میں سیفی حضرات کے عقائد کے بارے میں معلومات چاہتاہوں راہنمائی فرمائیں۔
’’سیفی‘‘ وہ حضرات کہلاتے ہیں جو پیر سیف الرحمٰن کے معتقدین ہوں اور وہ لوگ چونکہ اِسی ’’سیف الرحمٰن سیفی‘‘ کے عقائد ونظریات کے حامی ہوتے ہیں، اس لیے انہیں مندرجہ ذیل عقائد اور اہلِ حق کے خلاف گستاخانہ فتاویٰ کی بناء پر فرقہ ضالہ میں شمار کیا جاتاہے، اس لیے اس کی مجالس میں بیٹھنے اور اس کے وعظ ونصیحت سننے اور اس پر عمل کرنے سے احتراز لازم ہے۔
(۱) پیر ایک جگہ لکھتے ہیں کہ نبی کریمﷺ روتے ہوئے میرے پاس اور مجھ سے امت کے بارے میں معافی کی درخواست کی (یعنی میری شفاعت نبی ﷺ کی شفاعت سے زیادہ مقبول ہے) (ہدایت السالکین ص:۳۳۲)
(۳) ایک جگہ لکھتے ہیں میں جب چاہوں تو زمین وآسمان کے ملائکہ اور ارواحِ مقدسہ اور حضور اکرمﷺ نیز تمام ارواح کو حاضر کرکے ان سے باز پُرس کرسکتاہوں (ہدایت السالکین ص: ۳۱۱)
(۴) تبلیغ والے دجالی فتنہ ہیں۔ (سیف المؤمنین، ص:۱۲۱)
(۵) دار العلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک کے بارے میں لکھاہے کہ ’’تبلیغ کی تائید کرنے سے اکوڑہ خٹک والے شدید ترین کافر بن گئے۔ (جواب الاستفتاء: نمبر: ۳۵)
(۶) تبلیغی جماعت والے اور اکوڑہ خٹک والے واضح کافر ہیں (جواب الاستفتاء نمبر: ۴۸)
(۷) یہ خصلت یہودیوں میں تھی جو اکوڑہ خٹک کے مفتیوں میں ہے، یہ رشوت خور مفتیان ہیں۔ (جواب الاستفتاء ۳۴، ۶۰)
ففي سنن ابن ماجة: عن جابر بن عبد الله، قال: كنا عند النبي صلى الله عليه وسلم فخط خطا، وخط خطين عن يمينه، وخط خطين عن يساره، ثم وضع يده في الخط الأوسط، فقال: «هذا سبيل الله» ثم تلا هذه الآية: {وأن هذا صراطي مستقيما فاتبعوه ولا تتبعوا السبل فتفرق بكم عن سبيله} [الأنعام: 153] " اھ (ص:۳)۔
وفیه ایضا: حدثني يحيى بن أبي المطاع، قال: سمعت العرباض بن سارية، يقول: قام فينا رسول الله صلى الله عليه وسلم ذات يوم (ٳلی قوله) فقال: «عليكم بتقوى الله، والسمع والطاعة، وإن عبدا حبشيا، وسترون من بعدي اختلافا شديدا، فعليكم بسنتي، وسنة الخلفاء الراشدين المهديين، عضوا عليها بالنواجذ، وإياكم والأمور المحدثات، فإن كل بدعة ضلالة» اھ (ص:۵)۔
وفي سنن البیھقي: حدثنا حماد بن سلمة یونس بن عبید قال: لا تجالس صاحب بدعة، ولا صاحب سلطان ولا تخلون بامرٲۃ اھ (۴/۳۷۴) واللہ أعلم بالصواب!
علماءِ دیوبند کی طرف ،اللہ تعالی سے متعلق عقیدۂ کذب کی نسبت کی وضاحت اور حقیقت
یونیکوڈ دینی جماعتیں 0تبلیغی جماعت کا صرف ایک معروف طریقے پر کام کرنا ۲۔مصنوعی دانت لگانے سے وضو کا حکم ۳۔خودکش حملہ کا حکم
یونیکوڈ دینی جماعتیں 0مروجہ تبلیغی جماعت کا حکم ۲۔بغیر وضو کے قرآنِ کریم چھونا ۳۔عصر کے بعد سجدۂ تلاوت کا حکم
یونیکوڈ دینی جماعتیں 0