(+92) 0317 1118263

استخارہ

غیر اللہ سے مافوق الاسباب مدد مانگنا ناجائز ہے

فتوی نمبر :
58780
| تاریخ :
2004-02-02

غیر اللہ سے مافوق الاسباب مدد مانگنا ناجائز ہے

کیا فرماتے ہیں علماءِ کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ مجھے ایک ای میل ڈاک کی فہرست سے حال ہی میں ملی ہے جس کا عنوان ہے ’’اللہ کے علاوہ کسی اور سے مدد حاصل کرنے کی تلاش‘‘ اس میں کہا گیا ہے کہ اللہ کے علاوہ کسی اور سے مدد حاصل کرنا شرک نہیں ہے، بلکہ ٹھیک ہے اور اس مضمون میں کئی سوالات ہیں، ہمارے مشہور علماء کی طرف سے جیسے ابن تیمیہؒ، ابن کثیرؒ، حافظ ابن حجر ان علماء نے اس کی اجازت دی ہے، مجھے توسل /توصل کا علم ہے لیکن یہ ایک طرح کا ذریعہ کا تلاش کرنا ہے اور یہ کس طرح بھی کسی مردہ شخص سے بلا واسطہ مدد طلب کرنا نہیں ہے، جب سے میں نے یہ مضمون دیکھا ہے شیاطین میرے ذہن و دل میں وسوسے ڈال رہے ہیں، غالباً یہ مکمل طور پر بریلوی مضمون ہے کیونکہ وہی ہیں جو اس طرح کی خرافات پر یقین کرتے ہیں، میری مدد کریں اور یہ بتائیں کہ علماءِ دیوبند اس مضمون کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

محترم! مذکور مضمون تو ہماری نظر سے نہیں گزرا مگر یہ بات دلائل کی رو سے محقق ہے کہ غیر اللہ سے مافوق الاسباب مدد مانگنا ناجائز بلکہ شرک ہے اور ماتحت الاسباب بلاشبہ جائز ہے، لہٰذا بلاوجہ اس قسم کے مضامین پڑھنے اور ان پر غور و فکر کرنے سے احتراز کیا جائے تو زیادہ بہتر ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

قال اﷲ تعالٰی: {وَمَنْ اَضَلُّ مِمَّنْ یَّدْعُوْا مِنْ دُوْنِ اﷲِ مَنْ لَّا یَسْتَجِیْبُ لَہٗ اِلٰی یَوْمِ الْقِیٰمَۃِ وَہُمْ عَنْ دُعَائِہِمْ غٰفِلُوْنَ وَاِذَا حُشِرَ النَّاسُ کَانُوْا لَہُمْ اَعْدَآء وَّکَانُوْا بِعِبَادَتِہِمْ کَافِرِیْنَ}۔ (الاحقاف: ۵،۶)
وقال تعالٰی: {اَیُشْرَکُوْنَ مَالَا یَخْلُقْ شَیْئًا وَّہُمْ یَخْلُقُوْنَ وَلَا یَسْتَطِیْعُوْنَ لَہُمْ نَصْرًا وَّلَا اَنْفُسَہُمْ یَنْصُرُوْنْ}۔(الاعراف: ۱۹۱،۱۹۲)-
قال رسول اﷲ ﷺ: اذا سئلت فاسئل اﷲ واذ استعنت فاستعن باﷲ-(ترمذی: ج۲، ص۷۸)-
والثانی انہ دعاہ وناداہ (ای الرسول ﷺ) بالتضرع واظہار الفاقہ والاضطرار الیہ وسأل منہ ھٰذہ المطالب التی لا تطلب الا من اﷲ وذٰلک وہو الشرک فی الالٰہیۃ۔ تفسیر العزیز الحمید فی شرح کتاب التوحید باب من الشرک ان یستغیث بغیر اﷲ۔ (ماخوذ از کفایۃ المفتی: ص۱۸۷)- واﷲ اعلم

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 58780کی تصدیق کریں
0     607
متعلقه فتاوی
( view all )
نکاح کے لئے استخارہ کرنے کا طریقہ 39974 772 پروگرام ’’استخارہ پریشانیوں سے چھٹکارا‘‘ میں بتائی جانے والی باتوں کا حکم 58745 282 عیسائی بھنگی کے گھر کا کھانا کھانا 58728 325 مفتی صاحب سے ایک استخارہ نکلوانا ہے 14973 456 نیک عمل مکمل کرنے سے قبل اگر نیت خالص کر لی جائے تو وہ عمل ریاکاری میں شمار ہوگا یا نہیں؟ 58725 265 کتنا علم حاصل کرنا فرض ہے؟ نیز فحش باتوں اور ناجائز امور کا گناہ کب تک ملتا رہے گا؟ 58779 273 ماں کے نافرمان پیر سے بیعت کا حکم 58726 249 برکت کے لیے طلباء اور علماء کو گھر لے جا کر دعا اور قرآن بخشوانا اور کھانا کھلانا 58722 342 کرسچن فیملی سے،فیملی سطح پر تعلقات رکھنا، اور اُن کے لیے إیصالِ ثواب کرنا 58762 256 محرم میں شادی کرنا 58774 281 علماء و صلحاء کی دست بوسی و قدم بوسی کرنا 58854 510 غیر مسلموں کے ساتھ دوستانہ تعلقات رکھنا تو حرام البتہ اتفاقا ساتھ کھانا بہ امرِ مجبوری جائز ہے 58786 407 غیر اللہ سے مافوق الاسباب مدد مانگنا ناجائز ہے 58780 607 اجنبی لڑکے سے پیار کرنا اور اس کے لیے استخارہ کرنا 10621 507 کاغذ کہ جس میں ’’اللہ محمد‘‘ کے اسماۓ گرامی مکتوب ہوں ، اسے جلانا 58888 357 عمارتوں وغیرہ کو اللہ تعالیٰ کے صفاتی ناموں سے موسوم کرنا 58884 676