کیا فرماتے ہیں علماء کرام و مفتیان عظام مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ کیا موبائل میں یا کیمرے وغیرہ یا ڈیجیٹل کیمرے کے ذریعہ تصویر کھینچنا یا کھینچوانا جائز ہے؟
برائے مہربانی قرآن وحدیث کی روشنی میں آگاہی فرمائیں شکریہ
تصویر کھینچنا کھینچوانا ہر دو صورت شرعا ناجائز و حرام ہے اور احادیث مبارکہ میں ان دونوں امور پر سخت وعیدیں وارد ہوئی ہیں،جبکہ ہماری تحقیق کے مطابق دیجٹیل فوٹو گرافی کا جب تک پرنٹ آوٹ نہ لیا جائے، اس وقت تک وہ تصاویر محرمہ (حرام تصاویر)میں داخل نہیں چاہے ، موبائل و کمپیوٹر کی اسکرین پر ہوں یا ٹی وی وغیرہ کی اسکرین پر ، البتہ اگر وہ غیر شرعی امور کی تصاویر وغیرہ پر مشتمل ہوں تو ان کو جس طرح خارج میں دیکھنا جائز نہیں، اس طرح ان کا ٹی وی، کمپیوٹر اور موبائل وغیرہ کی اسکرین پر دیکھنا بھی جائز نہیں۔
کما في مشكاة المصابيح: وعن عبد الله بن مسعود قال: سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم يقول: «أشد الناس عذابا عند الله المصورون» اھ (2/ 1274)
و في تكملة فتح الملھم: اما التلفزيون و الفديو فلا شك في حرمة استعمالهما بالنظر الى يشتملان عليه من المنكرات الكثيرة (الى قوله) اما الصورة التي ليس لها ثبات و استقرار و لیست منقوشة على شيئ بصفة دائمة فانها بالظل اشبه منها بالصورة، ويبدوا أن صورة التلفزيون والفيديو لا تستقر على شيئ فى مرحلة من المراحل اھ (ج 4 ص 164 مكتبة دار العلوم ) واللہ اعلم بالصواب