تصویر سازی

اخبارات میں تصاویر شائع کرنے اور ٹیلی وژن پر حضرات علماء کرام کے آنے کا حکم

فتوی نمبر :
90236
| تاریخ :
0000-00-00
معاشرت زندگی / فنون و حرفت / تصویر سازی

اخبارات میں تصاویر شائع کرنے اور ٹیلی وژن پر حضرات علماء کرام کے آنے کا حکم

السلام علیکم ! جناب مفتی صاحب جامعہ بنوریہ عالمیہ کراچی!
میرا سوال پرنٹ میڈیا کے حوالے سے ہے کہ اخبارات میں خبروں کے ساتھ جو تصاویر شائع ہوتی ہیں، ان کا شائع ہونا جائز ہے یا ناجائز ؟ اس کی شرعی حیثیت کیا ہے اور اگر اس کی شرعی حیثیت نا جائز ہے تو آج کے زمانہ میں جو علماء کرام ، مفتی صاحبان اور دین کی خدمت پر مامور اور علمی حضرات جو ٹیلی وژن پر آتے ہیں تو اس کی شرعی حیثیت کیا ہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ کسی بھی ذی روح کی تصویر گارے، مٹی اور پتھر وغیرہ سے کسی در و دیوار اور کاغذ و کپڑے وغیرہ پر بنائی جائے " مضاهاة لخلق الله یعنی اللہ تعالی کی خلق کے مثل اور مشابہ ہونے کی وجہ سے ممنوع ہے، یہی وجہ ہے کہ نبی کریم ﷺ کے فرمان کے موافق ایسے شخص کو بروز قیامت اس تصویر میں روح ڈالنے پر مجبور کیا جائیگا اور یہ علت جس طرح پتھر سے بنے بُت میں پائی جاتی ہے اسی طرح کاغذ و کپڑے وغیرہ پر بنے فوٹو میں بھی پائی جاتی ہے، اس لئے اخبار میں شائع ہونے والی تصاویر جو واضح طور پر جاندار اور ذی روح کی ہوں تو یہ محرمات شرعیہ میں داخل ہے، اس لئے ان کے شائع کرنے سے احتراز لازم ہے ، البتہ "الضرورات تبيح المحظورات " کے عام قاعدہ شرعیہ کی وجہ سے پاسپورٹ وغیرہ جیسی ضرورت کے لیے تصویر کھینچوانے کی اجازت ہے، اس عذر کے علاوہ نہیں۔
جبکہ ہماری تحقیق کے مطابق ڈیجیٹل فوٹو گرافی کا جب تک پرنٹ آوٹ نہ لیا جائے اس وقت تک وہ تصاویر محرمہ میں داخل نہیں، چاہے مو بائل یا کمپیوٹر پر ہوں یاٹی وی پر ہوں، البتہ اگر وہ غیر شرعی امور یا خواتین و غیر محرم کی تصاویر وغیرہ پر مشتمل ہوں تو ان کو جس طرح خارج میں دیکھنا جائز نہیں، اس طرح ان کاٹی وی، کمپیوٹر اور موبائل وغیرہ پر بھی دیکھنا جائز نہیں، لہذا حضرات علماء کرام کا بضرورت ٹی وی میں آنا اور کسی دینی مسئلے کی وضاحت کرنا جائز اور درست ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

