تصویر سازی

ڈیجٹل تصویرکاحکم

فتوی نمبر :
21055
| تاریخ :
2013-11-29
معاشرت زندگی / فنون و حرفت / تصویر سازی

ڈیجٹل تصویرکاحکم

ڈیجیٹل تصویر کے بارے میں علمائے کرام کیا فرماتے ہیں؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ ڈیجیٹل فوٹو گرافی کا جب تک پرنٹ آؤٹ نہ لیا جائے ، اس وقت تک وہ تصاویر محرّمہ میں داخل نہیں، چاہے موبائل یا کمپیوٹر پر ہوں یا ٹی وی پر ہوں، البتہ وہ غیر شرعی امور یا خواتین وغیر محارم کی تصاویر وغیرہ پر مشتمل ہوں تو ان کو جس طرح خارج میں دیکھنا جائز نہیں اس طرح ان کا ٹی وی، کمپیوٹر اور موبائل وغیرہ پر بھی دیکھنا جائز نہیں۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی تکملۃ فتح الملہم: اما الصورۃ التی لیس لہا ثبات واستقرار ولیست منقوشۃ علی شیء بصفۃ دائمۃ، فإنہا بالظل اشبہ منہا بالصورۃ ویبدو أن صورۃ التلفزیون والفیدیو یولا تستقر علی شیء فی مرحلۃ من المراحل (إلی قولہ) وعلی ہذا: فتنزیل ہذہ الصورۃ منزلۃ الصورۃ المستقرۃ مشکل اھ (۴: ص:۱۶۴) واللہ اعلم بالصواب

واللہ تعالی اعلم بالصواب
مفتی محمد وقار عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 21055کی تصدیق کریں
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات