مسائل قربانی

جمع کی ہوئی ایک لاکھ کی رقم پر کیاقربانی واجب ہوگی ؟

فتوی نمبر :
10935
| تاریخ :
عبادات / قربانی و ذبیحہ / مسائل قربانی

جمع کی ہوئی ایک لاکھ کی رقم پر کیاقربانی واجب ہوگی ؟

میری عمر اٹھارہ سال ہے، میری کوئی نوکری ، ملازمت نہیں، اسی طرح میں کماتا بھی نہیں ہوں، لیکن میں جیب خرچہ اپنے والدین سے لیتا ہوں ،مسئلہ یہ ہے کہ 8-9 سال میں, میں نے زیادہ خرچ نہیں کیا ،اور میں ان پیسوں کو جمع کرتا تھا ، ابھی میرے پاس ایک لاکھ پاکستانی رقم ہے، کیا میرے لئے ضروری ہے کہ میں کسی جانور کی قربانی کرلوں ،اگر ضروری ہو تو کیا یہ صورت صحیح ہوگی کہ میں دو ماہ کے لئے یہ رقم اپنی والدہ کو دوں، اور بعد میں واپس لے لوں ؟ برائے مہربانی جلد از جلد جواب دیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

مذکور رقم چونکہ فی زمانہ بقدرِ نصاب بنتی ہے تو اس کی ملکیت میں ہونے کی وجہ سے سائل پر قربانی اور صدقۂ فطر وغیرہ شرعاً لازم ہے، اور پھر اس صورت میں اس کے ذمہ صرف ایک قربانی کرنا لازم ہے ، خواہ ایک بکرا یا بکری کی قربانی کرے یا گائے وغیرہ میں ایک حصہ لے کر قربانی کرے ۔ اس لئے اُسے چاہئیے کہ بلاوجہ حیلہ سازی کر کے اپنی آخرت خراب نہ کرے۔

مأخَذُ الفَتوی

و في الفتاوى الهندية: والموسر في ظاهر الرواية من له مائتا درهم أو عشرون دينارا أو شيء يبلغ ذلك سوى مسكنه ومتاع مسكنه ومركوبه وخادمه في حاجته التي لا يستغني عنها اھ (5/ 292)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
کلیم اللہ حمزہ عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 10935کی تصدیق کریں
0     372
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • مرحوم کی ایصال ثواب کے لئے قربانی کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مسائل قربانی 0
  • قربانی کے بکرے کو تین حصوں پر تقسیم کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مسائل قربانی 1
  • تیرہ ذی الحجہ کو قربانی کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   مسائل قربانی 0
  • کیا ایک تولہ سونے پر زکوۃ ہے؟ قربانی کے دن گوشت دیر سے آنے پر کیا کرے

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مسائل قربانی 0
  • قربانی کا جانور تول کر خریدنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مسائل قربانی 0
  • جانور کی گردن پر سوجن ہو تو اس جانور کی قربانی کا کیا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مسائل قربانی 0
  • گھرکی سربراہ کی قربانی صاحب نصاب اولاد کی طرف سے کافی ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   مسائل قربانی 0
  • مالک متعین کئے بغیر قربانی کا جانور بغیر ذبح کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   مسائل قربانی 0
  • جس بکرے کے دو میں سے ایک دانت ٹؤٹا ہو تو اسکی قربانی ہوگی؟

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 1
  • حجاج کرام کے لئے عید الاضحٰی کی قربانی کا حکم

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 0
  • شیعہ کو قربانی میں شریک کرنا

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 0
  • بڑے جانورمیں زندہ اور فوت شدہ لوگوں کی طرف سے قربانی کاحصہ ڈالنا

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 2
  • قربانی کا جانور بیمار ہونےکے بعد دوسرا خریدنا

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 4
  • قربانی اپنے گھر میں کرنے میں زیادہ ثواب ہے یا کسی مدرسے میں

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 1
  • کھسرا (خنثی) جانورکی قربانی کرنا

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 0
  • قربانی کے جانور میں عقیقہ کا حصہ رکھنا

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 0
  • تکافل پالیسی میں جمع کردہ رقم پر وجوب قربانی کا حکم

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 0
  • قربانی کا جانور تبدیل کرنا

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 1
  • قربانی کا جانور گم ہونے پر دوسرا خرید لیا تو کیا دونوں کی قربانی لازم ہوگی؟

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 0
  • ڈیم کی تعمیر میں قربانی کی کھال دی جاسکتی ہے؟

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 0
  • گھر کے سربراہ پر قربانی کے وجوب کا مسئلہ

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 0
  • غیر صاحب نصاب والد کی طرف سے قربانی کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 0
  • چندافراد کا ملکرنبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف سے قربانی کرنا

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 0
  • بیرون ممالک میں مقیم افراد کا پاکستان میں قربانی کرنا

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 1
  • قربانی کے حصوں میں چار لوگ یا جفت عدد میں بھی حصہ دار ہوسکتے ہیں؟

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 0
Related Topics متعلقه موضوعات