استخارہ

استخارے کا طریقہ اور دوسرے شخص کے لئے استخارہ کرنے کا حکم

فتوی نمبر :
2740
| تاریخ :
عبادات / عملیات و اذکار / استخارہ

استخارے کا طریقہ اور دوسرے شخص کے لئے استخارہ کرنے کا حکم

اگر کوئی دوسرے کے لئے استخارہ کرے، کیا یہ صحیح ہے یا نہیں؟ اگر یہ صحیح ہے تو استخارہ کا طریقہ کیا ہے دوسرے کے لئے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

جی ہاں! دوسرے کے لئے بھی استخارہ کر سکتے ہیں اور طریقہ ایک ہی ہے اپنے لئے اور دوسرے کے لئے ۔
استخارہ کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ دو رکعت نماز نیتِ نفل اس طرح پڑھیں کہ پہلی رکعت میں سورۂ فاتحہ کے بعد سورۂ کافرون اور دوسری رکعت میں سورۂ اخلاص ہو اور نماز سے فراغت کے بعد خوب دل لگا کر دعائے استخارہ پڑھیں اور پھر پاک و صاف بستر پر دائیں کروٹ قبلہ رخ ہو کر لیٹ جائیں ، بیدار ہونے پر اگر کسی ایک جانب رجحان غالب ہو تو اس کو اختیار کرلیں اور اگر اسی کام سے عدمِ اطمنان ہو تو اس کو ترک کر دیں کہ یہی استخارہ ہے، اگر اس کام کے بارے میں تردد رہے تو پھر دوسرے دن حتیٰ کہ سات دن تک یہ عمل کرنے کی گنجائش ہے، پھر اگر سات دن گزرنے کے بعد بھی فیصلہ نہ ہو پائے تو پھر کسی بھی جانب کو اختیار کیا جا سکتا۔
نیز استخارہ کی دعا عام نماز کی کتابوں میں دیکھی جا سکتی ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما في رد المحتار: مطلب فی ركعتي الاستخارة. (قوله ومنها ركعتا الاستخارة) عن "جابر بن عبد الله قال: كان رسول الله - صلى الله عليه وسلم - يعلمنا الاستخارة فی الأمور كلها كما يعلمنا السورة من القرآن يقول إذا هم أحدكم بالأمر فليركع ركعتين من غير الفريضة، ثم ليقل: "أللّٰهُمَّ إني أستخيرك بعلمك، وأستقدرك بقدرتك، وأسألك من فضلك العظيم، فإنك تقدر ولا أقدر، وتعلم ولا أعلم وأنت علام الغيوب. أللّٰهُمَّ إن كنت تعلم أن هذا الأمر خير لي فی ديني ومعاشي وعاقبة أمري أو قال عاجل أمري وآجله، فاقدره لي ويسره لي ثم بارك لي فیه، وإن كنت تعلم أن هذا الأمر شر لي فی ديني ومعاشي وعاقبة أمري أو قال عاجل أمري وآجله فاصرفه عني واصرفني عنه، واقدر لي الخير حيث كان ثم رضني به، قال ويسمي حاجته" رواه الجماعة إلا مسلما شرح المنية. (إلى قوله) وفي الحلية: ويستحب افتتاح هذا الدعاء وختمه بالحمدلة والصلاة. وفي الأذكار أنه يقرأ فی الركعة الأولى الكافرون، وفي الثانية الإخلاص. اهـ. وعن بعض السلف أنه يزيد فی الأولى - وينبغي أن يكررها سبعا، لما روى ابن السني "يا أنس إذا هممت بأمر فاستخر ربك فیه سبع مرات، ثم انظر إلى الذي سبق إلى قلبك فإن الخير فیه" ولو تعذرت عليه الصلاة استخار بالدعاء اهـ ملخصا. وفي شرح الشرعة: المسموع من المشايخ أنه ينبغي أن ينام على طهارة مستقبل القبلة بعد قراءة الدعاء المذكور، فإن رأى منامه بياضا أو خضرة فذلك الأمر خير، وإن رأى فیه سوادا أو حمرة فهو شر ينبغي أن يجتنب اهـ (2/ 26)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 2740کی تصدیق کریں
0     1910
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • نکاح کے لئے استخارہ کرنے کا طریقہ

