استخارہ

استخارہ کن امور کے لیے کرنا چاہیئے؟

فتوی نمبر :
8010
| تاریخ :
عبادات / عملیات و اذکار / استخارہ

استخارہ کن امور کے لیے کرنا چاہیئے؟

میں آپ سے استخارہ کے بارے میں پوچھنا چاہتا ہوں کہ استخارہ کس لئے کرنا چاہیئے ؟اور اس کا طریقہ کیا ہے؟ اور اس کے بعد کیا کرنا چاہیئے ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

جب آدمی کسی ایسے کام کے بارے میں جو شرعاً جائز ہو اور اس کے بہتر یا غیر بہتر ہونے میں تردد ہو ،تو اللہ تعالیٰ سے صلاح لے لے، اس صلاح لینے کو”استخارہ“کہتے ہیں، یہ ایک مسنون عمل ہے، احادیثِ طیبہ میں اس کی بہت ترغیب آئی ہے،” نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ تعالیٰ سے صلاح نہ لینا، استخارہ نہ کرنا بدبختی اور کم نصیبی کی بات ہے“ کہیں منگنی، بیاہ، سفر یا اور کوئی کام کرے تو استخارہ کیے بغیر نہ کرے، ان شاء اللہ کبھی اپنے کئے پر پشیمان نہ ہوگا۔
استخارہ کی نماز کا طریقہ یہ ہے کہ پہلے دو رکعت نفل نماز پڑھے اس کے بعد اللہ تعالیٰ کی حمد و ثنا کرے اور نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم پر دورد بھیجے، پھر خوب دل لگا کر یہ دعا پڑھے:-
”اللهمَّ إنِّي أَسْتَخِيْرُكَ بعِلْمِكَ، وأسْتَقْدِرُكَ بِقُدْرَتِكَ، وَأَسْألُكَ مِنْ فَضْلِكَ الْعَظِيْمِ، فَإِنَّكَ تَقْدِرُ وَلَا أَقْدِرُ، وَتَعْلَمُ وَلَا أَعْلَمُ، وَأَنْتَ عَلَّامُ الْغُيُوْبِ، اللهمَّ إنْ كُنْتَ تَعْلَمُ أنَّ هٰذَا الْأَمْرَ خَيْرٌ لَيْ فِي دِيْنِيْ، وَمَعَاشِيْ، وَعَاقِبَةِ أَمْرِيْ وَعَاجِلِه واٰجِلِه، فَاقْدِرْهُ لِیْ، وَيَسِّرْهُ لِیْ، ثُمَّ بَارِكْ لِي فِيْه، وَإنْ كُنْتَ تَعْلَمُ أنَّ هٰذَا الْأَمْرَ شَرٌّ لِي فِي دِيْنِيْ وَمَعَاشِيْ، وَعَاقِبَةِ أَمْرِيْ، فَاصْرِفْهُ عَنِّي، وَاصْرِفْنِي عَنْهُ،وَاقْدِرْ لِيَ الْخَيْرَ حَيْثُ كَانَ، ثُمَّ أَرْضِنِي بِه.“
اور جب ”هٰذَا الْأَمْرَ“ پر پہنچے تو اس کام کا تصور کرے، جس کے لئے استخارہ کرنا چاہتا ہے،اس کے بعد پاک وصاف بچھونے پر قبلہ کی طرف منہ کر کے با وضو سو جائے،جب سو کر اٹھے اس وقت جو بات دل میں مضبوطی سے آئے، وہی بہتر ہے، اسی کو کرنا چاہیئے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما في الترغيب والترهيب: (الترغيب في صلاة الاستخارة، وما جاء في تركها). ورواه البزار، ولفظه: أن رسول الله - صلى الله عليه وسلم - قال: "من سعادة المرء استخارته ربه، ورضاه بما قضى، ومن شقاوة المرء تركه الاستخارة، وسخطه بعد القضاء". (1/ 480)
و في مشكاة المصابيح: عن جابر بن عبد الله قال: كان رسول الله صلى الله عليه وسلم يعلمنا الاستخارة في الأمور كما يعلمنا السورة من القرآن يقول:" إذا هم أحدكم بالأمر فليركع ركعتين من غير الفريضة ثم ليقل: اللهم إني أستخيرك (إلی قوله) ثم أرضني به". قال: "ويسمي حاجته" .رواه البخاري (1/ 116)
وفي مرقاة المفاتيح: تحته (إذا هم)، أي: قصد (أحدكم بالأمر)، أي: من نكاح أو سفر أو غيرها مما يريد فعله أو تركه، اھ (1/ 401)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 8010کی تصدیق کریں
0     704
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • نکاح کے لئے استخارہ کرنے کا طریقہ

    یونیکوڈ   اسکین   استخارہ 0
  • پروگرام ’’استخارہ پریشانیوں سے چھٹکارا‘‘ میں بتائی جانے والی باتوں کا حکم

    یونیکوڈ   استخارہ 0
  • عیسائی بھنگی کے گھر کا کھانا کھانا

    یونیکوڈ   استخارہ 0
  • مفتی صاحب سے ایک استخارہ نکلوانا ہے

    یونیکوڈ   استخارہ 0
  • کسی اور سے استخارہ کروانا

    یونیکوڈ   استخارہ 0
  • ماں کے نافرمان پیر سے بیعت کا حکم

    یونیکوڈ   استخارہ 0
  • نیک عمل مکمل کرنے سے قبل اگر نیت خالص کر لی جائے تو وہ عمل ریاکاری میں شمار ہوگا یا نہیں؟

    یونیکوڈ   استخارہ 0
  • کتنا علم حاصل کرنا فرض ہے؟ نیز فحش باتوں اور ناجائز امور کا گناہ کب تک ملتا رہے گا؟

    یونیکوڈ   استخارہ 0
  • علماء و صلحاء کی دست بوسی و قدم بوسی کرنا

    یونیکوڈ   استخارہ 0
  • کسی اور سے کروائے ہوئے استخارہ پر عمل کرنا کیساہے؟

    یونیکوڈ   استخارہ 0
  • محرم میں شادی کرنا

    یونیکوڈ   استخارہ 0
  • غیر مسلموں کے ساتھ دوستانہ تعلقات رکھنا تو حرام البتہ اتفاقا ساتھ کھانا بہ امرِ مجبوری جائز ہے

    یونیکوڈ   استخارہ 0
  • برکت کے لیے طلباء اور علماء کو گھر لے جا کر دعا اور قرآن بخشوانا اور کھانا کھلانا

    یونیکوڈ   استخارہ 0
  • کرسچن فیملی سے،فیملی سطح پر تعلقات رکھنا، اور اُن کے لیے إیصالِ ثواب کرنا

    یونیکوڈ   استخارہ 0
  • غیر اللہ سے مافوق الاسباب مدد مانگنا ناجائز ہے

    یونیکوڈ   استخارہ 0
  • اجنبی لڑکے سے پیار کرنا اور اس کے لیے استخارہ کرنا

    یونیکوڈ   استخارہ 0
  • کاغذ کہ جس میں ’’اللہ محمد‘‘ کے اسماۓ گرامی مکتوب ہوں ، اسے جلانا

    یونیکوڈ   استخارہ 0
  • شاگرد پر اوراد وغیرہ پڑھ کر استخارہ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   استخارہ 0
  • عمارتوں وغیرہ کو اللہ تعالیٰ کے صفاتی ناموں سے موسوم کرنا

    یونیکوڈ   استخارہ 2
  • استخارہ کی دعا میں جملہ” فاقدره لی“ کا درست اعراب کیا ہے؟

    یونیکوڈ   استخارہ 0
  • استخارے کا طریقہ اور دوسرے شخص کے لئے استخارہ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   استخارہ 0
  • استخارہ کرنے کا طریقہ کار کیا ہے ؟

    یونیکوڈ   استخارہ 0
  • گھر خریدنے کیلئے استخارہ کروانا کیسا ہے؟

    یونیکوڈ   استخارہ 1
  • جائز کام کیلئے دوسرے سے استخارہ کروانا کیسا ہے؟

    یونیکوڈ   استخارہ 0
  • استخارہ کا طریقہ اور کسی دوسرے شخص سے استخارہ کرانے کا حکم

    یونیکوڈ   استخارہ 0
Related Topics متعلقه موضوعات