ہاتھوں کا اُٹھانا عند الاحناف سنت ہے۔
۲۔ عند الاحناف قرآن کریم اور احادیث صحیحہ کثیرہ کی روشنی میں مقتدی کے لیے قرأۃ خلف الامام کی اجازت نہیں، بلکہ اس کا یہ عمل مکروہ ہے، خواہ یہ نماز جہری ہو یا سری، لہٰذا مقتدی کو امام کے پیچھے قراءت کرنے سے احتراز لازم ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

ففی صحيح مسلم: عن وائل بن حجر: أنه "رأى النبي صلى الله عليه وسلم رفع يديه حين دخل في الصلاة كبر، - وصف همام حيال أذنيه - ثم التحف بثوبه، ثم وضع يده اليمنى على اليسرى، فلما أراد أن يركع أخرج يديه من الثوب، ثم رفعهما، ثم كبر فركع، فلما قال: سمع الله لمن حمده رفع يديه فلما، سجد سجد بين كفيه" (1/ 301)
وفی صحيح مسلم: عن مالك بن الحويرث: «أن رسول الله صلى الله عليه وسلم كان إذا كبر رفع يديه حتى يحاذي بهما أذنيه، وإذا ركع رفع يديه حتى يحاذي بهما أذنيه، وإذا رفع رأسه من الركوع» فقال: «سمع الله لمن حمده» فعل مثل ذلك اھ (1/ 293)
وفی البدائع: ولنا ما روی ابویوسف فی لامانی باسنادہ عن البراء بن عازب أنه قال: کان رسول اللہ صلی اللہ علیه وسلم إذا افتح الصلاة کبر ورفع یدیه حذاء أذنیه اھ (۱/ ۱۹۹)
وفی الدر المختار: (والمؤتم لا يقرأ مطلقا) ولا الفاتحة في السرية اتفاقا، وما نسب لمحمد ضعيف كما بسطه الكمال (فإن قرأ كره تحريما) وتصح في الأصح. وفي درر البحار عن مبسوط خواهر زاده أنها تفسد ويكون فاسقا، وهو مروي عن عدة من الصحابة فالمنع أحوط (بل يستمع) إذا جهر (وينصت) إذا أسر «لقول أبي هريرة - رضي الله عنه - كنا نقرأ خلف الإمام فنزل - ﴿وإذا قرئ القرآن فاستمعوا له وأنصتوا﴾ [الأعراف: 204]-» (1/ 544)
وفی حاشية ابن عابدين: (قوله وإنصات المقتدي) فلو قرأ خلف إمامه كره تحريما ولا تفسد في الأصح كما سيأتي قبيل باب الإمامة ولا يلزمه سجود سهو لو قرأ سهوا لأنه لا سهو على المقتدي اھ (1/ 470)
وفی البدائع: فاما المقتدی فلا قراءةعلیه عندنا ولنا قوله تعالى: ﴿وإذا قرئ القرآن فاستمعوا له وأنصتوا لعلكم ترحمون﴾ (الأعراف: ٢٠٤) أمر بالاستماع والإنصات، والاستماع وإن لم يكن ممكنا عند المخافتة بالقراءة فالإنصات ممكن فيجب بظاهر النص، وعن أبي بن كعب - رضي الله عنه - أنه لما نزلت هذه الآية تركوا القراءة خلف الإمام، وإمامهم كان رسول الله - صلى الله عليه وسلم - فالظاهر أنه كان بأمره وقال - صلى الله عليه وسلم - في حديث مشهور: «إنما جعل الإمام ليؤتم به، فلا تختلفوا عليه، فإذا كبر فكبروا، وإذا قرأ فأنصتوا» الحديث أمر بالسكوت عند قراءة الإمام. (۱۱۱/۱)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
عبد المالک خالق عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 1167کی تصدیق کریں
0     688
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • مسبوق کا بقیہ نماز میں سورہ فاتحہ کے ساتھ سورۃ ملانا

    یونیکوڈ   اسکین   تلاوت و قراءت 0
  • نماز میں سجدہ والی آیت پر سجدہ نہ کرنےکاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   تلاوت و قراءت 1
  • قرات میں غلطی سے نماز کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   تلاوت و قراءت 0
  • فسنیسرہ للیسریٰ کے بجائے فسنیسرہ للعسریٰ اور فسنیسرہ للعسریٰ کے بجائےفسنیسرہ للیسریٰ پڑھ لینا

    یونیکوڈ   تلاوت و قراءت 0
  • ’’خَیرُ الْبَرِیہ ‘‘کی جگہ ’’ شَرُّ الْبَرِیہ ‘‘پڑھنے کا حکم

    یونیکوڈ   تلاوت و قراءت 2
  • سورۃِ فاتحہ میں ’’ولا الدالین‘‘ کی جگہ ’’ولا الضالین‘‘پڑھنے والے کو کافر کہنا

    یونیکوڈ   تلاوت و قراءت 1
  • جہری نمازوں میں جہر ،یعنی آواز سے قراءت اور "سری" میں آہستہ پڑھنے کی حکمت

    یونیکوڈ   تلاوت و قراءت 0
  • نماز میں ’’و تواصوا بالصبر و تواصوا بالحق‘‘ یعنی تقدیم و تاخیر کرکے پڑھنا

    یونیکوڈ   تلاوت و قراءت 0
  • وترکی نماز میں کونسی سورتیں پڑھنا مستحب ہے؟

    یونیکوڈ   تلاوت و قراءت 2
  • شافعی امام کی امامت حنفی نماز پڑھے تو شافعی مسلک کے مطابق آیتِ سجدہ میں حنفی کے لئے حکم

    یونیکوڈ   تلاوت و قراءت 0
  • آیتِ سجدہ کے بعد رکوع کر لینے سے سجدۂ تلاوت کا ادا ہو جانا

    یونیکوڈ   تلاوت و قراءت 3
  • ٹیب ریکارڈ کے ذریعہ آیت سجدہ سننے کی صورت میں سجدہ تلاوت کا حکم

    یونیکوڈ   تلاوت و قراءت 0
  • قرآن میں فحش غلطیاں کرنے والے کی نماز کا حکم

    یونیکوڈ   تلاوت و قراءت 0
  • ’’فسنیسرہ للیسری‘‘ کے بجائے ’’فسنیسرہ للعسری‘‘ پڑھنے کی صورت میں نماز اور امامت کا حکم

    یونیکوڈ   تلاوت و قراءت 0
  • نمازوں میں طوال، قصار اور اوساطِ مفصل پڑھنے کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   تلاوت و قراءت 1
  • فرض قراءت کی مقدار پڑھنے کے بعد غلطی ہوجانے سے نماز کا حکم

    یونیکوڈ   تلاوت و قراءت 1
  • ’’نحن مصلحون‘‘کی جگہ ’’نحن مستہزؤن‘‘ پڑھنے کی صورت میں نماز کا حکم

    یونیکوڈ   تلاوت و قراءت 0
  • سری اور جہری نمازوں کی حکمت

    یونیکوڈ   تلاوت و قراءت 0
  • جہری نماز میں ،ایک آیت آہستہ پڑھنے کے بعد ، جہر شروع کرنا

    یونیکوڈ   تلاوت و قراءت 1
  • دورانِ قرأت لفظ ’’ض‘‘ کو ’’دال‘‘ پڑھنا

    یونیکوڈ   تلاوت و قراءت 0
  • وتر کی نماز میں قنوت نازلہ پڑھنے کا حکم

    یونیکوڈ   تلاوت و قراءت 2
  • مقتدی کے لۓ سورۃِ فاتحہ پڑھنے کا حکم

    یونیکوڈ   تلاوت و قراءت 0
  • دورانِ نماز غلطی سے آیتِ سجدہ پڑھے بغیر سجدۂ تلاوت کرنا

    یونیکوڈ   تلاوت و قراءت 0
  • ۱۔ آیت ’’الَّا من تولی وَکفَرَ ‘‘ پر وقف کرنے کی صورت میں نماز کا حکم- ۲۔ دورانِ قرأت فحش غلطی کو درست کر دینے سے نماز کا حکم

    یونیکوڈ   تلاوت و قراءت 0
  • نماز میں وتواصوابالصبر کی جگہ وتواصوا بالحق پڑھنے کا حکم

    یونیکوڈ   تلاوت و قراءت 2
Related Topics متعلقه موضوعات