میرا سوال ہے کہ ٹی وی رکھنا منع ہے یا نہیں؟ کیا اس کا شمار بھی فوٹو گرافي میں ہوتا ہے جو منع ہے؟ کیا اس پر بحث ہو سکتی ہے یا نہیں؟ میں نے مفتی شفیع صاحبؒ کو پڑھا ہے کہ ان کا کہنا ہے کہ کیمرے سے فوٹو گرافي کرنا منع ہے ، اگر یہ منع ہے،تو ٹی وی بھی منع ہونا چاہیے، کیونکہ ٹی وی بھی تیزی سے دکھانے والی اسٹیل تصاویر ہوتی ہیں، جو ہمارا دماغ حرکت کرنے والی تصویر سمجھ کر دیکھتا ہے۔ تفصیل سے آگاہ کریں۔
موجودہ دور میں ٹی وی بے شمار منکرات محرمات اور فواحشات مشتمل ہے اور اس سے معاشرہ میں بے حیائی، بے غیرتی بے شرمی، بے ادبی فحاشی اور دیگر جرائم نہایت تیزی سےبڑھ رہے ہیں ۔ اور پھر چونکہ اس میں نامحرم مرد وعورتوں کی تصاویر بھی آتی ہیں نیز مذکورہ بالا خواهشات و منکرات ٹی وی پروگراموں میں جزولا ینفک کی حیثیت رکھتے ہیں۔ اس لیے ان حالات میں ٹی وی کا خرید نا گھر میں رکھنا اور دیکھنا وغیرہ جائز نہیں۔ بہر صورت اس دسے احتراز لازم ہے۔ واللہ اعلم بالصواب