لما في مشكاة المصابيح: وعنها عن النبي صلى الله عليه وسلم قال: «أشد الناس عذابا يوم القيامة الذين يضاهون بخلق الله» اھ (2/ 1274)
و في صحيح مسلم: فقال ابن عباس: سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم يقول: «من صور صورة في الدنيا كلف أن ينفخ فيها الروح يوم القيامة، وليس بنافخ» اھ (3/ 1671)
وفى عمدة القاري شرح صحيح البخاري: قال أصحابنا وغيرهم تصوير صورة الحيوان حرام أشد التحريم وهو من الكبائر وسواء صنعه لما يمتهن أو لغيره فحرام بكل حال لأن فيه مضاهاة لخلق الله وسواء كان في ثوب أو بساط أو دينار أو درهم أو فلس أو إناء أو حائط وأما ما ليس فيه صورة حيوان كالشجر ونحوه فليس بحرام وسواء كان في هذا كله ما له ظل وما لا ظل له وبمعناه قال جماعة العلماء مالك والثوري وأبو حنيفة وغيرهم وقال القاضي إلا ما ورد في لعب البنات وكان مالك يكره شراء ذلك اھ (22/ 70)
كما في حاشية ابن عابدين (رد المحتار): وظاهر كلام النووي في شرح مسلم الإجماع على تحريم تصوير الحيوان، وقال: وسواء صنعه لما يمتهن أو لغيره، فصنعته حرام بكل حال لأن فيه مضاهاة لخلق الله تعالى، وسواء كان في ثوب أو بساط أو درهم وإناء وحائط وغيرها اهـ فينبغي أن يكون حراما لا مكروها إن ثبت الإجماع أو قطعية الدليل بتواتره اھ (1/ 647)
و في تكملة فتح الملهم: اما اتخاذ الصورة الشمسية للضرورة أو الحاجة كحاجتها في جواز السفر، وفى التاشيرة، وفى لبطاقات الشخصية أو في مواضع يحتاج فيها إلى معرفة هوية المرء، فينبغي ان يكون مرخصا فيه، فان الفقهاء استثنوا موضع الضرورة من الحرمة اھ (۴/ ۱۶۴)
وفيه ايضاً: اما التلفزيون و الفديو فلا شك في حرمة استعمالهما بالنظر الى يشتملان عليه من المنكرات الكثيرة (الى قوله) اما الصورة التي ليس لها ثبات و استقرار و لیست منقوشة على شيئ بصفة دائمة فانها بالظل اشبه منها بالصورة، ويبدوا أن صورة التلفزيون والفيديو لا تستقر على شيئ فى مرحلة من المراحل الا اذا كان في صورة "فيلم" فان كانت صور الانسان حية بحيث تبدو على الشاشة في نفس الوقت الذي يضهر فيه الانسان امام الكيمرا، فان الصورة لا تستقر على الكيمرا ولا على الشاشة، وانما هي اجزاء كهربائية تنتقل من الكيمرا الى الشاشة وتظهر عليها بترتيب لاصلي، ثم تزول، فاما اذا احتفظ بالصورة في شريط الفيديو، فان الصورة لا تنقش على الشريط وانما تحفظ فيها الاجزاء الكهربائية التي ليس فيها صورة فاذا ظهر هذه الاجزاء على الشاشة ظهرت مرة اخرى بذلك الترتيب اطبيعي، ولكن ليس لها ثبات ولا استقرار على الشاشة وانما هي تظهر وتنفى (الى قوله) وعلى هذا، فتنزيل هذه الصورة منزلة الصورة المستقرة مشكل اھ (ج 4 ص 164 مكتبة دار العلوم ) واللہ اعلم بالصواب

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد عثمان غنی بخش عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 90236کی تصدیق کریں
0     46
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • موبائل کیمرا اور کمپیوٹر میں موجود ڈیجیٹل تصاویر کا شرعی حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   تصویر سازی 0
  • ڈیجٹل تصویرکاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   تصویر سازی 0
  • غیر مسلم کو لکڑی کے جانور اور انسانوں کے کھلونے فروخت کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   تصویر سازی 0
  • حضورؑ کی شبیہ بنانے اوراسے گھر میں لٹکانے کا حکم

    یونیکوڈ   تصویر سازی 0
  • کارٹون بنانے اور اس کے ذریعے پیسے کمانے کا حکم

    یونیکوڈ   تصویر سازی 0
  • تصاویر کی حرمت کیوں وارد ہوئی ہے؟

    یونیکوڈ   تصویر سازی 0
  • اموجیز سے متعلق تصویر ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   تصویر سازی 2
  • کمپنی کے ٹریڈ مارک میں آنکھ کی تصویر لگائی جا سکتی ہے ؟

    یونیکوڈ   تصویر سازی 0
  • فوٹوگرافی کا پیشہ اختیار کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   تصویر سازی 0
  • اخبارات میں تصاویر شائع کرنے اور ٹیلی وژن پر حضرات علماء کرام کے آنے کا حکم

    یونیکوڈ   تصویر سازی 0
  • ڈیجیٹل تصویر کھنچوانے کا حکم

    یونیکوڈ   تصویر سازی 0
  • ٹی وی دیکھنے کاحکم

    یونیکوڈ   تصویر سازی 0
  • ڈیجیٹل تصویر بنانے کا حکم

    یونیکوڈ   تصویر سازی 1
  • تصویر پرنٹ کرکے فریم میں لگاکر دینے کی کمائی کا حکم

    یونیکوڈ   تصویر سازی 0
Related Topics متعلقه موضوعات