کریڈٹ کارڈ

کریڈیٹ کارڈ لینے کی ایک صورت کا حکم

فتوی نمبر :
86318
| تاریخ :
2025-09-19
جدید فقہی مسائل / بینکاری / کریڈٹ کارڈ

کریڈیٹ کارڈ لینے کی ایک صورت کا حکم

کیا فرماتے ہیں مفتیانِ کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ایک شخص محض اس غرض سے کریڈٹ کارڈ حاصل کرنا چاہتا ہے کہ متعدد آن لائن پلیٹ فارمز پر ضرورت کی اشیاء قسطوں کی صورت میں فراہم کی جاتی ہیں، اور یہ سہولت صرف کریڈٹ کارڈ کے ذریعے ہی دستیاب ہے۔
اس شخص کی مالی حالت یہ ہے کہ وہ اپنی ضروری اشیاء نقد یکمشت ادائیگی سے خریدنے کی استطاعت نہیں رکھتا، لہٰذا قسطوں کی سہولت سے استفادہ کرنا چاہتا ہے۔ اگر ان پلیٹ فارمز پر ڈیبٹ کارڈ کے ذریعے قسطوں کی سہولت موجود ہو تو اسے کریڈٹ کارڈ بنوانے کی ہرگز ضرورت پیش نہ آئے، لیکن چونکہ یہ سہولت صرف کریڈٹ کارڈ کے ساتھ مشروط ہے، لہٰذا وہ مجبوری کے تحت کریڈٹ کارڈ حاصل کرنے کا خواہاں ہے۔اس کی نیت اور طرزِ عمل درج ذیل ہوں گے:
وہ کریڈٹ کارڈ سے عام خریداری یا نقد رقم نکلوانے کا کوئی استعمال نہیں کرے گا۔محض قسطوں کی سہولت حاصل کرنے کے لئے کارڈ بنوائے گا۔
جو بھی قسط یا واجب الادا رقم ہوگی وہ مقرّرہ وقت سے پہلے ادا کر دے گا تاکہ سود یا لیٹ فیس کا کوئی اندیشہ نہ رہے۔
اب دریافت طلب امر یہ ہے کہ کیا مذکورہ صورت میں کریڈٹ کارڈ بنوانا اور رکھنا شرعاً جائز ہوگا؟اگر اس کی گنجائش نہیں تو کیا کوئی متبادل شرعی صورت موجود ہے جس کے ذریعے آن لائن پلیٹ فارمز سے قسطوں کی سہولت لی جا سکے؟براہِ کرم اس بابت واضح شرعی رہنمائی فرما دیں۔جزاکم اللہ خیراً

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح رہے کہ کریڈٹ کارڈ کے حصول میں سودی معاہدہ کرنا پڑتا ہے ، اس کے بغیر یہ کارڈ نہیں مل سکتا۔ جبکہ سودی معاملے میں ادنی درجہ کی شمولیت بھی شرعاًناجائز اور حرام ہے ۔اس لئے علماءِ کرام نے محض شدید ضرورت کے ایسے حالات اور مقامات میں کہ فوری ادائیگیوں اور خریداریوں میں مشکلات پیش آئیں، مشروط اجازت دی ہے ۔
لہٰذا سائل کا محض مستقبل کی قسطوں کی آسانیاں حاصل کرنے( جبکہ یہ سہولت کریڈٹ کارڈ کی شرط لگانے والی کمپنیوں کے علاوہ مارکیٹ میں دیگر اداروں اور دکانوں سے بھی بہ آسانی میسر ہے )کی غرض سے کریڈٹ کارڈ لیکر سودی معاملہ میں پڑنا اور ملوث ہونا جائز نہیں ،اس سے احتراز لازم ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی صحیح مسلم: عن جابر، قال: لعن رسول الله صلى الله عليه وسلم أكل الربا، وموكله، وكاتبه، وشاهديه، وقال: هم سواء."( كتاب المساقاة، باب لعن آكل الربا ومؤكله، ج:3، ص:1219، ط: دار إحياء التراث العربي)۔
و فی الموسوعۃ الفقہیہ:لا خلاف بين الفقهاء في أن اشتراط الزيادة في بدل القرض للمقرض مفسد لعقد القرض، سواء أكانت الزيادة في القدر، بأن ‌يرد ‌المقترض أكثر مما أخذ من جنسه، أو بأن يزيده هدية من مال آخر، أو كانت في الصفة، بأن يرد المقترض أجود مما أخذ، وإن هذه الزيادة تعد من قبيل الربا.قال ابن عبد البر: وكل زيادة في سلف أو منفعة ينتفع بها المسلف فهي ربا، ولو كانت قبضة من علف، وذلك حرام إن كان بشرط ، وقال ابن المنذر: أجمعوا على أن المسلف إذا شرط على المستسلف زيادة أو هدية، فأسلف على ذلك، أن أخذ الزيادة على ذلك ربا.واستدلوا على ذلك: بما روي من النهي عن كل قرض جر نفعا أي للمقرض. وبأن موضوع عقد القرض الإرفاق والقربة، فإذا شرط المقرض فيه الزيادة لنفسه خرج عن موضوعه، فمنع صحته؛ لأنه يكون بذلك قرضا للزيادة لا للإرفاق والقربة؛ ولأن الزيادة المشروطة تشبه الربا؛ لأنها فضل لا يقابله عوض، والتحرز عن حقيقة الربا وعن شبهة الربا واجب.(قرض، اشتراط الزيادة للمقرض، ج:33، ص:130،131، ط:وزارة الأوقاف والشئون الإسلامية - الكويت)۔
و في حاشية ابن عابدين: (قوله كل قرض جر نفعا حرام) أي إذا كان مشروطا كما علم مما نقله عن البحر، وعن الخلاصة و في الذخيرة وإن لم يكن النفع مشروطا في القرض، فعلى قول الكرخي لا بأس به (5/ 166)۔
و فی غمز عیون البصائر شرح الاشباہ والنظائر:قوله: يجوز للمحتاج الاستقراض بالربح، وذلك نحو أن يقترض عشرة دنانير مثلا، ويجعل لربها شيئا معلوما في كل يوم ربحا.(‌‌‌‌الفن الأول قول في القواعد الكلية، القاعدة الخامسة الضرر يزال ويتعلق بها قواعد، السادسة الحاجة تنزل منزلة الضرورة، عامة كانت أو خاصة، ج:1، ص:294، ط:دارالكتب العلمية)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد الیاس عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 86318کی تصدیق کریں
0     9
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • کریڈٹ کارڈ کے استعمال اور اس سے نقد کیش حاصل کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   کریڈٹ کارڈ 1
  • Ruling on Faysal Banks Noor Credit Card

