محترم جناب مفتی صاحب! ایک شخص کے متعلق جس کو میں چاہتی ہوں متعدد دفعہ استخارہ کیا تھا اور ہر دفعہ مثبت علامات ہی دیکھ رہا ہوں، لیکن جب بھی میں اس کی طرف قدم اٹھاتی ہوں ( مائل ہوتی ہوں ) اسی کی طرف سے رد عمل منفی ہوتا ہے اور جن سے میں نے استخارہ کروایا تھا انہوں نے بھی مثبت علامات دیکھیں ،لیکن نتیجہ وہی کا وہی۔ کیا میں اپنے خوابوں سے آپ کو آگاہ کروں یا آپ میرے لئے استخارہ کریں گے؟ براہ کرم جواب ارسال فرمائیں کہ پریشان ہوں ، دباؤ کا شکار ہوں اور وقت تیزی سے گزر رہا ہے۔
اولاً تو یہ واضح ہو کہ کسی بھی لڑکی کا اپنے غیر محرم مردوں سے تعلقات رکھنا اور اس طرح بے تکلفانہ انداز اختیار کرنا انتہائی نامناسب اور غیر مہذب ہونے کے علاوہ شرعاً بھی نا جائز ہے ۔ اس پر بندامت تو بہ و استغفار لازم ہے۔ اس کے بعد واضح ہو کہ کسی جگہ استخارہ میں بہتر کے اشارے ملنے کا یہ مقصد نہیں کہ یہ رشتہ ضرور ہو گا، بلکہ اس کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ اگر یہاں عقد ہو گیا تو بہتر رہےگا، اس لیے سائلہ کو چاہیے کہ استخارہ کے بعد اپنے بڑوں کے مشورہ سے اس عمل کو انجام دینے کی کوشش کرے اگر ہو جائے تو بہتر ور نہ دلبرداشتہ ہونے کی بجائے کسی دوسری جگہ مناسب رشتہ کا اہتمام کرے۔
نیک عمل مکمل کرنے سے قبل اگر نیت خالص کر لی جائے تو وہ عمل ریاکاری میں شمار ہوگا یا نہیں؟
یونیکوڈ استخارہ 0کتنا علم حاصل کرنا فرض ہے؟ نیز فحش باتوں اور ناجائز امور کا گناہ کب تک ملتا رہے گا؟
یونیکوڈ استخارہ 0غیر مسلموں کے ساتھ دوستانہ تعلقات رکھنا تو حرام البتہ اتفاقا ساتھ کھانا بہ امرِ مجبوری جائز ہے
یونیکوڈ استخارہ 0برکت کے لیے طلباء اور علماء کو گھر لے جا کر دعا اور قرآن بخشوانا اور کھانا کھلانا
یونیکوڈ استخارہ 0