کریڈٹ کارڈ

بینک کا لیٹر آف کریڈٹ بنانے پر اضافی رقم لینا

فتوی نمبر :
70095
| تاریخ :
2024-01-02
جدید فقہی مسائل / بینکاری / کریڈٹ کارڈ

بینک کا لیٹر آف کریڈٹ بنانے پر اضافی رقم لینا

کیا فرماتے ہیں مفتیانِ کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ کوئی ایکسپورٹ کمپنی یعنی وہ جو پاکستان سے کوئی بھی چیز باہر ملکوں میں فروخت کرتی ہے ، اگر وہ اپنے لئے ( لیٹر آف کریڈٹ ) کسی بھی بینک کو فروخت کرتا ہے ، اور اس کے عوض ایڈوانس رقم بینک سے لے لیتا ہے ، کیا یہ سود کے زمرے میں آتا ہے یا نہیں ؟ جبکہ باہر سے جو بھی ڈالر اس کمپنی کا آتا ہے ، وہ اسے 5 / 10 پیسہ کم دے رہا ہو ۔ رہنمائی فرمائیں ۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ لیٹر آف کریڈٹ (LC) فی نفسہٖ کوئی قابلِ خرید و فروخت دستاویز نہیں ، بلکہ بینک کی طرف سے ضمانت پر مشتمل جاری ہونے والی ایک دستاویز ہے ، جس میں بینک کی جانب سے اس بات کی ضمانت ہوتی ہے کہ اگر فلاں تاجر نے مقررہ وقت پر واجب الادا رقم کی ادائیگی نہیں کی تو بینک اس کی طرف سے ادائیگی کا پابند ہوگا ، جبکہ مال برآمد کرتے وقت ایکسپورٹ کردہ مال کی واجب الوصول قیمت پر مشتمل دستاویز کو بل آف ایکسچینج ( BILL OF EXCHANGE) کہا جاتا ہے ، جس میں رقم کی وصولی کے لئے متعاقدین ( فروخت کنندہ اور خریدار ) کے درمیان باہمی رضامندی اور ملکی ضابطوں کے مطابق وقت مقرر ہوتا ہے ، اور بل آف ایکسچینج کو وقت سے پہلے کیش کرانے کے لئے اسے بینک کو درج شدہ مالیت سے کم مقدار پر فروخت کر کے قیمت وصول کرنے کو بل ڈسکاؤنٹنگ ( BILL DISCOUNTING ) کہا جاتا ہے ، لہٰذا بل ڈسکاؤنٹنگ کا مروّجہ معاملہ سودی لین دین پر مشتمل ہونے کی وجہ سے شرعاً ناجائز و حرام ہے ، البتہ بامرِ مجبوری اس کی جائز صورت یہ ہوسکتی ہے کہ تاجر اس بل کو فروخت کرنے کے بجائے بینک کو اپنا قرض وصول کرنے کا وکیل بنائے اور اسے وکالت کی مقررہ اجرت دیدے ، پھر وہ بینک اس بل پر لکھی ہوئی رقم کے بقدر قرض وصول کر لے ، جبکہ بینک تاجر کے وکیل کی حیثیت سے قرضہ کی رقم وصول کرنے کے بعد ادا کردہ قرض کے بدلے اپنے پاس رکھ لے ، لیکن اس صورت میں بھی وکالت اور قرض دینے کے یہ دونوں معاملے ایک دوسرے سے بلکل الگ اور غیر مشروط ہونا ضروری ہے ، اسی طرح وکالت کی اجرت طے کرتے وقت ادائیگئی بل کی مدت کے کم اور زیادہ ہونے کے ساتھ اجرت کی کمی و زیادتی کا کسی قسم کا تعلق نہ ہونا بھی لازم ہے ، اس لئے مدت سے قطع نظر محض حقُ الخدمت کی بنیاد پر اجرت طے کی جائے ، ایسا کرنے سے یہ معاملہ شرعاً بھی درست ہوجائے گا۔

