استخارہ

شاگرد پر اوراد وغیرہ پڑھ کر استخارہ کرنے کا حکم

فتوی نمبر :
43702
| تاریخ :
عبادات / عملیات و اذکار / استخارہ

شاگرد پر اوراد وغیرہ پڑھ کر استخارہ کرنے کا حکم

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ! کیا فرماتے ہیں علماءِکرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ایک بندہ استخارہ کرتا ہے اور لوگ استخارہ کروانے کے لئے اس سے مختلف امور میں رجوع بھی کرتے ہیں، مثلاً رشتے کے لیے، کام کاروبار، جائیداد کی خرید و فروخت کے لئے اور اس طرح کے مختلف معاملات میں استخارہ کرواتے ہیں اور اس کا استخارہ کرنے کا طریقۂ کار یہ ہے کہ وہ شاگردوں میں سے کسی کو آنکھیں بند کروا کر روحانی صلاحیت کے ذریعے جو قرآن کریم کی آیات اور اسماءِ حسنیٰ کے اوراد کے ذریعے حاصل ہوئی ہے، اور اس عمل کے دوران قرآنی آیات اور اسماءِ حسنٰی کی تلاوت کے ذریعے چیک کرتا ہے ،تو جو اس کے شاگرد کو ان معاملات کے بارے میں نظر آنا مناسب ہو یا مناسب نہ ہونا ،تو اس کے مطابق وہ لوگوں کو مشورہ دیتے ہیں، اسی طرح لوگ اس سے جادو کا علاج بھی کرواتے ہیں، اس کا طریقۂ کار بھی یہی ہے کہ وہ شاگرد سے آنکھیں بند کروا کر روحانی صلاحیت کے ذریعے جو آیات کریمہ اور اسماء ِحسنٰی کے اوراد کے ذریعے حاصل ہوئی ہے اور عمل کے دوران قرآنی آیات، اسماءِ حسنٰی، منزل، آیت الکرسی کی تلاوت کے ذریعے علاج کرتا ہے ،اور اس سے لوگوں کو روحانی بیماری سے اللہ تعالیٰٰ کے فضل سے نجات بھی ملتی ہے، بندہ اور اس کے شاگرد عقائد اور عمل میں علماءِ دیوبند کے نقشے قدم پر ہیں، علاج اور استخارے میں جنات شیاطین سے کسی قسم کی کوئی مدد نہیں لیتا اور نہ ہی اس کے قبضے میں کوئی جنات ہیں، بندے کے علاج کرنے میں کوئی غیر شرعی اور شرکیہ کوئی عمل بھی نہیں ہے۔
(1) تو کیا ایسے بندے سے اس کے اس عمل کے ذریعے استخارہ اور جادو کا علاج کرنا اور کروانا جائز ہے یا نہیں؟ اور اس کا اس طرح استخارہ کر کے مستقبل کے بارے میں مشورہ دینا یہ عمل کاہنوں کے عمل کے مترادف ہے کہ نہیں؟
(2)اس بندے کا اس طریقہ پر سحر کا علاج کرنا اور اس سے لوگوں کو بھی فائدہ ہوتا ہے، جو اس پر جو اجرت لیتا ہے، اس کے لئے اس اجرت کا استعمال کرنا جائز ہے یا نہیں؟ اس معاملے میں راہ نمائی فرمائیں آپ کی عین نوازش ہوگی۔ والسلام!

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

مذکور شخص اور اس کے شاگر د حضرات اگر متبع سنت اور پابندِ شریعت ہوں، جادو اور آسیب وغیرہ کا علاج و معالجہ قرآنی آیات اور احادیثِ مبارکہ کے ذریعے کرتے ہوں، ان کے طریقۂ علاج میں کسی قسم کے شرکیہ افعال و اقوال کا عمل دخل نہ ہو، تو ایسی صورت میں ان کے لئے شرعی حدود میں رہتے ہوئے جادو وغیرہ کا علاج کرنا جائز اور اس پر اجرت لینے کی گنجائش ہے، لیکن سوال میں استخارے کا جو طریقۂ کار ذکر کیا گیا ہے، یہ چونکہ احادیثِ مبارکہ میں موجود طریقہ کے خلاف ہے، اس لئے اس مذکور طریقۂ کار کے مطابق مذکور شخص یا ان کے شاگردوں سے استخارہ کروانے سے اجتناب کرنا چاہیے ، اور اگر کوئی اہم کام در پیش ہو تو اس کے لئے سنت کے مطابق ازخود استخارے کا اہتمام کرنا چاہیے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما في مرقاة المفاتيح: وأما ما كان من الآيات القرآنية، والأسماء والصفات الربانية، والدعوات المأثورة النبوية، فلا بأس، بل يستحب سواء كان تعويذا أو رقية أو نشرة،وأما على لغة العبرانية ونحوها، فیمتنع لإحتمال الشرك فیها (رواه أبو داود) اھ (7 /2880)
وفي فتح البارى: عن جابر بن عبد الله قال: كان رسول الله ﷺ يعلمنا الاستخارة فی الأمور كما يعلمنا السورة من القرآن يقول: إذا هم أحدكم بالأمر فليركع ركعتين من غير الفريضة، ثم ليقل: أللّٰهُمَّ إني أستخيرك بعلمك اھ (3 /48)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 43702کی تصدیق کریں
0     727
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • نکاح کے لئے استخارہ کرنے کا طریقہ

    یونیکوڈ   اسکین   استخارہ 0
  • پروگرام ’’استخارہ پریشانیوں سے چھٹکارا‘‘ میں بتائی جانے والی باتوں کا حکم

    یونیکوڈ   استخارہ 0
  • عیسائی بھنگی کے گھر کا کھانا کھانا

    یونیکوڈ   استخارہ 0
  • مفتی صاحب سے ایک استخارہ نکلوانا ہے

    یونیکوڈ   استخارہ 0
  • کسی اور سے استخارہ کروانا

    یونیکوڈ   استخارہ 0
  • ماں کے نافرمان پیر سے بیعت کا حکم

    یونیکوڈ   استخارہ 0
  • نیک عمل مکمل کرنے سے قبل اگر نیت خالص کر لی جائے تو وہ عمل ریاکاری میں شمار ہوگا یا نہیں؟

    یونیکوڈ   استخارہ 0
  • کتنا علم حاصل کرنا فرض ہے؟ نیز فحش باتوں اور ناجائز امور کا گناہ کب تک ملتا رہے گا؟

    یونیکوڈ   استخارہ 0
  • علماء و صلحاء کی دست بوسی و قدم بوسی کرنا

    یونیکوڈ   استخارہ 0
  • کسی اور سے کروائے ہوئے استخارہ پر عمل کرنا کیساہے؟

    یونیکوڈ   استخارہ 0
  • محرم میں شادی کرنا

    یونیکوڈ   استخارہ 0
  • برکت کے لیے طلباء اور علماء کو گھر لے جا کر دعا اور قرآن بخشوانا اور کھانا کھلانا

    یونیکوڈ   استخارہ 0
  • غیر مسلموں کے ساتھ دوستانہ تعلقات رکھنا تو حرام البتہ اتفاقا ساتھ کھانا بہ امرِ مجبوری جائز ہے

    یونیکوڈ   استخارہ 0
  • کرسچن فیملی سے،فیملی سطح پر تعلقات رکھنا، اور اُن کے لیے إیصالِ ثواب کرنا

    یونیکوڈ   استخارہ 0
  • غیر اللہ سے مافوق الاسباب مدد مانگنا ناجائز ہے

    یونیکوڈ   استخارہ 0
  • اجنبی لڑکے سے پیار کرنا اور اس کے لیے استخارہ کرنا

    یونیکوڈ   استخارہ 0
  • کاغذ کہ جس میں ’’اللہ محمد‘‘ کے اسماۓ گرامی مکتوب ہوں ، اسے جلانا

    یونیکوڈ   استخارہ 0
  • شاگرد پر اوراد وغیرہ پڑھ کر استخارہ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   استخارہ 0
  • عمارتوں وغیرہ کو اللہ تعالیٰ کے صفاتی ناموں سے موسوم کرنا

    یونیکوڈ   استخارہ 2
  • استخارہ کی دعا میں جملہ” فاقدره لی“ کا درست اعراب کیا ہے؟

    یونیکوڈ   استخارہ 0
  • استخارے کا طریقہ اور دوسرے شخص کے لئے استخارہ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   استخارہ 0
  • استخارہ کرنے کا طریقہ کار کیا ہے ؟

    یونیکوڈ   استخارہ 0
  • گھر خریدنے کیلئے استخارہ کروانا کیسا ہے؟

    یونیکوڈ   استخارہ 1
  • جائز کام کیلئے دوسرے سے استخارہ کروانا کیسا ہے؟

    یونیکوڈ   استخارہ 0
  • استخارہ کا طریقہ اور کسی دوسرے شخص سے استخارہ کرانے کا حکم

    یونیکوڈ   استخارہ 0
Related Topics متعلقه موضوعات