کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء

جیلی کھانا جائز ہے؟

فتوی نمبر :
89156
| تاریخ :
2025-11-25
حظر و اباحت / حلال و حرام / کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء

جیلی کھانا جائز ہے؟

جیلی کھانا جائز ہے یا نہیں جو کسٹرڈ میں کھائی جاتی ہے

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ جیلی کی حلت وحرمت کا دارومدار اس کے ماخذ پر ہے، کہ اسے کن ذرائع سے حاصل کیا گیا ہے؟ اگر جیلی کسی حلال جانور (جوشرعی طریقہ پر ذبح کیاگیاہو) کے اجزاء یا نباتات سے حاصل کیا گیا ہوتو وہ شرعا ًحلال اور اس کا استعمال جائز ہوگا، اور اگر اسے حرام ذرائع جیسے خنزیر،درندہ یا دیگرمردار جانوروں سے حاصل کیا گیا ہو، اور تبدیل ماہیت (استحالہ ) کے پروسس سے گزارکر اس میں کوئی تبدیلی نہ کی گئی ہو، تو یہ شرعا حرام اور اس کا استعمال ناجائز ہوگا۔ اس لیے کھانے پینے کی جن اشیاء میں جیلیٹن کا استعمال عام ہو، ان اشیاء کے کھانے سے قبل اس بات کی تحقیق ضروری ہے، کہ اس میں استعمال شدہ جیلیٹن کا ماخذ کیا ہے؟ اور ان ہوٹلوں اور ریسٹورنٹ کے پاس کسی مسلم ادارے” حلال فوڈ اتھارٹی“ کی جانب سے کوئی سرٹیفیکٹ بھی موجود ہے؟ جب تک اس کے حلال ہونے کا یقین اور اطمینان نہ ہوجائے، اس وقت تک ان اشیاء کے استعمال سے احتیاط ضروری ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کمافی فقہ البیوع: ومن المناسب هنا ذكر حكم الهلام أو الجيلاتين، وهي مادة سائلة تستعمل في الأدوية وبعض الأغذية، وتتخذ من جلود الحيوانات وعظامها، فإن كانت تلك الحيوانات مأكولة اللحم شرعاً، فلا إشكال فيها، ولكن إن اتخذ الهلام من البقر بدون ذكاة شرعية، كما هو الحال فى المركبات الدوائية والغذائية التي تستورد من بلاد غير المسلمين، فإن كان الجيلاتين أخذ من عظامها، فإنه طاهر عند الحنفية، لأن العظام مما لاتحلہ الحیوۃ، وما لاتحلہ من أجزاء المیتۃ طاھر، لذا جاز بیعہ وشرائہ علی مذھب الحنفیۃ، (إلی قولہ) وبما أن عظم حيوان غير مذكى طاهر، وأن جلده يطهر بالدباغ، فإن الجيلاتين المتخذ منهما طاهر، ويجوز استعماله في غير الأكل باتفاق الحنفية، أما استعماله في الأكل، فالصحيح المفتى به عند الحنفية أنه لا يجوز، ولكن هناك قول عند الحنية والشافعية في جواز أكله، ويسوع العمل به للتداوى بالكيبسولات المتحدة من الجيلاتين، بشرط أن لا تكون متخذة من جلد الخنزير أو عظمه، أما في غير التداوى، فينبغى الاجتناب من أكله، ما لم تثبت استحالتها، أما البيع والشراق، فيجوز في غير المتخذ من الخنزير، لأنه طاهر حسبما ذكرناه، والانتفاع به ممکن بطریق مشروع، (المبحث الثالث فی احکام المبیع والثمن، الشرط الثانی کون المبیع متقوماً، حکم الھلام، ج 1، ص 305-307، ط: مکتبۃ معارف القرآن)-

واللہ تعالی اعلم بالصواب
عبداللہ اسد عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 89156کی تصدیق کریں
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • مذبوحہ جانور کے گوشت سے نکلنے والا خون اگر کھانا پکاتے ہوئے نظر آجائے؟

    یونیکوڈ   اسکین   کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 0
  • غیر مسلم کے ہوٹل میں کھانا کھانے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 0
  • اجنبی مرد و عورت کے لئے ایک دوسرے کا جھوٹا استعمال کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 0
  • بوفے سسٹم کا حکم - Buffet System in Islam

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 0
  • سٹرابری حرام ہے یا حلال

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 1
  • کوّے کا جھوٹاپاک ہے یا ناپاک؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 0
  • زِنگر برگر میں استعمال ہونے والی وائٹ کیٹ مچھلی حلال ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 0
  • جھینگاکی کھانے کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   اسکین   کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 0
  • نومسلم کو شراب چھوڑنے کیلئے ایک ماہ کی مہلت دینا

    یونیکوڈ   اسکین   کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 0
  • کیاشیشہ پیناجائز ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 0
  • مشینی ذبیحہ کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 0
  • کتا، بلی اورپالتوپرندوں کے جھوٹےکا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 0
  • ٹرائی ڈینٹ چیونگم میں الکحل کا شرعی حکم

    یونیکوڈ   کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 1
  • سمندر ی مخلوق میں سے کونسی حلال ہیں اور کونسی حرام ؟

    یونیکوڈ   کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 2
  • مشینی جھٹکے سے ذبح شدہ جانور اور مشکوک و نامعلوم کھانوں کا حکم

    یونیکوڈ   کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 0
  • شیزان کی مصنوعات کیوں نہیں خریدیں

    یونیکوڈ   کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 0
  • جن چیزوں میں جیلاٹن شامل ہو وہ حلال ہیں یا حرام؟

    یونیکوڈ   کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 2
  • کیاسانپ کھاناحرام ہے؟

    یونیکوڈ   کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 0
  • میکڈونلڈ اور کے ایف سی کے کھانوں کا حکم

    یونیکوڈ   کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 0
  • آفسران بالا کا ملازمین سے مفت اشیاء منگوانا

    یونیکوڈ   کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 0
  • نسوار،پان اور گٹکے کے استعمال کا حکم

    یونیکوڈ   کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 0
  • مکڑی دودھ یا پانی میں مرجائے تو کیا وہ پیا جاسکتا ہے ؟

    یونیکوڈ   کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 2
  • فیکٹری مالک کو بتائے بغیر ، اس کی فیکٹری سے پانی و بجلی استعمال کرنا

    یونیکوڈ   کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 0
  • بلی اگر آٹا جھوٹا کرلے تو اس کو استعمال کیا جا سکتا ہے-کن کن جانوروں کا جھوٹا پاک ہے؟

    یونیکوڈ   کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 0
  • ہندو کی بچی ہوئی سگریٹ پینا

    یونیکوڈ   کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 0
Related Topics متعلقه موضوعات