    یونیکوڈ   اسکین   استخارہ 0
  • پروگرام ’’استخارہ پریشانیوں سے چھٹکارا‘‘ میں بتائی جانے والی باتوں کا حکم

    یونیکوڈ   استخارہ 0
  • عیسائی بھنگی کے گھر کا کھانا کھانا

    یونیکوڈ   استخارہ 0
  • مفتی صاحب سے ایک استخارہ نکلوانا ہے

    یونیکوڈ   استخارہ 0
  • کسی اور سے استخارہ کروانا

    یونیکوڈ   استخارہ 0
  • ماں کے نافرمان پیر سے بیعت کا حکم

    یونیکوڈ   استخارہ 0
  • نیک عمل مکمل کرنے سے قبل اگر نیت خالص کر لی جائے تو وہ عمل ریاکاری میں شمار ہوگا یا نہیں؟

    یونیکوڈ   استخارہ 0
  • کتنا علم حاصل کرنا فرض ہے؟ نیز فحش باتوں اور ناجائز امور کا گناہ کب تک ملتا رہے گا؟

    یونیکوڈ   استخارہ 0
  • علماء و صلحاء کی دست بوسی و قدم بوسی کرنا

    یونیکوڈ   استخارہ 0
  • کسی اور سے کروائے ہوئے استخارہ پر عمل کرنا کیساہے؟

    یونیکوڈ   استخارہ 0
  • محرم میں شادی کرنا

    یونیکوڈ   استخارہ 0
  • برکت کے لیے طلباء اور علماء کو گھر لے جا کر دعا اور قرآن بخشوانا اور کھانا کھلانا

    یونیکوڈ   استخارہ 0
  • غیر مسلموں کے ساتھ دوستانہ تعلقات رکھنا تو حرام البتہ اتفاقا ساتھ کھانا بہ امرِ مجبوری جائز ہے

    یونیکوڈ   استخارہ 0
  • کرسچن فیملی سے،فیملی سطح پر تعلقات رکھنا، اور اُن کے لیے إیصالِ ثواب کرنا

    یونیکوڈ   استخارہ 0
  • غیر اللہ سے مافوق الاسباب مدد مانگنا ناجائز ہے

    یونیکوڈ   استخارہ 0
  • اجنبی لڑکے سے پیار کرنا اور اس کے لیے استخارہ کرنا

    یونیکوڈ   استخارہ 0
  • کاغذ کہ جس میں ’’اللہ محمد‘‘ کے اسماۓ گرامی مکتوب ہوں ، اسے جلانا

    یونیکوڈ   استخارہ 0
  • شاگرد پر اوراد وغیرہ پڑھ کر استخارہ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   استخارہ 0
  • عمارتوں وغیرہ کو اللہ تعالیٰ کے صفاتی ناموں سے موسوم کرنا

    یونیکوڈ   استخارہ 2
  • استخارہ کی دعا میں جملہ” فاقدره لی“ کا درست اعراب کیا ہے؟

    یونیکوڈ   استخارہ 0
  • استخارے کا طریقہ اور دوسرے شخص کے لئے استخارہ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   استخارہ 0
  • استخارہ کرنے کا طریقہ کار کیا ہے ؟

    یونیکوڈ   استخارہ 0
  • گھر خریدنے کیلئے استخارہ کروانا کیسا ہے؟

    یونیکوڈ   استخارہ 1
  • جائز کام کیلئے دوسرے سے استخارہ کروانا کیسا ہے؟

    یونیکوڈ   استخارہ 0
  • استخارہ کا طریقہ اور کسی دوسرے شخص سے استخارہ کرانے کا حکم

    یونیکوڈ   استخارہ 0
Related Topics متعلقه موضوعات