براہ کرم کریڈٹ کارڈ کے استعمال کے بارے میں سمجھائیں اسلام کی روشنی میں ،آج کل بنک الفلاح نے ایک اسکیم شروع کی ہے ،جس میں کریڈٹ کارڈ والوں کو پانچ سو کے استعمال پر تحفے دیے جاتے ہیں ،کیا یہ تحفے حلال ہیں یا حرام ؟
کریڈٹ کارڈ کا استعمال سودی معاملات پر مبنی اداروں اور معاملات کو تقویت پہنچانے کے مترادف ہے، اسی طرح اس کارڈ کے کسی مخصوص مقدار تک استعمال کی صورت میں کمپنی کی طرف سے کوئی تحفہ وغیرہ ملنا ان کا شریک کار اور معاون ہونے کی دلیل کے ساتھ ساتھ ایسے اداروں کی طرف سے لالچ دینے پر بھی مبنی ہے، اس لئے ایسے تخالف لینے اور اپنے استعمال میں لانے سے احتراز لازم ہے ۔
اور اگر بوقت مجبوری کارڈ کی ضرورت پڑ ہی جائے، تو کریڈٹ کارڈ کےبجائے ڈیبٹ یا اے ٹی ایم کارڈ استعمال کیا جا سکتا ہے۔
ففي حاشية ابن عابدين (رد المحتار): و في الأقضية قسم الهدية وجعل هذا من أقسامها فقال: حلال من الجانبين كالإهداء للتودد وحرام منهما كالإهداء ليعينه على الظلم وحرام على الآخذ فقط اھ (5/ 362)
کریڈٹ کارڈ کا استعمال اور اس پر ملنے والے پوائنٹس و ڈسکاؤنٹ وغیرہ استعمال کرنےکا حکم
یونیکوڈ کریڈٹ کارڈ 0