تدفین

میت کو دفنانے کے بعد اونٹ ذبح کیے جانے کے وقت کے برابر انتظار کرنے کا حکم

فتوی نمبر :
73646
| تاریخ :
2024-06-03
عبادات / جنائز / تدفین

میت کو دفنانے کے بعد اونٹ ذبح کیے جانے کے وقت کے برابر انتظار کرنے کا حکم

اس میں کتنی حقیقت ہے کہ سوڈان میں جب کوئی مسلمان وفات /انتقال کرجاتا ہے ، اسے دفنانے کے بعد کافی لوگ قبر پر قرآ ن پاک کی تلاوت شروع کرتے ہیں، علماء ِکرام سے روایت ہے کہ دفنانے کے بعد قبر پر اتنا وقت تلاوت کریں جتنا وقت اونٹ ذبح کرنے کے بعد گوشت تیار کرنے میں وقت لگتا ہے، یعنی یہی عذابِ قبر سے نجات حاصل کرنے کا اہم ذریعہ ہے ۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

مذکور ہ روایت کو امام مسلم رحمہ اللہ علیہ نے موقوفاً حضرت عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ سے نقل کیا ہے ، جسے محدثین کرام نے حکماً مرفوع حدیث شمار کیا ہے ، لہذا مذکور طریقہ کے مطابق تدفین کے بعد قبر پر بیٹھ کر تلاوتِ قرآن کریم اور دیگر ذکر و اذکار میں مشغول رہنے میں شرعاً کوئی مضائقہ نہیں ۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی صحیح مسلم: عن ابن شماسۃ المھری قال حضرنا عمرو بن العاص وهو في سياقة الموت. فبكى طويلا وحوله وجهه إلى الجدار. فجعل ابنه يقول: يا أبتاه أما بشرك رسول الله صلى الله عليه وسلم بكذا (الی قولہ ) فإذا أنا مت، فلا تصبحني نائحة ولا نار. فإذا دفنتموني فشنوا علي التراب شنا ثم أقيموا حول قبري قدر ما تنحر جزور. ويقسم لحمها. حتى أستأنس بكم. وأنظر ماذا أراجع به رسل ربي ( کتاب الإیمان، باب الإسلام یھدم ما قبلہ، ج: 1، ص: 74، ط: سعید کمپنی)۔
و فی الدر المختار: ‌ويستحب حثيه من قبل رأسه ثلاثا،وجلوس ساعة بعد دفنه لدعاء وقراءة بقدر ما ينحر الجزور ويفرق لحمه الخ۔
و فی الشامیۃ تحت: (قوله: وجلوس إلخ) لما في ‌سنن ‌أبي ‌داود «كان النبي صلى الله عليه وسلم إذا فرغ من دفن الميت وقف على قبره وقال: استغفروا لأخيكم واسألوا الله له التثبيت فإنه الآن يسأل» وكان ابن عمر يستحب أن يقرأ على القبر بعد الدفن أول سورة البقرة وخاتمتها. وروي أن عمرو بن العاص قال وهو في سياق الموت: إذا أنا مت فلا تصحبني نائحة ولا نار، فإذا دفنتموني فشنوا علي التراب شنا، ثم أقيموا حول قبري قدر ما ينحر جزور، ويقسم لحمها حتى أستأنس بكم وأنظر ماذا أراجع رسل ربي جوهرة (باب الجنائز ج: 2، ص: 237، ط: سعید )۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
عبدالعزیز رحیم عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 73646کی تصدیق کریں
0     62
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات