(+92) 0317 1118263

استخارہ

کتنا علم حاصل کرنا فرض ہے؟ نیز فحش باتوں اور ناجائز امور کا گناہ کب تک ملتا رہے گا؟

فتوی نمبر :
58779
| تاریخ :
2004-02-02

کتنا علم حاصل کرنا فرض ہے؟ نیز فحش باتوں اور ناجائز امور کا گناہ کب تک ملتا رہے گا؟

کیا فرماتے ہیں علمائے کرام ان مسائل کے بارے میں کہ (۱) کتنا علم حاصل کرنا فرض ہے؟ اگر میرے سامنے کوئی بات کرتا ہے جس کا مجھے علم نہیں کہ یہ شرعی ہے کہ غیرشرعی اور اس پر میں ہنستا ہوں یا ہاں کہتا ہوں تو کیا میرے لئے فرض ہے کہ میں اس بات کے بارے میں معلوم کروں کہ وہ شرعی ہے کہ غیر شرعی؟ میرا ہنسنا یا ہاں کہنا کیسا ہے؟
(۲) اگر کچھ لوگوں میں بیٹھ کر میں غیر شرعی بات کرتا ہوں یعنی غیبت کرتا ہوں یا فحش بات کرتاہوں تو اس کا مجھے کتنا گناہ ملے گا اور کب تک ملے گا؟
(۳) اگر میں ٹی،وی دیکھ رہاہوں اور ایک بندہ میرے ساتھ بیٹھ جاتا ہے، بعد میں وہ شخص اس ڈرامے کے بارے میں سوچے گا یا کسی اور سے اس ڈرامے کے بارے میں گفتگو کرے گا تو کیا اس کا گناہ مجھے ملے گا؟
(۴) اگر میں دوست کو خط لکھتا ہوں جس میں غیر شرعی بات لکھی ہے تو جب تک اس کے پاس وہ خط پڑا ہے مجھے گناہ ملتا رہے گا؟ اگر میں توبہ کرنا چاہوں تو کیا مجھے دوست کو بتانا پڑے گا کہ وہ خط پھاڑ دو اور اگر ہمت نہیں ہے اس کو یہ کہنے کی، تو توبہ کیسے کی جاسکتی ہے؟ اسی قسم کے دوسرے مسائل میں توبہ کس طرح کی جائے؟
(۵) اگر میں نے کچھ عرصہ پہلے کسی دوست کو غلط کام کرنے کا مشورہ دیا اور مجھے علم نہیں کہ وہ وہی غلط کام کررہا ہے جس کا میں نے اسکو مشورہ دیا تھا تو کیا مجھے اس دوست سے پوچھنا پڑے گا کہ وہ غلط کام کررہا ہے یا نہیں؟ اور اسے اس کام سے منع کرنا پڑے گا؟ اگر نہیں تو توبہ کس طرح کی جائے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

(۱) ایمانیات اور فرائض شرعیہ جو ذمہ میں ہوں ان کا ضروری علم اور روز مرّہ جن کاموں سے واسطہ پڑتا ہے ان کا بقدرِ ضرورت علم حاصل کرنا فرض ہے، جبکہ ہر پوچھی جانے والی بات کے شرعی یا غیر شرعی ہونے کا علم فرض نہیں۔
(3-2) جس فحش بات یا گناہ کے کام کا اثر مجلس تک محدود رہے، اس کا گناہ بھی مجلس کے اٰختتام تک محدود ہوتا ہے اور جو گناہ متعدی ہو اور دوسرے پر اثر انداز ہوتا ہو، اس سے متاثر ہوکر اس گناہ کا جب تک ارتکاب کیا جاتا رہے گا پہلا آدمی اس گناہ میں شریک شمار ہوگا جبکہ مذکور گناہ مِن وجہٍ پہلی صورت اور مِن وجہٍ دوسری صورت کو متضمن ہے۔
(5-4) اگر متعلقہ دوست نے عمل کرلیا ہو تو اس کو روکنا اور توبہ کرنا اور عمل نہ کیا ہو تو صرف توبہ کرنا لازم ہے، تاہم اگر کوئی شخص اس قسم کے تمام گناہوں سے توبہ کرنا چاہے تو اس کا یہ عمل بلاشبہ جائز اور قابلِ تحسین ہے اور اس میں تاخیر کرنا قطعاً درست نہیں اور جو کسی دوست کو گناہ سے روکنا ممکن نہ ہو تو اس کے حق میں دعاخیر ضرور کرنی چاہئے۔ …………………………………………………… واﷲ اعلم!

مأخَذُ الفَتوی

فی الشامیۃ: (قولہ واعلم ان تعلم العلم الخ) ای العلم الموصل الی الآخرۃ او الاعم منہ قال العلامی فی فصولہ: من فرائض الاسلام تعلمہ ما یحتاج إلیہ العبد فی إقامۃ دینہ وإخلاص عملہ للّٰہ تعالٰی ومعاشرۃ عبادہ۔ الخ (ج۱، ص۴۲)
قال اﷲ تعالیٰ: {وَلَا تَعَاوَنُوْا عَلَی الْاِثْمِ وَالْعُدْوَانْ}۔ (الآیۃ)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 58779کی تصدیق کریں
0     280
متعلقه فتاوی
( view all )
نکاح کے لئے استخارہ کرنے کا طریقہ 39974 797 پروگرام ’’استخارہ پریشانیوں سے چھٹکارا‘‘ میں بتائی جانے والی باتوں کا حکم 58745 288 عیسائی بھنگی کے گھر کا کھانا کھانا 58728 334 مفتی صاحب سے ایک استخارہ نکلوانا ہے 14973 465 نیک عمل مکمل کرنے سے قبل اگر نیت خالص کر لی جائے تو وہ عمل ریاکاری میں شمار ہوگا یا نہیں؟ 58725 277 کتنا علم حاصل کرنا فرض ہے؟ نیز فحش باتوں اور ناجائز امور کا گناہ کب تک ملتا رہے گا؟ 58779 280 ماں کے نافرمان پیر سے بیعت کا حکم 58726 256 برکت کے لیے طلباء اور علماء کو گھر لے جا کر دعا اور قرآن بخشوانا اور کھانا کھلانا 58722 358 کرسچن فیملی سے،فیملی سطح پر تعلقات رکھنا، اور اُن کے لیے إیصالِ ثواب کرنا 58762 261 محرم میں شادی کرنا 58774 293 علماء و صلحاء کی دست بوسی و قدم بوسی کرنا 58854 538 غیر مسلموں کے ساتھ دوستانہ تعلقات رکھنا تو حرام البتہ اتفاقا ساتھ کھانا بہ امرِ مجبوری جائز ہے 58786 421 غیر اللہ سے مافوق الاسباب مدد مانگنا ناجائز ہے 58780 625 اجنبی لڑکے سے پیار کرنا اور اس کے لیے استخارہ کرنا 10621 516 کاغذ کہ جس میں ’’اللہ محمد‘‘ کے اسماۓ گرامی مکتوب ہوں ، اسے جلانا 58888 370 عمارتوں وغیرہ کو اللہ تعالیٰ کے صفاتی ناموں سے موسوم کرنا 58884 695