مأخَذُ الفَتوی

وفی صحیح مسلم: عن جابر رضی اللہ عنہ: قال: لعن رسول اللہ ﷺ آکل الربوا، و مؤکلہ، و کاتبہ، و شاھدیہ، وقال: ھم سواء اھ ( باب الربوا ج 2 ص 27 ط: قدیمی )۔
و فی شرح المجلۃ: و إذا اشترطت الأجرۃ فی الوکالۃ، و أوفاھا الوکیل استحق الأجرۃ الخ ( کتاب الوکالۃ المادۃ: 1467 ط: حقانیۃ)۔
کما فی بحوث فی قضایا فقھیۃ: و علی ھذا، فما یعطیہ حاسم الکمبیالۃ قرض اقرضہ الی حاملھا بشرط ان یحیلہ علی مدیونہ بمبلغ اکثر منہ، وھو ربا صراح، لأن الحوالۃ من شرط صحتھا تساوی الدینین، وقد تحقق ھنا بین مبلغ القرض و المبلغ المستوفی فیما بعد زیادۃ فی مقابل الأجل، وھو ربا النسیئۃ الخ ( حکم الکمبیالۃ ج۲ ص ۳۵ ط: دارالعلوم کراچی )۔
وفی فقہ البیوع: أما المحظور الثالث فی المعاملات المذکورۃ، فانہ حسم الکمبیالۃ باطریق الربوی، وانما یحتاج الیہ التجار الذین یبیعون بضائعھم بیعاً مؤجلا، وان کان البیع عن طریق فتح الاعتماد، فان الاعتماد فی ھذہ الحالۃ یسمی(( الاعتماد المؤجل ))( الی قولہ ) وان حصول ھذا المقصود یمکن بأن یستأجر حامل الکمبیالۃ البنک تسلم الثمن من المشتری عند حلول الأجل، و توصیلہ الی حامل الکمبیالۃ، و یمکن للبنک أن یتقاضی منہ اجرۃ علی ھذہ الخدمۃ، ثم یستقرض منہ مبلغاً قرضاً بدون فائدۃ، و ھذا انما یجوز اذا لم یکن القرض مشروطاً فی عقد الاستئجار، والا تکون اجرۃ تحصیل الثمن مرتبطۃ بمبلغ القرض الخ( بدیل حسم الکمبیالۃ ج۲ ص ۱۰۹۱ ط: معارف القرآن)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد مبارز الیاس عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 70095کی تصدیق کریں
0     917
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • کریڈٹ کارڈ کے استعمال اور اس سے نقد کیش حاصل کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   کریڈٹ کارڈ 1
  • Ruling on Faysal Banks Noor Credit Card

    یونیکوڈ   انگلش   کریڈٹ کارڈ 0
  • ضرورت کے وقت کریڈٹ کارڈ کے استعما ل کا حکم

    یونیکوڈ   کریڈٹ کارڈ 0
  • قربانی کے جانور کر یڈٹ کارڈ پر خریدنا

    یونیکوڈ   کریڈٹ کارڈ 0
  • کریڈٹ کارڈ کا استعمال اوراس کے ذریعہ خرید و فروخت کرنا

    یونیکوڈ   کریڈٹ کارڈ 0
  • کریڈٹ کارڈ کا خریدنا اور اس کے استعمال کرنے کاحکم

    یونیکوڈ   کریڈٹ کارڈ 0
  • کریڈٹ کارڈ کے استعمال کرنے کاحکم

    یونیکوڈ   کریڈٹ کارڈ 0
  • کریڈٹ کارڈ کا استعمال اور اس پر ملنے والے پوائنٹس و ڈسکاؤنٹ وغیرہ استعمال کرنےکا حکم

    یونیکوڈ   کریڈٹ کارڈ 0
  • کریڈیٹ کارڈ کے استعمال سے مختلف جگہوں پر ملنے والے ڈسکاؤنٹ کا حکم

    یونیکوڈ   کریڈٹ کارڈ 0
  • کریڈٹ کارڈ کے ذریعہ اشیاء و اموال کی خریداری کاحکم

    یونیکوڈ   کریڈٹ کارڈ 0
  • کریڈٹ کارڈ کی حقیقت ، اور اس کے استعمال کرنے کاحکم

    یونیکوڈ   کریڈٹ کارڈ 0
  • پاکستان کے بینکوں میں کونسے بینک کا کریڈیٹ کارڈ اسلامی ہے؟

    یونیکوڈ   کریڈٹ کارڈ 0
  • بینک کا لیٹر آف کریڈٹ بنانے پر اضافی رقم لینا

    یونیکوڈ   کریڈٹ کارڈ 0
  • کریڈٹ کارڈ کے استعمال کا حکم

    یونیکوڈ   کریڈٹ کارڈ 0
  • کریڈٹ کارڈکے ذریعے قربانی کے جانور خریدنے کاحکم

    یونیکوڈ   انگلش   کریڈٹ کارڈ 0
  • کریڈٹ کارڈ حاصل کرکے اس کے ذریعہ خرید وفروخت کرنا

    یونیکوڈ   کریڈٹ کارڈ 1
  • نیشنل سیونگ پاکستان کی طرف سے متعارف کردہ بہبود سرٹیفیکیٹ کا حکم

    یونیکوڈ   انگلش   کریڈٹ کارڈ 0
Related Topics متعلقه موضوعات