    یونیکوڈ   انگلش   کریڈٹ کارڈ 0
  • ضرورت کے وقت کریڈٹ کارڈ کے استعما ل کا حکم

    یونیکوڈ   کریڈٹ کارڈ 0
  • قربانی کے جانور کر یڈٹ کارڈ پر خریدنا

    یونیکوڈ   کریڈٹ کارڈ 0
  • کریڈٹ کارڈ کا استعمال اوراس کے ذریعہ خرید و فروخت کرنا

    یونیکوڈ   کریڈٹ کارڈ 0
  • کریڈٹ کارڈ کا خریدنا اور اس کے استعمال کرنے کاحکم

    یونیکوڈ   کریڈٹ کارڈ 0
  • کریڈٹ کارڈ کے استعمال کرنے کاحکم

    یونیکوڈ   کریڈٹ کارڈ 0
  • کریڈٹ کارڈ کا استعمال اور اس پر ملنے والے پوائنٹس و ڈسکاؤنٹ وغیرہ استعمال کرنےکا حکم

    یونیکوڈ   کریڈٹ کارڈ 0
  • کریڈیٹ کارڈ کے استعمال سے مختلف جگہوں پر ملنے والے ڈسکاؤنٹ کا حکم

    یونیکوڈ   کریڈٹ کارڈ 0
  • کریڈٹ کارڈ کے ذریعہ اشیاء و اموال کی خریداری کاحکم

    یونیکوڈ   کریڈٹ کارڈ 0
  • کریڈٹ کارڈ کی حقیقت ، اور اس کے استعمال کرنے کاحکم

    یونیکوڈ   کریڈٹ کارڈ 0
  • پاکستان کے بینکوں میں کونسے بینک کا کریڈیٹ کارڈ اسلامی ہے؟

    یونیکوڈ   کریڈٹ کارڈ 0
  • بینک کا لیٹر آف کریڈٹ بنانے پر اضافی رقم لینا

    یونیکوڈ   کریڈٹ کارڈ 0
  • کریڈٹ کارڈ کے استعمال کا حکم

    یونیکوڈ   کریڈٹ کارڈ 0
  • کریڈٹ کارڈکے ذریعے قربانی کے جانور خریدنے کاحکم

    یونیکوڈ   انگلش   کریڈٹ کارڈ 0
  • کریڈٹ کارڈ حاصل کرکے اس کے ذریعہ خرید وفروخت کرنا

    یونیکوڈ   کریڈٹ کارڈ 1
  • نیشنل سیونگ پاکستان کی طرف سے متعارف کردہ بہبود سرٹیفیکیٹ کا حکم

    یونیکوڈ   انگلش   کریڈٹ کارڈ 0
  • کریڈیٹ کارڈ لینے کی ایک صورت کا حکم

    یونیکوڈ   کریڈٹ کارڈ 0
  • کریڈٹ کارڈ کے استعمال کا حکم

    یونیکوڈ   کریڈٹ کارڈ 0
Related Topics متعلقه موضوعات