تصویر سازی

موبائل کیمرا اور کمپیوٹر میں موجود ڈیجیٹل تصاویر کا شرعی حکم

فتوی نمبر :
24778
| تاریخ :
2015-03-23
معاشرت زندگی / فنون و حرفت / تصویر سازی

موبائل کیمرا اور کمپیوٹر میں موجود ڈیجیٹل تصاویر کا شرعی حکم

السلام علیکم مفتی صاحب! میں یہ جاننا چاہتا ہوں کہ موبائل کیمرا، کمپیوٹر کے اندر موجود ڈیجیٹل تصاویر کا شرعاً کیا حکم ہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ ہماری تحقیق کے مطابق ڈیجیٹل فوٹوگرافی کا جب تک پرنٹ آوٹ نہ لیا جائے اس وقت تک وہ تصاویر محرمہ میں داخل نہیں۔ چاہے وہ موبائل یا کمپیوٹر پر ہوں یا کسی اور آلہ میں ، البتہ اگر وہ غیر شرعی امور یا خواتین وغیرہ محارم کی تصاویر وغیرہ پر مشتمل ہوں تو ان کو جس طرح خارج میں دیکھنا جائز نہیں، اسی طرح ان کا کمپیوٹر اور موبائل وغیرہ پر دیکھنا بھی جائز نہیں ہوگا۔

مأخَذُ الفَتوی

ففی تکملۃ فتح الملھم: أما التلفزیون والفدیو فلا شك فی حرمۃ استعمالہما بالنظر إلی ما یشتملان علیہ (الی قولہ) أما الصورۃ التی لیس لھا ثبات واستقرار ولیست منقوشۃ علی شئی بصفۃ دائمۃ فإنہا بالظل أشبہ منھا بالصورۃ ویبدو أن صورۃ التلفزیون والفدیو لا یستقر علی شئی فی مرحلۃ من المراحل اھ (۴/۱۶۴)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
ناصر سینا محمد عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 24778کی تصدیق کریں
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات